🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1212
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1212 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند الحمیدی: 1212
صحیح ابن حبان: 4642، 7445
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1212
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ فِي الظَّهِيرَةِ لَيْسَتْ فِي سَحَابَةٍ؟ قَالُوا: لا، قَالَ: فَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ فِي سَحَابَةٍ؟ قَالُوا: لا، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ رَبِّكُمْ إِلا كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِهِمَا، فَيْلَقَى الْعَبْدَ، فَيَقُولُ: أَيْ فُلُ، أَلَمْ أُكَرِّمْكَ وَأُسَوِّدْكَ، وَأُزَوِّجْكَ، وَأُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِبِلَ، وَأَذَرْكَ تَرْأَسُ، وَتَرْبَعُ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: بَلَى أَيْ رَبَّ، قَالَ: فَيَقُولُ: أَفَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلاقِيَّ؟ فَيَقُولُ: لا، فَيَقُولُ: فَإِنِّي أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي، ثُمَّ يَلْقَى الثَّانِي، فَيَقُولَ: أَيْ فُلُ! أَلَمْ أُكَرِّمْكَ وَأُسَوِّدْكَ، وَأُزَوِّجْكَ، وَأُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِبِلَ، وَأَذَرْكَ تَرْأَسُ، وَتَرْبَعُ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: بَلَى أَيْ رَبَّ، قَالَ: فَيَقُولُ: أَفَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلاقِيَّ؟ فَيَقُولُ: لا، فَيَقُولُ: فَإِنِّي أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي، ثُمَّ يَلْقَى الثَّالِثَ، فَيَقُولُ: آمَنْتُ بِكَ وَبِكِتَابِكَ، وَبِرَسُولِكَ، وَصَلَّيْتُ وَصُمْتُ، وَتَصَدَّقْتُ، وَيُثْنِي بِخَيْرٍ مَا اسْتَطَاعَ، قَالَ: فَيَقُولُ: فَهَهُنَا إِذَا قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَلا نَبْعَثُ شَاهِدَنَا عَلَيْكَ؟ فَيْفُكِّرُ فِي نَفْسِهِ مَنِ الَّذِي يَشْهَدُ عَلَيَّ؟ فَيَخْتَمُ عَلَى فِيهِ وَيُقَالُ لِفَخِذِهِ: انْطِقِي فَتَنْطِقُ فَخِذُهُ وَلَحِمُهُ وَعِظَامُهُ، بِعَمَلِهِ مَا كَانَ، وَذَلِكَ لِيُعْذَرَ مِنْ نَفْسِهِ، وَذَلِكَ الْمُنَافِقُ، وَذَلِكَ الَّذِي يَسْخَطُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: أَلا لِتَتْبَعْ كُلُّ أُمَّةٌ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَتَتَبْعُ الشَّيَاطِينَ وَالصُّلُبَ أَوْلِيَاؤُهُمْ إِلَى جَهَنَّمَ، قَالَ: وَبَقِينَا أَيُّهَا الْمُؤْمِنِينَ، فَيَأْتِيَنَا رَبُّنَا وَهُوَ رَبُّنَا، وَهُوَ يُثِيبُنَا، فَيَقُولُ: عَلامَ هَؤُلاءِ؟ فَيَقُولُونَ: نَحِنُ عِبَادُ اللَّهِ الْمُؤْمِنِينَ، آمَنَّا بِاللَّهِ، لا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَهَذَا مُقَامُنَا حَتَّى يَأْتِيَنَا رَبُّنَا، وَهُوَ رَبُّنَا، وَهُوَ يُثِيبُنَا، قَالَ: ثُمَّ يَنْطَلِقُ حَتَّى يَأْتِيَ الْجِسْرَ وَعَلَيْهِ كَلالِيبُ مِنْ نَارٍ تَخْطِفُ النَّاسَ، فَعِنْدَ ذَلِكَ حَلَّتِ الشَّفَاعَةُ: أَيِ اللَّهُمَّ سَلِّمْ، أَيِ اللَّهُمَّ سَلِّمْ، فَإِذَا جَاوَزُوا الْجِسْرَ فَكُلُّ مَنْ أَنْفَقَ زَوْجًا مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ مِنَ الْمَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَكُلُّ خَزَنَةِ الْجَنَّةِ يَدْعُوهُ يَا عَبْدَ اللَّهِ يَا مُسْلِمُ هَذَا خَيْرٌ، فَتَعَالَ"، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَّ هَذَا الْعَبْدَ لا تَوَى عَلَيْهِ، يَدَعُ بَابًا وَيَلِجُ مِنْ آخَرَ، قَالَ: فَضَرَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت کے دن ہم اپنے پروردگار کا دیدار کریں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دوپہر کے وقت جب بادل موجود نہ ہوں، تو کیا تمہیں سورج کو دیکھنے میں کچھ مشکل محسوس ہوتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چودھویں رات میں جب بادل موجود نہ ہوں، تو کیا تمہیں چاند کو دیکھنے میں مشکل ہوتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تمہیں اپنے پروردگار کا دیدار کرنے میں کوئی رکاوٹ اسی طرح نہیں ہوگی، جس طرح تمہیں ان دونوں میں سے کسی ایک کو دیکھنے میں رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ملاقات کرے گا اور ارشاد فرمائے گا: اے فلاں! کیا میں نے تمہیں عزت عطا نہیں کی؟ تمہاری شادی نہیں کی؟ تمہارے لیے گھوڑوں اور اونٹوں کو مسخر نہیں کیا اور تمہیں ہر طرح کا موقع فراہم نہیں کیا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ بندہ عرض کرے گا: جی ہاں! اے میرے پروردگار۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا، کیا تمہیں یہ گمان تھا کہ تم میری بارگاہ میں حاضر ہوگے؟“ تو بندہ عرض کرے گا: جی نہیں۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”پھر میں بھی تمہیں اسی طرح بھول جاتا ہوں، جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے۔“ پھر اللہ تعالیٰ دوسرے بندے سے ملاقات کرے گا اور فرمائے گا: ”اے فلاں! کیا میں نے تمہیں عزت عطا نہیں کی، میں نے تمہیں سیادت عطا نہیں کی، میں نے تمہاری شادی نہیں کی، میں نے تمہارے لیے گھوڑوں اور اونٹوں کو مسخر نہیں کیا اور میں نے تمہیں ہر طرح کا موقع فراہم نہیں کیا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ بندہ عرض کرے گا: جی ہاں! اے میرے پروردگار!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہیں یہ گمان تھا کہ تم میری بارگاہ میں حاضر ہوگے؟ تو وہ بندہ عرض کرے گا: جی نہیں، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تمہیں اسی طرح بھول رہا ہوں، جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے۔“ پھر اللہ تعالیٰ تیسرے بندے سے ملاقات کرے گا، تو وہ عرض کرے گا: میں تجھ پر تیری کتابوں پر تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا، میں نے نماز ادا کی۔ میں نے روزہ رکھا، میں نے صدقہ کیا اور جہاں تک میری استطاعت تھی میں نے نیکی کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ تو ہے، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا ہم تمہارے خلاف گواہ کو نہ لے کر آئیں، تو وہ بندہ اپنے ذہن میں سوچے گا، میرے خلاف کون گواہی دے سکتا ہے؟ تو اس شخص کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے زانوں سے کہا جائے گا: تم بولو! تو اس کا زانو بولے گا: اس کا گوشت اس کی ہڈیاں بولیں گی اس کے ان اعمال کے بارے میں، جو وہ کرتا رہا تھا، ایسا اس وجہ سے ہوگا تاکہ وہ اپنی طرف سے کوئی عذر پیش نہ کر سکے اور یہ منافق شخص ہوگا اور یہ وہ شخص ہوگا، جس پر اللہ تعالیٰ ناراضگی ظاہر کرے گا۔ پھر ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرے گا: خبردار! ہر گروہ اس کے پیچھے چلا جائے، جس کی وہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتا تھا، تو شیاطین اور صلیب کی پیروی کرنے والے ان کے پیچھے جہنم کی طرف جائیں گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اے اہل ایمان! پھر ہم لوگ باقی رہ جائیں گے ہمارا پروردگار ہمارے پاس تشریف لائے گا وہ ہمارا پروردگار ہوگا وہ ہمیں ثواب عطا کرے گا وہ فرمائے گا: یہ لوگ کون سے مذہب پر ہیں، تو وہ کہیں گے، ہم اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں، ہم مؤمن ہیں، ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں، ہم کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتے، ہم یہیں ٹھہرے رہیں گے، جب تک ہمارا پروردگار نہیں آ جاتا، جو ہمارا پروردگار ہے اور وہ ہمیں ثواب عطا کرے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر بندہ چلتا ہوا پل صراط تک آئے گا، جس پر آگ سے بنے ہوئے آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے جو لوگوں کو اچک رہے ہوں گے اس وقت شفاعت حلال ہوگی (اور بندہ دعا کرے گا) اے اللہ تو سلامتی عطا کر۔ اے اللہ تو سلامتی عطا کر۔ جب لوگ پل صراط پر گزر جائیں گے، تو ہر وہ شخص جس نے اپنا مال میں سے اللہ کی راہ میں کسی بھی چیز کا جوڑا دیا ہوگا، تو جنت کا ہر دربان اسے بلائے گا: اے اللہ کے بندے! اے مسلمان یہ زیادہ بہتر ہے تم ادھر آؤ۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسے بندے کو تو کوئی خسارہ نہیں ہوگا کہ وہ ایک دروازے کو چھوڑ کر دوسرے سے اندر چلا جائے؟ راوی کہتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان پر مارا اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، مجھے یہ امید ہے، تم ان افراد میں سے ایک ہوگے (جسے جنت کے تمام دروازوں کے دربان بلائیں گے)۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 806، 2841، 3216، 3666، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 182، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7429، 7445، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6360، 6361»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ : سَمِعَهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ مَعِي مِنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَأَلَ النَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ فِي سَحَابٍ؟ قَالُوا: لا، يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ عِنْدَ الظَّهِيرَةِ لَيْسَتْ فِي سَحَابٍ؟ قَالُوا: لا، يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ رَبِّكُمْ كَمَا لا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَتِهِمَا، فَيُلْقَى الْعَبْدَ، فَيَقُولُ: " أَيْ فُلُ، أَلَمْ أُكْرِمْكَ، أَلَمْ أُسَوِّدْكَ، أَلَمْ أُزَوِّجْكَ، أَلَمْ أُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِِبِلَ وَأَتْرُكُكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ"، قَالَ: فَيَقُولُ: بَلَى يَا رَبِّ، قَالَ:" فَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلاقِيَّ؟" قَالَ: لا يَا رَبِّ، قَالَ:" فَالْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي". قَالَ: ثُمَّ يَلْقَى الثَّانِي، فَيَقُولُ:" أَلَمْ أُكْرِمْكَ، أَلَمْ أُسَوِّدْكَ، أَلَمْ أُزَوِّجْكَ، أَلَمْ أُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِِبِلَ وَأَتْرُكَكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ"، قَالَ: فَيَقُولُ: بَلَى يَا رَبِّ، قَالَ:" فَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلاقِيَّ؟" قَالَ: لا يَا رَبِّ، قَالَ:" فَالْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي". قَالَ: ثُمَّ يَلْقَى الثَّالِثَ، فَيَقُولُ:" مَا أَنْتَ؟" فَيَقُولُ: أَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ وَبِنَبِيِّكَ وَبِكِتَابِكَ، وَصُمْتُ، وَصَلَّيْتُ، وَتَصَدَّقْتُ، وَيُثْنِي بِخَيْرٍ مَا اسْتَطَاعَ، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَفَلا نَبْعَثَ عَلَيْكَ شَاهِدَنَا؟ قَالَ: فَيُفَكِّرُ فِي نَفْسِهِ مَنِ الَّذِي يَشْهَدُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَيُخْتَمُ عَلَى فِيهِ، وَيُقَالُ لِفَخْذِهِ: انْطِقِي، قَالَ: فَتَنْطِقُ فَخْذُهُ وَلَحْمُهُ وَعِظَامُهُ بِمَا كَانَ يَعْمَلُ، فَذَلِكَ الْمُنَافِقُ، وَذَلِكَ لِيُعْذِرَ مِنْ نَفْسِهِ، وَذَلِكَ الَّذِي سَخَطَ اللَّهُ عَلَيْهِ. قَالَ: ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: أَلا اتَّبَعَتْ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ، قَالَ: فَيَتْبَعُ أَوْلِيَاءُ الشَّيَاطِينَ الشَّيَاطِينَ، قَالَ: وَاتَّبَعَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَهُمْ إِِلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ قَالَ: ثُمَّ يَبْقَى الْمُؤْمِنُونَ، ثُمَّ نَبْقَى أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ، فَيَأْتِينَا رَبُّنَا وَهُوَ رَبُّنَا، فَيَقُولُ:" عَلَى مَا هَؤُلاءِ قِيَامٌ؟" فَيَقُولُونَ: نَحْنُ عِبَادُ اللَّهِ الْمُؤْمِنُونَ، وعَبَدْنَاهُ وَهُوَ رَبُّنَا وَهُوَ آتِينَا، وَمُثِيبُنَا، وَهَذَا مَقَامُنَا، قَالَ: فَيَقُولُ:" أَنَا رَبُّكُمْ فَامْضُوا"، قَالَ: فَيُوضَعُ الْجِسْرُ وَعَلَيْهِ كَلالِيبُ مِنْ نَارٍ تَخْطَفُ النَّاسَ، فَعِنْدَ ذَلِكَ حَلَّتِ الشَّفَاعَةُ، اللَّهُمَّ سَلِّمِ، اللَّهُمَّ سَلِّمْ، فَإِِذَا جَاوَزَ الْجِسْرَ، فَكُلُّ مَنْ أَنْفَقَ زَوْجًا مِنَ الْمَالِ مِمَّا يَمْلِكُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَكُلُّ خَزَنَةِ الْجَنَّةِ تَدَعُوهُ يَا عَبْدَ اللَّهِ، يَا مُسْلِمُ، هَذَا خَيْرٌ، فَيُقَالُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، يَا مُسْلِمُ، هَذَا خَيْرٌ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ ذَلِكَ لِعَبْدٍ لا تَوَى عَلَيْهِ يَدَعُ بَابًا وَيَلِجُ مِنْ آخَرَ، قَالَ: فَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، وَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِِنِّي لأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ . قَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ: أَمْلاهُ عَلَيَّ سُفْيَانُ إِِمْلاءً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں چودھویں رات میں، جس میں بادل نہ ہوں، چاند کو دیکھنے میں کچھ مشکل پیش آتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں دوپہر کے وقت، جب کوئی بادل نہ ہو، سورج کو دیکھنے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! تمہیں اپنے پروردگار کا دیدار کرنے میں اسی طرح کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی جس طرح تمہیں ان دونوں کو دیکھنے میں مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ بندے کو (پروردگار کی بارگاہ میں) پیش کیا جائے گا تو پروردگار فرمائے گا: اے فلاں! کیا میں نے تمہیں عزت عطا نہیں کی تھی؟ کیا میں نے تمہیں سردار نہیں بنایا تھا؟ کیا میں نے تمہاری شادی نہیں کروائی تھی؟ میں نے تمہارے لیے گھوڑوں اور اونٹوں کو مسخر نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے تمہیں ہر طرح کی نعمتیں عطا نہیں کی تھیں؟ بندہ عرض کرے گا: جی ہاں، میرے پروردگار! (ایسا ہی ہوا تھا)۔ پروردگار فرمائے گا: کیا تمہیں اس بات کا یقین تھا کہ تم میری بارگاہ میں حاضر ہو گے؟ وہ جواب دے گا: جی نہیں، اے میرے پروردگار! تو پروردگار فرمائے گا: آج میں تمہیں اسی طرح بھول جاتا ہوں جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے۔ پھر دوسرے شخص کو پیش کیا جائے گا، پروردگار فرمائے گا: کیا میں نے تمہیں عزت نہیں دی تھی؟ کیا میں نے تمہیں سردار نہیں بنایا تھا؟ کیا میں نے تمہاری شادی نہیں کروائی تھی؟ کیا میں نے تمہارے لیے گھوڑوں اور اونٹوں کو مسخر نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے تمہیں کشادگی اور فراخی عطا نہیں کی تھی؟ وہ بندہ جواب دے گا: جی ہاں، اے میرے پروردگار! پروردگار دریافت کرے گا: کیا تمہیں اس بات کا یقین تھا کہ تم میری بارگاہ میں حاضر ہو گے؟ بندہ جواب دے گا: جی نہیں، اے میرے پروردگار! تو پروردگار فرمائے گا: میں تمہیں اسی طرح بھول جاتا ہوں جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے۔ پھر تیسرے شخص کو پیش کیا جائے گا تو پروردگار دریافت کرے گا: تم کون ہو؟ وہ جواب دے گا: میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، تیرے نبی پر، تیری کتابوں پر ایمان لایا، میں نے روزے رکھے، میں نے نماز پڑھی، میں نے صدقہ کیا، وہ جہاں تک ہو سکے گا بھلائی کا تذکرہ کرے گا۔ اس شخص سے کہا جائے گا: کیا ہم تم پر اپنا گواہ نہ بھیجیں؟ وہ شخص ذہن میں سوچے گا کہ اس کے خلاف کون گواہی دے سکتا ہے۔ پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی، اس کے زانو سے کہا جائے گا: تم کلام کرو! تو اس کا زانو، اس کا گوشت اور اس کی ہڈیاں اس چیز کے بارے میں کلام کریں گے جو وہ عمل کرتا رہا تھا، یہ منافق شخص ہو گا، اس کی وجہ یہ ہو گی تاکہ وہ شخص اپنی طرف سے کوئی عذر نہ پیش کر سکے اور یہی وہ شخص ہے جس پر اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔ پھر ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرے گا: ہر گروہ اس کے پیچھے چلا جائے جس کی وہ عبادت کیا کرتا تھا۔ تو شیاطین کے ماننے والے شیاطین کے پیچھے چلے جائیں گے۔ یہودی اور عیسائی اپنے بڑوں کے ہمراہ جہنم کی طرف چلے جائیں گے۔ پھر مومن باقی رہ جائیں گے، اے اہل ایمان! پھر ہم باقی رہ جائیں گے، ہمارا پروردگار ہمارے پاس تشریف لائے گا، وہ ہمارا پروردگار ہی ہو گا، وہ فرمائے گا: تم کس کے لیے کھڑے ہوئے ہو؟ تو وہ بندے عرض کریں گے: ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے بندے ہیں، ہم اس کی عبادت کرتے ہیں، وہ ہمارا پروردگار ہے، وہ ہمارے پاس آئے گا اور ہمیں ثواب عطا کرے گا، ہم تو اسی جگہ کھڑے ہوئے ہیں۔ تو پروردگار کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، تم لوگ روانہ ہو جاؤ۔ پھر پل صراط کو رکھا جائے گا جس پر آگ کے بنے ہوئے آنکڑے ہوں گے جو لوگوں کو اچک لیں گے، اس مقام پر شفاعت کی اجازت دی جائے گی (اور میں یہ دعا کروں گا) «اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ» ”اے اللہ! سلامت رکھنا، اے اللہ! سلامت رکھنا۔“ جب آدمی اس پل کو پار کر لے گا تو ہر وہ شخص جس نے اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی راہ میں دیا ہو گا، تو جنت کے دربان اسے بلائیں گے: اے اللہ کے بندے! اے مسلمان! یہ بھلائی ہے، تو اسے کہا جائے گا: اے اللہ کے بندے! اے مسلمان! یہ بھلائی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسے شخص کو کوئی نقصان نہیں ہو گا کہ اگر وہ کوئی ایک دروازے کو چھوڑ دے اور دوسرے دروازے سے داخل ہو جائے۔ راوی بیان کرتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! مجھے یہ امید ہے تم بھی ان لوگوں میں سے ایک ہو گے۔“ عبدالجبار نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ سفیان نامی راوی نے یہ روایت مجھے املا کروائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1897، 2841، 3216، 3666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1027، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1700، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2480، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 308، 3418، 3419، 4641، 4642، 6866، 7445، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2237، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3674، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7748، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1212» «رقم طبعة با وزير 4623»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (178): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7445
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ نَاسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ فِي يَوْمِ صَائِفٍ، وَالسَّمَاءُ مُصْحِيَةٌ، غَيْرُ مُتَغَيِّمَةٍ، لَيْسَ فِيهَا سَحَابَةٌ؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَالسَّمَاءُ مُصْحِيَةٌ، غَيْرُ مُتَغَيِّمَةٍ، لَيْسَ فِيهَا سَحَابَةٌ؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، كَذَلِكَ لا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ رَبِّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَمَا لا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ وَاحِدٍ مِنْهُمَا، يَلْقَى الْعَبْدُ رَبَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: أَيْ فُلُ، أَلَمْ أَخْلُقْكَ؟ أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيرًا؟ أَلَمْ أُزَوِّجْكَ؟ أَلَمْ أَكْرِمْكَ؟ أَلَمْ أُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِبِلَ؟ أَلَمْ أُسَوِّدْكَ وَأَذَرْكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ؟ فَيَقُولُ: بَلَى أَيْ رَبِّ، فَيَقُولُ: فَظَنَنْتَ أَنَّكَ مُلاقِيَّ؟ فَيَقُولُ: لا يَا رَبِّ، فَيَقُولُ: الْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي، قَالَ: وَيَلْقَاهُ الآخَرُ، فَيَقُولُ: أَيْ فُلُ، أَلَمْ أَخْلُقْكَ؟ أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيرًا؟ أَلَمْ أُزَوِّجْكَ؟ أَلَمْ أُكْرِمْكَ؟ أَلَمْ أُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِبِلَ؟ أَلَمْ أُسَوِّدْكَ وَأَذَرْكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ؟ فَيَقُولُ: بَلَى يَا رَبِّ، فَيَقُولُ: فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لِي؟ فَيَقُولُ: آمَنْتُ بِكَ وَبِكِتَابِكَ، وَبِرَسُولِكَ، وَصَدَّقْتُ، وَصَلَّيْتُ، وَصُمْتُ، فَيَقُولُ: فَهَا هُنَا إِذًا، ثُمَّ يَقُولُ: أَلا نَبْعَثُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَيُفَكِّرُ فِي نَفْسِهِ مَنْ هَذَا الَّذِي يَشْهَدُ عَلَيَّ؟ قَالَ: وَذَلِكَ الْمُنَافِقُ الَّذِي يَغْضَبُ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَذَلِكَ لِيُعْذِرَ مِنْ نَفْسِهِ، فَيُخْتَمُ عَلَى فِيهِ، وَيُقَالُ لِفَخِذِهِ: انْطِقِي، فَتَنْطِقُ فَخِذُهُ، وَعِظَامُهُ، وَعَصَبُهُ، بِمَا كَانَ يَعْمَلُ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ، أَلا اتَّبَعَتْ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ، فَيَتْبَعُ عَبْدَةُ الصَّلِيبِ الصَّلِيبَ، وَعَبْدَةُ النَّارِ النَّارَ، وَعَبْدَةُ الأَوْثَانِ الأَوْثَانَ، وَعَبْدَةُ الشَّيْطَانِ الشَّيْطَانَ، وَيَتْبَعُ كُلُّ طَاغِيَةٍ طَاغِيَتَهَا إِلَى جَهَنَّمَ، وَنَبْقَى أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ فَيَأْتِينَا رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَنَحْنُ قِيَامٌ، فَيَقُولُ: عَلامَ هَؤُلاءِ قِيَامٌ؟ فَنَقُولُ: نَحْنُ عِبَادُ اللَّهِ الْمُؤْمِنُونَ آمَنَّا بِهِ، وَلَمْ نُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَهَذَا مَقَامُنَا، وَلَنْ نَبْرَحَ حَتَّى يَأْتِينَا رَبُّنَا، وَهُوَ رَبُّنَا، وَهُوَ يُثَبِّتُنَا، فَيَقُولُ: وَهَلْ تَعْرِفُونَهُ؟ فَنَقُولُ: سُبْحَانَهُ إِذَا اعْتَرَفَ لَنَا عَرَفْنَاهُ"، قَالَ سُفْيَانُ: وَهَهُنَا كَلِمَةٌ لا أَقُولُهَا لَكُمْ، قَالَ: فَنَنْطَلِقُ حَتَّى نَأْتِي الْجِسْرَ وَعَلَيْهِ خَطَاطِيفُ مِنْ نَارٍ تَخْطَفُ النَّاسَ، وَعِنْدَهَا حَلَّتِ الشَّفَاعَةُ، اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، فَإِذَا جَاوَزَ الْجِسْرَ، فَكُلُّ مَنْ أَنْفَقَ زَوْجًا مِنَ الْمَالِ مِمَّا يَمْلِكُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَكُلُّ خَزَنَةِ الْجَنَّةِ تَدَعُوهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، يَا مُسْلِمُ هَذَا خَيْرٌ، فَتَعَالَ، يَا عَبْدَ اللَّهِ، يَا مُسْلِمُ، هَذَا خَيْرٌ، فَتَعَالَ، يَا عَبْدَ اللَّهِ، يَا مُسْلِمُ، هَذَا خَيْرٌ، فَتَعَالَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ عَبْدٌ لا تَوَى عَلَيْهِ، يَدَعُ بَابًا، وَيَلِجُ مِنْ آخَرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسَحَ مَنْكِبَيْهِ:" إِنِّي لأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کریں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں صاف دن میں سورج کو دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، جبکہ آسمان صاف ہو یعنی کوئی بادل نہ ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں چودھویں رات میں چاند کو دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے جبکہ آسمان صاف ہو اور اس میں کوئی بادل موجود نہ ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، اسی طرح تمہیں قیامت کے دن اپنے پروردگار کا دیدار کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی، جس طرح تمہیں ان دونوں (یعنی سورج اور چاند) میں سے کسی ایک کو دیکھنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔ قیامت کے دن بندہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو پروردگار فرمائے گا: اے فلاں! کیا میں نے تمہیں پیدا نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے دیکھنے اور سننے کی صلاحیت عطا نہیں کی تھی؟ کیا میں نے تمہاری شادی نہیں کروائی تھی؟ کیا میں نے تمہاری عزت افزائی نہیں کروائی تھی؟ کیا میں نے تمہارے لیے گھوڑوں اور اونٹوں کو مسخر نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے تمہیں صاحبِ حیثیت نہیں بنایا تھا؟ تو وہ عرض کرے گا: جی ہاں، اے میرے پروردگار! پروردگار فرمائے گا: کیا تمہیں اندازہ تھا کہ تم میری بارگاہ میں حاضر ہو گے؟ وہ عرض کرے گا: جی نہیں، اے میرے پروردگار! پروردگار فرمائے گا: آج کے دن میں تمہیں اسی طرح بھلا دیتا ہوں، جس طرح تم مجھے بھول گئے تھے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر دوسرا شخص پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا۔ پروردگار فرمائے گا: اے فلاں! کیا میں نے تمہیں پیدا نہیں کیا؟ کیا میں نے تمہیں سماعت اور بصارت عطا نہیں کی؟ کیا میں نے تمہاری شادی نہیں کروائی؟ کیا میں نے تمہاری عزت افزائی نہیں کروائی؟ کیا میں نے تمہارے لیے گھوڑے اور اونٹ مسخر نہیں کیے؟ کیا میں نے تمہیں صاحبِ حیثیت نہیں بنایا تھا؟ تو وہ عرض کرے گا: جی ہاں، اے میرے پروردگار! تو پروردگار فرمائے گا: تم نے میرے لیے کیا تیاری کی؟ وہ عرض کرے گا: میں تجھ پر، تیری کتاب پر، تیرے رسول پر ایمان لایا، میں نے صدقہ کیا، میں نے نماز ادا کی، میں نے روزہ رکھا۔ تو پروردگار فرمائے گا: اچھا، تو پھر ہم تمہارے خلاف گواہ نہ لے کے آئیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”وہ بندہ اپنے دل میں سوچے گا: میرے خلاف کون گواہی دے سکتا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”یہ وہ منافق شخص ہے جس پر اللہ تعالیٰ غضب ناک ہو گا۔ اور یہ اس لیے ہو گا تاکہ اس کی اپنی ذات سے اس کا عذر ختم ہو جائے، پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے زانُو سے کہا جائے گا: تم کلام کرو، تو اس کا زانُو، اس کی ہڈیاں، اس کے پٹھے اس چیز کے بارے میں بات کریں گے جو وہ عمل کرتا رہا تھا۔ پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا: خبردار! ہر امت اس کے پیچھے چلی جائے جس کی وہ عبادت کرتی تھی، تو صلیب کے عبادت گزار صلیب کے پیچھے چلے جائیں گے، آگ کے پجاری آگ کے پیچھے چلے جائیں گے، بتوں کے پجاری بتوں کے پیچھے چلے جائیں گے، شیطان کے پجاری شیطان کے پیچھے چلے جائیں گے۔ ہر سرکش کا پجاری سرکش کے پیچھے جہنم کی طرف چلا جائے گا۔ اے اہل ایمان! پھر ہم باقی رہ جائیں گے، ہم جو مومن ہوں گے۔ ہمارا پروردگار ہمارے پاس آئے گا، ہم کھڑے ہوئے ہوں گے، وہ فرمائے گا: تم لوگ یہاں کیوں کھڑے ہوئے ہو؟ تو ہم عرض کریں گے: ہم اللہ کے مومن بندے ہیں، ہم اس پر ایمان لائے، ہم نے کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہرایا، ہم یہیں کھڑے رہیں گے جب تک ہمارا پروردگار نہیں آتا، وہ ہمارا پروردگار ہے، وہ ہمیں ثابت قدم رکھے گا، تو پروردگار فرمائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ تو ہم کہیں گے: اس کی ذات پاک ہے، جب وہ ہمیں پہچان کروائے گا تو ہم پہچان لیں گے۔“ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: یہاں ایک کلمہ ہے جو میں تمہارے سامنے بیان نہیں کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر ہم چل پڑیں گے، یہاں تک کہ ہم پل صراط پر آئیں گے جس پر آگ کے بنے ہوئے آنکڑے ہوں گے جو لوگوں کو اچک رہے ہوں گے۔ اس مقام پر شفاعت حلال ہو گی (اور یہ کہا جائے گا:) «اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ» ”اے اللہ! سلامتی عطا کر، سلامتی عطا کر۔“ جب پل سے پار ہو جائیں گے تو ہر وہ شخص جس نے اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہو گا، تو جنت کے تمام دربان اسے بلائیں گے اور کہیں گے: اے اللہ کے بندے! اے مسلمان! یہ بہتر ہے، ادھر آ جاؤ! اے اللہ کے بندے! اے مسلمان! ادھر آ جاؤ، یہ بہتر ہے، اے اللہ کے بندے! اے مسلمان! ادھر آ جاؤ، یہ بہتر ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی—وہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے—: ایسے شخص کو تو کوئی نقصان نہیں ہو گا، وہ ایک دروازے کو چھوڑ کر دوسرے سے داخل ہو جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ تم بھی ان میں سے ایک ہو گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7445]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1897، 2841، 3216، 3666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1027، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1700، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2480، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 308، 3418، 3419، 4641، 4642، 6866، 7445، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2237، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3674، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7748، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1212» «رقم طبعة با وزير 7402»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (445) مختصرًا: م (8/ 216 - 217)، ومضى (4623). تنبيه!! رقم (4623) = (4642) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں