الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9449 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 9449
صحیح بخاری: 6545
سنن دارمی: 2846
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8120
حدیث نمبر: 9449
حدثنا غَسَّانُ بن الرَّبيعِ المَوصِلي ، قال: حدثنا حماد بن سَلَمة ، عن عاصم بن بَهْدلة ، عن أبى صالحٍ ، عن أبى هريرة , أنَّ النبيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال: " يُؤْتَى بالموتِ كَبْشًا أَغْثَرَ، فيُوقَفُ بين الجَنَّة والنار، فيُقالُ: يا أهلَ الجَنَّةِ، فيَشْرَئِبُّون ويَنْظُرُونَ، فَيُذْبَحُ , فيقالُ: خُلُودًا لا مَوْتَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (قیامت کے دن) موت کو ایک خاکستری رنگ کے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کردیا جائے گا، پھر پکارا جائے گا اے اہل جنت! تو وہ گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگیں گے، پھر اسے ذبح کردیا جائے گا اور کہا جائے گا اب ہمیشہ رہنا ہے، موت نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9449]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 6545
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُقَالُ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، خُلُودٌ لَا مَوْتَ، وَلِأَهْلِ النَّارِ: يَا أَهْلَ النَّارِ، خُلُودٌ لَا مَوْتَ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اہل جنت سے کہا جائے گا کہ اے اہل جنت! ہمیشہ (تمہیں یہیں) رہنا ہے، تمہیں موت نہیں آئے گی اور اہل دوزخ سے کہا جائے گا کہ اے دوزخ والو! ہمیشہ (تم کو یہیں) رہنا ہے، تم کو موت نہیں آئے گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6545]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت سے کہا جائے گا: ”اے اہل جنت! تم نے یہاں ہمیشہ رہنا ہے، تمہیں موت نہیں آئے گی اور اہل دوزخ! تمہیں بھی ہمیشہ یہیں رہنا ہے، تمہیں موت نہیں آئے گی۔“” [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6545]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2846
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "يُؤْتَى بِالْمَوْتِ بِكَبْشٍ أَغْبَرَ، فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ، وَيُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ، وَيَرَوْنَ أَنْ قَدْ جَاءَ الْفَرَجُ، فَيُذْبَحُ وَيُقَالُ: خُلُودٌ لَا مَوْتَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو خاکی رنگ کے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور جنت و جہنم کے درمیان اسے کھڑا کر دیا جائے گا، پھر پکارا جائے گا: اے جنت والو! تو وہ اونچی گردن کر کے دیکھنے لگیں گے، پھر کہا جائے گا: اسے جہنم کے مکینوں! چنانچہ وہ بھی گردنیں اونچی کر کے دیکھیں گے اور سمجھیں گے کہ اب چھٹکارے کا وقت آ گیا، اس وقت (اس مینڈھے یعنی موت) کو ذبح کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا: اب ہمیشہ زندہ رہنا ہے، موت نہیں آئے گی۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2846]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2853] »
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث کی اصل صحیحین میں موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6548] ، [مسلم 2850] ۔ اور وہاں یہ اضافہ بھی ہے کہ موت کو ذبح کر دیئے جانے کے بعد جنتی لوگوں کی خوشی و مسرت میں اور اضافہ ہوگا اور جہنمیوں کے حزن و ملال میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ مذکورہ حدیث کے حوالہ کے لئے دیکھئے: [أبويعلي 1175] ، [ابن حبان 7450] ، [الموارد 2615]

وضاحت: (تشریح حدیث 2845)
موت کا مینڈھے کی صورت میں لایا جانا اور اس کا ذبح کیا جانا اس حدیث سے ثابت ہوا، جس پر ایمان واجب ہے، اور اسی لئے قرآن پاک میں کہا گیا: «﴿وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ﴾ [العنكبوت: 64] » نیز اہلِ جنت و جہنم میں جانے والوں کے لئے جگہ جگہ «خَالِدِيْنَ فِيْهَا» آیا ہے جس سے ہمیشہ کی زندگی مراد ہے۔
واللہ اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 8120
«يقال لأهل الجنة: يا أهل الجنة! خلود لا موت ولأهل النار: يا أهل النار! خلود لا موت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت والوں سے کہا جائے گا: اے جنت والو! (اب) ہمیشگی ہے، موت نہیں، اور جہنم والوں سے کہا جائے گا: اے جہنم والو! (اب) ہمیشگی ہے، موت نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8120]
”جنت والوں سے کہا جائے گا: اے جنت والو! (اب) ہمیشگی ہے، موت نہیں، اور جہنم والوں سے کہا جائے گا: اے جہنم والو! (اب) ہمیشگی ہے، موت نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8120]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح