الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9730 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 9730
سنن ابن ماجہ: 1517
الفتح الربانی: 3192
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6354
حدیث نمبر: 9730
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے اس کے لئے کوئی ثواب نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9730]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، صالح مختلط
حدیث نمبر: 1517
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ۱؎“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1517]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسجد میں جنازہ پڑھا، اس کے لیے کچھ نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1517]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجنائز 54 (3191)، (تحفة الأشراف: 13503)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/444، 455، 505) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: 60)»
وضاحت: ۱؎: افضل یہ ہے کہ نماز جنازہ مسجد سے باہر ایسی جگہ پڑھی جائے جو اس کے لئے خاص کر دی گئی ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں عام طریقہ یہی تھا، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو مسجد میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3191)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 433
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3191)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 433
حدیث نمبر: 3192
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ) )
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی، اس کے لیے کوئی ثواب نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3192]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، صالح مولي التوأمة كان قد اختلط ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9728»
وضاحت: فوائد: … اگر اس روایت کے لفظ ”لَہٗ“ میں ”لام“ کو ”عَلٰی“ کے معنی میں لیا جائے تو اس روایت کا معنی یہ ہو گا: ”جس نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی، اس پر کوئی گناہ نہیں۔“ جبکہ سنن ابوداود کے الفاظ بھی ”فَـلَا شَیْئَ عَلَیْہِ“ کے ہیں اور قرآن و حدیث نصوص میں ”لام“ کو ”عَلٰی“ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَاِنْ اَسَأْتُمْ فَلَھَا} یعنی ”فَعَلَیْھَا“ اگر اس حدیث کا یہ معنی کیا جائے تو اس کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سابقہ روایات سے کوئی تعارض نہیں رہے گا، لیکن اس کا معنی ”اس کے لیے کوئی ثواب نہیں ہے“ ہی کیا جائے تو پھر تعارض پیدا ہو جائے گا۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6354
«من صلى على جنازة في المسجد فليس له شيء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے مسجد میں جنازے کی نماز پڑھی اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6354]
”جس نے مسجد میں جنازے کی نماز پڑھی اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6354]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 2351.»
قال الشيخ الألباني: صحيح