🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 855
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 855 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند الحمیدی: 855، 856
مسند احمد: 19994
الفتح الربانی: 6363
سنن سعید بن منصور: 1215
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4873
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 855
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَشَدَ النَّاسَ" مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَدِّ بِشَيْءٍ؟ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، فَقَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ" ,
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دی کہ کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا ہو؟ تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک تہائی حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ وہ بولے: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: پھر تمہیں پتہ نہیں ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه علتان، وانظر الحديث السابق»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ يَعْنِي الشَّافِعِيّ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ , قَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ شَيْئًا , فَقَامَ رَجُلٌ , فَقَالَ:" شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ" , قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي , قَالَ: لَا دَرَيْتَ! .
حضرت عمران رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اس شخص کو قسم دیتا ہوں جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دادا کی وارثت کے متعلق کچھ سنا ہو کہ وہ ہمیں بتادے؟ یہ سن کر ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک تہائی دیا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ اس نے کہا مجھے معلوم نہیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھر تجھے کچھ معلوم نہیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19994]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف على بن زيد، وقد خولف فى متن الحديث، والحسن البصري لم يسمع من عمران
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 856
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، فَقَالَ آخَرُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَامَ إِلَيْهِ آخَرُ، فَقَالَ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ: مَعَ مَنْ، قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کو چھٹا حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: تمہیں بھی پتہ نہیں ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: «إسناده أكثر ضعفاً من سابقه، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6302، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 20313، والحميدي فى «مسنده» ، برقم: 855 برقم: 856»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6363
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ شَيْئًا؟ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ: لَا دَرَيْتَ
۔ سیدناعمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس آدمی کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں، جس نے جدّ کی میراث کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ہو؟ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: جی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِس کو ایک تہائی حصہ دیا تھا، انھوں نے کہا: کن وارثوں کے ساتھ؟ اس نے کہا: یہ تو میں نہیں جانتا، آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر تونے سمجھا ہی نہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6363]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان۔ أخرجه الحميدي: 833، والنسائي في ’’الكبري‘‘: 6336، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19994 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20236»
وضاحت: فوائد: … جد صحیح کا حصہ چھٹا ہے، نہ کہ ایک تہائی، البتہ یہ ممکن ہے کہ جب جد صحیح کو دو طرف سے ترکہ ملے، یعنی فرضی حصہ بھی اور بطورِ عصبہ بھی، تو اس کا مجموعی حصہ ایک تہائی بن جائے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان۔ أخرجه الحميدي: 833
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 38 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1215
نا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: نا الْحَسَنُ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، نَشَدَ النَّاسَ , فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ عِنْدَهُ عِلْمٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ فَلْيَقُمْ , فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ , فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَدٍّ كَانَ فِينَا , قَالَ: كَمْ أَعْطَاهُ؟ قَالَ:" أَعْطَاهُ السُّدُسَ" ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لا أَدْرِي , قَالَ: لا دَرَيْتَ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: ”تم میں سے جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دادا کے بارے میں علم ہو وہ کھڑا ہو۔“ سیدنا معقل بن یسار المزنی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان ایک دادا کے بارے میں فیصلہ کیا تھا۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”اسے کتنا دیا تھا؟“ کہا: ”چھٹا حصہ۔“ پوچھا: ”کس کے ساتھ؟“ کہا: ”معلوم نہیں۔“ فرمایا: ”پھر تمہیں کچھ معلوم نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8072، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6300، 6301، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2897، وأبو الحسن القطان فى زوائده على "سنن ابن ماجه"، 2723، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 38، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12536، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20636، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29697، 31865، والطبراني فى «الكبير» برقم: 462، 463، 465»
ابن سعد، ابو زرعہ، اور دیگر محدثین کے مطابق: "الحسن لم يسمع من عمر" (دیکھیں: "التمهيد" لابن عبد البر 1/45، و"المراسيل" لابن أبي حاتم ص 37)

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4873
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - نَشَدَ النَّاسَ: مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَدِّ بِشَيْءٍ؟ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، فَقَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ: لَا دَرَيْتَ ".
قَالَ: وَثَنَا سُفْيَانُ، وَقَالَ آخَرُ : عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ " وَقَامَ إِلَيْهِ آخَرُ فَقَالَ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ: لَا دَرَيْتَ ".
قُلْتُ: مَدَارُ إِسْنَادِ حَدِيثِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ هَذَا عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا: ”تم میں سے کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دادا کی میراث کے متعلق کوئی فیصلہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟“ تو ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تہائی حصہ عطا فرمایا تھا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کس (دیگر وارث) کے ساتھ؟“ اس نے جواب دیا: ”میں نہیں جانتا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کاش کہ تم نہ ہی جانتے (یعنی تمہارا یہ ادھورا علم کسی کام کا نہیں)۔“ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھٹا حصہ عطا فرمایا تھا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کس کی موجودگی میں؟“ اس نے کہا: ”میں نہیں جانتا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے (پھر وہی) فرمایا: ”کاش کہ تم نہ ہی جانتے۔“ میں کہتا ہوں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی سند کا مدار علی بن زید بن جدعان پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث: «قلت: مدار إسناد حديث عمران بن حصين هذا على علي بن زيد بن جدعان، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں