الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر: 289
اطراف الحدیث — مسند عبدالله بن مبارك حدیث نمبر 289 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
مسند عبداللہ بن مبارک: 289
سنن نسائی: 4206
معجم صغیر للطبرانی : 996
الفتح الربانی: 12056
صحیح ابن حبان: 6191
الجامع الكامل: 7705
السنن الكبرى للبيهقي: 20317
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5694
المعجم الاوسط: 2967
1 تا 10
حدیث نمبر: 289
أنا الأَوْزَاعِيُّ، أَنا الزُّهْرِيُّ، أَنا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ وَالٍ وَلا أَمِيرٍ إِلا لَهُ بِطَانَتَانِ، بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لا تَأْلُوهُ خَبَالا، فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهَا فَقَدْ وُقِيَ، وَهُوَ لِلَّذِي يَغْلِبُ مِنْهُمَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی کوئی حکمران یا امیر ہو تو ضرور اس کے دو راز دان ہوتے ہیں، ایک راز دان اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے اور (دوسرا) راز دان اسے کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں کمی نہیں کرتا، جو اس کے شر سے بچا لیا گیا، یقیناً وہی بچایا گیا اور وہ ان دونوں میں سے اسی کا ہوتا ہے جو (اس پر) غالب آ جائے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6611، 7198، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6192، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4207، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7777، 8702، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20372، 20373، 20374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11517، 12014، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1228، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2113، 2114، 2115، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4612
صحیح بخاري، الأحکام: 13/161، القدر: 11/425، مسند احمد: 2/237، 289۔»
صحیح بخاري، الأحکام: 13/161، القدر: 11/425، مسند احمد: 2/237، 289۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 4206
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ يَعْمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ وَالٍ، إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ، بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ، وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهَا فَقَدْ وُقِيَ، وَهُوَ مِنَ الَّتِي تَغْلِبُ عَلَيْهِ مِنْهُمَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا کوئی حاکم نہیں جس کے دو قسم کے مشیر نہ ہوں، ایک مشیر اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا اسے بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔ لہٰذا جو اس کے شر سے بچا وہ بچ گیا اور ان دونوں مشیروں میں سے جو اس پر غالب آ جاتا ہے وہ اسی میں سے ہو جاتا ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4206]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر حاکم کے مشیر دو قسم کے ہوتے ہیں؛ ایک مشیر وہ جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا مشیر وہ جو اس کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، جو حاکم برے مشیروں سے بچ گیا، وہ حقیقتاً بچ گیا، اور اس کا شمار ان میں سے ہوگا جو اس پر غالب آئے رہے۔“ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأحکام 42 (7198 تعلیقًا)، (تحفة الأشراف: 15269)، مسند احمد (2/237، 289) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس لیے ہر صاحب اختیار (خواہ حاکم اعلی ہو یا ادنیٰ جیسے گورنر، تھانے دار یا کسی تنظیم کا سربراہ) اسے چاہیئے کہ اپنا مشیر بہت چھان پھٹک کر اختیار کرے، اس کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کرتا رہے کہ اے اللہ! مجھے صالح مشیر کار عطا فرما۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 996
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ أَبُو صَالِحٍ أَبُو بَكْرٍ الْيَمَانِيُّ الْقَتَّاتُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى النَّحْوِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا مِنْ نَبِيٍّ وَلا أَمِيرٍ إِلا لَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَالْخَيْرِ وَتَدُلُّهُ عَلَيْهِ، وَبِطَانَةٌ لا تَأْلُوهُ خَبَالا، فَمَنْ وُقِيَ بِطَانَةَ الْخَبَالِ فَقَدْ وُقِيَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هَارُونَ النَّحْوِيِّ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نبی ہو یا امیر ہو اس کے دو رازدار (مشیر) ہوتے ہیں، ایک وہ جو نیکی اور بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے اور اس کی طرف اس کی راہنمائی کرتا ہے، اور دوسرا وہ رازدار جو اسے بگاڑنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتا۔ تو جو برے رازدار سے محفوظ رہا وہ ہر برائی سے بچ گیا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الرقاق/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2038، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6191، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7271، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4202، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6583،وأبو داود فى «سننه» برقم: 5128، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2369، 2370، 2822، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3180، 3745، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20375، 20381، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7359، والطبراني فى «الكبير» برقم: 570، 571، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2967، والطبراني فى «الصغير» برقم: 188، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 372، وله شواهد من حديث أبى سعيد الخدري، فأما حديث أبى سعيد الخدري، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7198، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4203، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11517، 12014، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6192»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12056
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَا مِنْ نَبِيٍّ وَلَا وَالٍ إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَفِي رِوَايَةٍ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا وَمَنْ وُقِيَ شَرَّهُمَا فَقَدْ وُقِيَ وَهُوَ مَعَ الَّتِي تَغْلِبُ عَلَيْهِ مِنْهُمَا“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی اور حاکم کے دو ہم راز ہوتے ہیں، ایک ہم راز اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے اور دوسرا اس کی ہلاکت و تباہی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا۔ جو حاکم اس کے شرّ سے بچ گیا، وہ تو محفوظ ہو گیا اور وہ اس کے ساتھ ہوتا ہے جو ان میں سے غالب آجاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12056]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، اخرجه النسائي: 7/ 158، والترمذي: 2369، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7239 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7239»
وضاحت: فوائد: … حافظ ابن حجر نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی درج ذیل حدیث اِس حدیث کے معنی میں ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ وَلِیَ مِنْکُمْ عَمَلًا فَارَادَ اللّٰہُ بِہٖ خَیْرًا جَعَلَ لَہٗ وَزِیْرًا صَالِحًا اِنْ نَسِیَ ذَکَرَہٗ وَاِنْ ذَکَرَ اَعَانَہٗ۔)) … جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ذمہ دار بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے تو اسے نیک وزیر عطا کرتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد کراتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو وہ اس کی اعانت کرتا ہے۔ ابن التین نے کہا: ممکن ہے کہ دو ہم رازوں سے مراد دو وزیر ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اِن سے مراد فرشتہ اور شیطان ہوں۔ جبکہ کرمانی کا خیال ہے کہ ان سے نفسِ امارہ اور نفسِ مطمئنہ بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔ (فتح الباری: ۱۳/۲۳۶)
حافظ ابن حجر نے اس بحث سے پہلے اشہب کا قول نقل کرتے ہوئے کہا: حاکم کو چاہیے کہ لوگوں کے احوال سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے بااعتماد، مامون، سمجھدار اور عقلمند لوگوں کی تقرری کرے، کیونکہ جب وہ غیر معتمد لوگوں کو معتبر سمجھنا شروع کرتا ہے، اس وقت تباہیاں حاکم کا مقدر بن جاتی ہیں۔ (فتح الباری: ۱۳/۲۳۶)
درج ذیل حدیث سے بھی اس موضوع کی خوب توضیح ہو رہی ہے:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا اَرَادَ اللّٰہُ بِالْاَمِیْرِ خَیْرًا جَعَلَ لَہٗ وَزِیْرَ صِدْقٍ: اِنْ نَسِیَ ذَکَّرَہٗ وَاِنْ ذَکَرَ اَعَانَہٗ، وَاِذَا اَرَادَ اللّٰہٗ بِہٖ غَیْرَ ذَالِکَ جَعَلَ لَہٗ وَزِیْرَ سُوْئٍ: اِنْ نَسِیَ لَمْ یُذَکِّرْہُ وَاِنْ ذَکَرَ لَمْ یُعِنْہٗ۔)) … جب اللہ تعالیٰ کسی امیر کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں تو اسے سچا
وزیر عطا کر دیتے ہیں، جب وہ بھولتا ہے تو وہ اسے یاد کراتا ہے اور اگر اسے یاد ہوتا ہے تو وہ اس کی معاونت کرتا ہے۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی امیر کے ساتھ دوسرا ارادہ کرتے ہیں تو اسے برا وزیر دے دیتے ہیں، جب وہ بھول جاتا ہے تو وہ اسے یاد نہیں کراتا اور اگر اسے یاد ہو تو وہ اس کی مدد نہیں کرتا۔ (ابوداود: ۲۹۳۲)
لیکن کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی قانون میں داخل ہیں؟ تو دوسری احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حفاظت و سلامت میں رکھا، جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ثابت ہوتا ہے:
سیدنا ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَا بَعَثَ اللّٰہُ مِنْ نَّبِیٍّ وَلَا اسْتَخْلَفَ مِنْ خَلِیْفَۃٍ اِلاَّ کَانَتْ لَہٗ بِطَانَتَانِ: بِطَانَۃً تَاْمُرُہٗ بِالْمَعْرُوْفِ وَتْحُضُّہٗ عَلَیْہِ وَبِطَانَۃً تَاْمُرُہٗ بِالشَّرِ وَتَحُضُّہٗ عَلَیْہِ فَالْمَعْصُوْمُ مَنْ عَصَمَ اللّٰہٗ تَعَالٰی۔)) … اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی نہیں بھیجا اور نہ کسی خلیفے کو خلافت عطا کی، مگر اس کے ساتھ دو ہم راز ہوتے ہیں، ایک ہم راز اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور اس کی رغبت دلاتا ہے اور ایک ہم راز شرّ کا حکم دیتا ہے اور اس پر آمادہ کرتا ہے، اور معصوم وہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ بچا لے۔ (صحیح بخاری: ۷۱۹۸)
اس لیے شرّ والے ہم راز کی صحبت اور آمادگی سے یہ تو لازم نہیں آتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی بات قبول کر لیں۔
اور یہ بھی ممکن ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں دو ہم رازوں سے مراد فرشتہ اور شیطان ہوں، جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ اِلاَّ وَقَدْ وَکَّلَ اللّٰہٗ بِہٖ قَرِیْنَہٗ مِنَ الْجِنِّ)) قَالُوْا: وَاِیَّاکَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((وَاِیَّایَ، اِلاَّ اَنَّ اللّٰہَ اَعَانَنِیْ عَلَیْہِ فَاَسْلَمَ، فَـلَا یَأْمُرُنِیَ اِلاَّ بِخَیْرٍ۔)) … اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان مصاحب مقرر کر دیا ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ (کا معاملہ بھی یہی ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی، میرے ساتھ بھی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا، اب وہ مجھے صرف خیر کا حکم دیتا ہے۔ (صحیح مسلم: ۲۸۱۴)

اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6191
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ نَبِيٍّ إِِلا وَلَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لا تَأْلُوهُ خَبَالا، فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهَا، فَقَدْ وُقِيَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کے دو (طرح کے) قریبی رفقاء ہوتے ہیں، جن میں سے ایک اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے اور ایک اسے خرابی میں مبتلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، تو جس شخص کو اس کے شر سے بچا لیا گیا اسے (خراب ہونے سے) بچا لیا گیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6191]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2038، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6191، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7271، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4212، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5128، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2369، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3180، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20375، 20381، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7359» «رقم طبعة با وزير 6158»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1643 و 2270). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 7705
7705- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما من وال إلا وله بطانتان: بطانة تأمره بالمعروف، وتنهاه عن المنكر، وبطانة لا تألوه خبالا، فمن وقي شرها فقد وقي، وهو من التي تغلب عليه منهما.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي (4201)، وأحمد (7239)، وصحّحه ابن حبان (6191) كلهم من حديث الزهري، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20317
فَذَكَرَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفُ السُّوسِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ وَلَا وَالٍ إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ: بَطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ، وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهُمَا فَقَدْ وُقِيَ وَهِيَ مَعَ الَّتِي تَغْلِبُ عَلَيْهِ مِنْهُمَا". لَفْظُ حَدِيثِ السُّوسِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نبی یا والی ہو تو اس کے دو مشیر ہوتے ہیں: ایک نیکی کا حکم کرتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے، اور دوسرا اسے بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ جو اس کے شر سے بچا لیا گیا وہ محفوظ کر لیا گیا اور یہ اس سے ہے جو ان دونوں سے اس پر غالب آتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20317]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5694
«ما من أمير إلا وله بطانتان من أهله بطانة تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر وبطانة لا تألوه خبالا فمن وقي شرها فقد وقي وهو من التي تغلب عليه منهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی حکمران ایسا نہیں مگر اس کے اپنوں میں سے اس کے دو قریبی حلقے ہوتے ہیں: ایک حلقہ جو اسے نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا ہے، اور ایک حلقہ جو اسے نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، پس جو اس کے شر سے بچا لیا گیا وہ واقعی بچ گیا، اور وہ ان دونوں میں سے جس کا غلبہ ہو اسی کی طرح ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5694]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن أبي هريرة. الصحيحة 2270: حم، ت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5901
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ وَالٍ - أَوْ قَالَ: نَبِيٍّ - إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهَا فَقَدْ وُقِيَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی حکمران — یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی نبی — ایسا نہیں ہے مگر اس کے دو طرح کے مقرب و رازدار ہوتے ہیں: ایک وہ رازدار جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا وہ جو اسے بگاڑنے اور نقصان پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا، پس جسے اس کے شر سے بچا لیا گیا، وہ حقیقت میں محفوظ رہا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5901]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2038، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2369، وأخرجه فتح الباري برقم: 1865، 5288، 6773، وأخرجه مسند البزار برقم: 27، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2268، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7170، 11809، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467، وأخرجه شرح السنة برقم: 3612، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5875»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 6000
وَعَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ نَبِيٍّ، وَلَا وَالٍ، إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، فَمَنْ وُقِيَ شَرَّهَا، فَقَدْ وُقِيَ، وَهُوَ مِنَ الَّتِي تَغْلِبُ عَلَيْهِ مِنْهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی ایسا نبی یا حکمران نہیں گزرا مگر اس کے دو طرح کے مقربین (مشیر و ہم نشین) ہوتے ہیں: ایک وہ گروہ جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا وہ گروہ جو اس کی تباہی و بگاڑ میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا؛ پس جسے اس (دوسرے گروہ) کے شر سے بچا لیا گیا سو وہ واقعی محفوظ ہو گیا، اور انسان اسی گروہ کے نقشِ قدم پر ہوتا ہے جو ان دونوں میں سے اس پر غالب آ جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6000]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5901)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 4201، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7827، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8073، 9116، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7904، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2117، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6459، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5974»

إسناده صحيح