الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9351 (کل: 43 مقامات، 15 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3822
الادب المفرد: 616
صحیح الادب المفرد: 481
مشکوۃ المصابیح: 2264
مسند الشهاب: 1448
مصنف ابن ابی شیبہ: 31453
41 تا 43
حدیث نمبر: 4315
«قال الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي إن ظن خيرا فله وإن ظن شرا فله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے متعلق گمان کے مطابق ہوں، اگر وہ اچھا گمان رکھے تو اسی کے لیے ہے اور اگر برا گمان رکھے تو اسی کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4315]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أبي هريرة. الصحيحة 1663: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8137
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا ذكرني فإن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي وإن ذكرني في ملأ ذكرته في ملأ خير منهم وإن تقرب إلي بشبر تقربت إليه ذراعا وإن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أتاني يمشي أتيته هرولة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں، اور اگر وہ مجھے کسی مجلس میں یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر مجلس میں یاد کرتا ہوں، اور اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آئے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب آتا ہوں، اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب آئے تو میں ایک باع اس کے قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میرے پاس آئے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8137]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1886، الصحيحة 1011، و 2278.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8138
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني والله لله أفرح بتوبة عبده من أحدكم يجد ضالته بالفلاة ومن تقرب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا ومن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أقبل إلي يمشي أقبلت إليه أهرول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ویرانے میں اپنی گم شدہ چیز پا لے، اور جو ایک بالشت میرے قریب آئے میں اس کے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب آئے میں اس کے ایک باع قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8138]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح