🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
676. إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ
بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1054 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مسند الشهاب: 1054، 1052، 1053
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12192
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3129
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1054
1054 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَاشِمِيُّ، نا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا ابْنُ قُدَامَةَ، نا جَرِيرٌ، وَلَيْثٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1054]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 146، من دون قوله فطوبى للغرباء»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
1052 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَابِرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، نا يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَخِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيِّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ» ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يُحْيُونَ سُنَّتِي وَيُعَلِّمُونَهَا عِبَادَ اللَّهِ»
کثیر بن عبد اللہ مزنی اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ یہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ اجنبی کون ہیں؟ فرمایا: ”جو میری سنت کو زندہ کریں گے اور اللہ کے بندوں کو اس کی تعلیم دیں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2630، والبزار فى «مسنده» برقم: 3397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11»
کثر بن عبد الله مزنی سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
1053 - أنا الْحَسَنُ بْنُ فِرَاسٍ الْمَكِّيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَكِّيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا زَكَرِيَّا بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا الْحُنَيْنِيُّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يُحْيُونَ سُنَّتِي وَيُعَلِّمُونَهَا عِبَادَ اللَّهِ»
کثیر بن عبد اللہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اسلام شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ یہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ اجنبی کون ہیں؟ فرمایا: ”جو میری سنت کو زندہ کریں گے اور اللہ کے بندوں کو اس کی تعلیم دیں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2630، والبزار فى «مسنده» برقم: 3397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11»
کثر بن عبد الله مزنی سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَرْبَعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ فِي بَابِ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ قَبْلَ هَذَا بِكُرَّاسَةٍ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا، اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، جیسے آغاز میں تھا، تو غریب لوگوں کے لئے مبارکباد ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تو غریب لوگوں کے لے مبارکباد ہے۔“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے چار صحابہ کرام کی نقل کردہ حدیث جو ایک سند کے ساتھ منقول ہے، وہ اس باب میں گزر چکی ہے، جو امت کے افتراق سے متعلق باب ہے اور وہ کچھ پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12192]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3288)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3129
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْكَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا قَوْمٌ يَتَحَدَّثُونَ، أَضْحَكَهُمْ حَدِيثُهُمْ، فَوَقَفَ فَسَلَّمَ، فَقَالَ: «‏‏‏‏اذْكُرُوا هَاذِمَ اللَّذَّاتِ: الْمَوْتَ» ‏‏‏‏. وَخَرَجَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ خَرْجَةً أُخْرَى، فَإِذَا قَوْمٌ يَتَحَدَّثُونَ وَيَضْحَكُونَ، فَقَالَ: «‏‏‏‏أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا» ‏‏‏‏. قَالَ: وَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْضًا، فَإِذَا قَوْمٌ يَتَحَدَّثُونَ وَيَضْحَكُونَ، فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «‏‏‏‏أَلَا إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ‏‏‏‏ قِيلَ لَهُ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏الَّذِينَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ صَلَحُوا» ‏‏‏‏.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی جانب تشریف لائے تو وہاں کچھ لوگوں کو باہم گفتگو میں مصروف پایا جنہیں ان کی باتوں نے ہنسا رکھا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں رکے، انہیں سلام کیا اور ارشاد فرمایا: ”لذتوں کو پاش پاش کر دینے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو۔“ اس واقعے کے بعد ایک اور مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو پھر کچھ لوگوں کو باتیں کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”خبردار! اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، اگر تم وہ حقائق جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار پھر باہر تشریف لائے تو لوگوں کو گفتگو اور ہنسی مذاق میں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”سنو! یقیناً اسلام کا آغاز اجنبیت کی حالت میں ہوا تھا اور عنقریب یہ دوبارہ ویسے ہی اجنبی ہو جائے گا جیسے شروع ہوا تھا، پس قیامت کے دن ان اجنبیوں کے لیے خوشخبری اور طوبیٰ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! وہ اجنبی کون لوگ ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت اصلاح و نیکی پر قائم رہتے ہیں جب لوگ فساد و بگاڑ کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں۔“
مسند ابویعلی: 3129، المعجم الکبیر للطبرانی: 13093، اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے، تاہم اس مفہوم کی دیگر صحیح احادیث موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3129]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: سند واه أي سند الطبراني (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 260)»
«0»

الحكم على الحديث:
سنده واه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں