الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(تصویر بنانے والوں کے شدید عذاب کی روایت)
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 117 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند الحمیدی: 117
الفتح الربانی: 8056
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 852
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1000
المعجم الکبیر للطبرانی: 10451
حدیث نمبر: 117
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، فَرَأَى مَسْرُوقٌ فِي صُفَّتِهِ تَمَاثِيلَ، فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ" .
مسلم بن صبیح بیان کرتے ہیں: ہم لوگ یسار بن نمیر کے گھر میں مسروق کے ساتھ تھے۔ مسروق نے ان کے گھر میں تصویریں لگی ہوئی دیکھیں، تو یہ بات بیان کی، میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن سب سے شدید عذاب تصویر بنانے والوں کو ہو گا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 5950، ومسلم 2109 وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:5107، 5209، 5212، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 3628»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3868
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ قَتَلَ نَبِيًّا، وَإِمَامُ ضَلَالَةٍ، وَمُمَثِّلٌ مِنَ الْمُمَثِّلِينَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہو گا جسے کسی نبی نے قتل کیا ہو، یا اس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو، یا گمراہی کا پیشوا ہو، یا لاشوں کا مثلہ کرنے والا ہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3868]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
حدیث نمبر: 4050
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ووكيع ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ أَشَدِّ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرِينَ"، وَقَالَ وَكِيعٌ: أَشَدِّ النَّاسِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر ساز لوگوں کو ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4050]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5950، م: 2109.
حدیث نمبر: 8056
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَشَدِّ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرِينَ وَقَالَ وَكِيعٌ أَشَدُّ النَّاسِ
۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوزخیوں میں سب سے سخت عذاب والے لوگوں میں سے روز قیامت تصویر بنانے والے ہوں گے کو ہوگا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8056]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5950، ومسلم: 2109، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4050 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4050»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5950
حدیث نمبر: 852
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ رَجُلٌ يُضِلُّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ، أَوْ مُصَوِّرٌ يُصَوِّرُ التَّمَاثِيلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْمُصَوِّرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْمُصَوِّرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اُس شخص کو ہو گا، جس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو، یا جس کو کسی نبی نے قتل کیا ہو، اور وہ شخص جو علم نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو گمراہ کرے، اور وہ مصور، جو تصویریں بناتا ہو گا (انہیں بھی سب سے زیادہ سخت عذاب ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس میں سے صرف تصویر بنانے والا کا ذکر ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 852]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس میں سے صرف تصویر بنانے والا کا ذکر ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 852]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3858، وأخرجه مسند البزار برقم: 1728، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19487، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، البتہ اس کا بعض حصہ
حدیث نمبر: 1000
«أشد الناس عذابا يوم القيامة رجل قتل نبيا أو قتله نبي أو رجل يضل الناس بغير علم أو مصور يصور التماثيل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو، یا اسے کسی نبی نے قتل کیا ہو، یا وہ شخص جو بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرتا ہو، یا وہ مصور جو (جانداروں کے) مجسمے بناتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 1000]
”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو، یا اسے کسی نبی نے قتل کیا ہو، یا وہ شخص جو بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرتا ہو، یا وہ مصور جو (جانداروں کے) مجسمے بناتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 1000]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم] عن ابن مسعود1. الصحيحة 281: طب.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 10451
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا، أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ رَجُلٌ يُضِلُّ النَّاسَ بِغَيْرِ عَلِمٍ، أَوْ مُصَوِّرٌ يُصَوِّرُ التَّمَاثِيلَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا، یا جسے کسی نبی نے قتل کیا، یا وہ شخص جو بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرے، یا وہ مصور جو مورتیاں بناتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10451]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 211، حدیث 10497»