الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 591
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 591 (کل: 22 مقامات، 8 کتب)
مسند الحمیدی: 591
صحیح ابن خزیمہ: 2949
السنن الكبرى للبيهقي: 9621
21 تا 22
ترقیم العلمیہ : 2536 ترقیم الرسالہ : -- 2570
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، والْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نا رَوْحٌ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَتَاهُ رَجُلٌ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ وَاقِفٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، ثُمَّ أَتَاهُ آخَرُ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: وَأَتَاهُ آخَرُ فَقَالَ: إِنِّي أَفَضْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلا حَرَجَ"، قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهُ يَوْمَئِذٍ سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ إِلا قَالَ:" افْعَلْ وَلا حَرَجَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، قربانی کے دن ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے، اس شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے ہی سر منڈوا لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ پھر ایک اور شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک اور شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے ہی طواف افاضہ کر لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اب کنکریاں مار لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس دن میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: ”تم اب کر لو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2570]
ترقیم العلمیہ: 2536
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 83، 124، 1736، 1737، 1738، 6665، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1306، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 889، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2949، 2951، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3877، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2014، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 916، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3051، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 591، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2566، 2567، 2568، 2569، 2570، 2573، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6595»
حدیث نمبر: 9621
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عِيسَى بْنَ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ ⦗٢٣١⦘ الْعَاصِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ:" ارْمِ وَلَا حَرَجَ" قَالَ آخَرُ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ" قَالَ أَبُو بَكْرٍ: ثُمَّ سَمِعْتُ سُفْيَانَ يُسْأَلُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ لَهُ بُلْبُلٌ: هَذَا مِمَّا حَفِظْتَ مِنَ الزُّهْرِيِّ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ؟ قَالَ: نَعَمْ كَأَنَّكَ تَسْمَعْهُ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ يُطِيلُهُ فَهَذَا الَّذِي حَفِظْتُ مِنْهُ، قَالَ: وَسَمِعْتُ بُلْبُلًا قَالَ لِسُفْيَانَ: إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ قَالَ: إِنَّكَ قُلْتَ لَهُ: لَمْ أَحْفَظْهُ، فَقَالَ سُفْيَانُ: صَدَقَ ابْنُ مَهْدِيٍّ لَمْ أَحْفَظْهُ بِطُولِهِ فَأَمَّا هَذَا فَقَدْ أَتْقَنْتُهُ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ سُفْيَانَ دُونَ قِصَّةِ بُلْبُلٍ، وَرَوَاهُ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَأَحَالَ بِمَتْنِهِ عَلَى رِوَايَةِ ابْنِ عُيَيْنَةَ سِوَى مَا اسْتَثْنَاهُ، وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ زِيَادَةٌ أُخْرَى لَيْسَتْ فِي رِوَايَةِ ابْنِ عُيَيْنَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں نے رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمی کر لے، کوئی بات نہیں۔“ ایک دوسرے نے کہا: میں نے ذبح کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذبح کر لے، کوئی حرج نہیں۔“
ابوبکر (حمیدی) کہتے ہیں: پھر میں نے سنا کہ سفیان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو بلبل نے ان سے کہا: اے ابو محمد! کیا یہ ان روایات میں سے ہے جو آپ نے زہری سے یاد کی ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں، گویا تم اسے ان سے سن رہے ہو، البتہ وہ اسے لمبا بیان کرتے تھے، تو یہ وہ حصہ ہے جو میں نے ان سے یاد کیا۔ کہتے ہیں: اور میں نے بلبل کو سفیان سے یہ کہتے سنا کہ عبدالرحمن بن مہدی کہتے ہیں کہ آپ نے ان سے کہا تھا: مجھے یہ یاد نہیں، تو سفیان نے کہا: ابن مہدی نے سچ کہا، مجھے یہ پوری طوالت کے ساتھ یاد نہیں، لیکن یہ حصہ میں نے پختہ طور پر یاد کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9621]
ابوبکر (حمیدی) کہتے ہیں: پھر میں نے سنا کہ سفیان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو بلبل نے ان سے کہا: اے ابو محمد! کیا یہ ان روایات میں سے ہے جو آپ نے زہری سے یاد کی ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں، گویا تم اسے ان سے سن رہے ہو، البتہ وہ اسے لمبا بیان کرتے تھے، تو یہ وہ حصہ ہے جو میں نے ان سے یاد کیا۔ کہتے ہیں: اور میں نے بلبل کو سفیان سے یہ کہتے سنا کہ عبدالرحمن بن مہدی کہتے ہیں کہ آپ نے ان سے کہا تھا: مجھے یہ یاد نہیں، تو سفیان نے کہا: ابن مہدی نے سچ کہا، مجھے یہ پوری طوالت کے ساتھ یاد نہیں، لیکن یہ حصہ میں نے پختہ طور پر یاد کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9621]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1306»
الحكم على الحديث:
صحيح