🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ الْقَضَاءِ فِي عِمَارَةِ الْمَوَاتِ
بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1441 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1441
صحیح بخاری: Q2335
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2954
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1441
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: " مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً، فَهِيَ لَهُ" . قَالَ مَالِك: وَعَلَى ذَلِكَ الْأَمْرُ عِنْدَنَا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہ اسی کی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1441]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11782، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3736، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22821، 22822، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5314، 5315، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 27»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2335
وَرَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ فِي أَرْضِ الْخَرَابِ بِالْكُوفَةِ مَوَاتٌ، وَقَالَ عُمَرُ: مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً فَهِيَ لَهُ، وَيُرْوَى عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ فِي غَيْرِ حَقِّ مُسْلِمٍ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ فِيهِ حَقٌّ، وَيُرْوَى فِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
‏‏‏‏ اور علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں ویران علاقوں کو آباد کرنے کے لیے یہی حکم دیا تھا۔ اور عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو کوئی بنجر زمین کو آباد کرے، وہ اسی کی ہو جاتی ہے۔ اور عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے بھی یہی روایت ہے۔ البتہ عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اپنی روایت میں) یہ زیادتی کی ہے کہ بشرطیکہ وہ (غیرآباد زمین) کسی مسلمان کی نہ ہو، اور ظالم رگ والے کا زمین میں کوئی حق نہیں ہے۔ اور اس سلسلے میں جابر رضی اللہ عنہ کی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسی ہی روایت ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: Q2335]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2954
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، مَوْقُوفٌ.
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ ، قَالَ: أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا مَالِكٌ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَأَبَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ - هُوَ الْأَصَمُّ - ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "كَانَ النَّاسُ يَتَحَجَّرُونَ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ، فَقَالَ: مَنْ أَحْيَا أَرْضًا فَهِيَ لَهُ " زَادَ مَالِكٌ: "مَوَاتًا" وَقَالَ يَحْيَى: كَأَنَّهُ لَمْ يَجْعَلْهَا لَهُ بِالتَّحْجِيرِ حَتَّى يُحْيِيَهَا.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کسی بنجر زمین کو آباد کیا تو وہ اسی کی ہے“، یہ سند شیخین (بخاری و مسلم) کی شرط پر صحیح ہے البتہ یہ موقوف روایت ہے، امام بیہقی نے بھی اسے اپنی سنن میں روایت کیا ہے جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگ زمین کے گرد پتھر رکھ کر (یا باڑھ لگا کر) اسے گھیر لیا کرتے تھے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے کسی زمین کو آباد کیا وہ اسی کی ہے““، امام مالک کی روایت میں ”مردہ (بنجر) زمین“ کے الفاظ کا اضافہ ہے، اور امام یحییٰ نے اس کی وضاحت میں فرمایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے محض نشان دہی یا پتھر رکھنے سے اسے اس شخص کی ملکیت قرار نہیں دیا جب تک کہ وہ اسے حقیقت میں آباد نہ کر لے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب إحياء الموات/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين، موقوف»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں