الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
843. مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ
مومن کی مثال بالی کی مانند ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1364 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 1364
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5841
حدیث نمبر: 1364
1364 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنا أَبُو عُبَيْدٍ، نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ يُمِيلُهَا الرِّيحُ مَرَّةً هَكَذَا وَمَرَّةً هَكَذَا، وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ مَثَلُ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً» قَالَ أَبُو عَمْرٍو: الْأَرَزَةُ بِفَتْحِ الرَّاءِ مِنْ شَجَرِ الْأَرْزَنِ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: الْأَرَزَةُ مِثْلُ فَاعِلَةِ الثَّابِتَةِ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: الْأَرْزَةَ بِسُكُونِ الرَّاءِ مِنْ شَجَرِ الْأَرْزِ وَهُوَ الصُّنُوبَرُ، وَالْمَجْذِيَةُ الثَّابِتَةُ، وَالْإِنْجِعَافُ الْإِنْقِلَاعُ، وَيُقَالُ بِالْخَاءِ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھیتی کے ننھے پودے کی مانند ہے جسے ہوائیں ادھر ادھر جھکاتی رہتی ہیں اور منافق کی مثال صنوبر کی ہے جو زمین پر سیدھا کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“ ابوعمرو نے کہا: «ارزہ» را کی زبر کے ساتھ ہے اور یہ «ارزن» میں سے ہے۔ ابوعبید نے کہا: «ارزہ» کا تلفظ «فاعلہ» کی مثل ہے۔ ابوعبید نے یہ بھی کہا کہ «ارزہ» را کی جزم کے ساتھ ہے اور یہ صنوبر کا درخت ہے۔ «المجدیہ» کا معنی ہے: سیدھا۔ «انجعاف» کا معنی ہے: جڑ سے اکھڑ جانا۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ لفظ «انجعاف» (جیم کی بجائے) خ کے ساتھ «انخعاف» ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5643، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2810، والطبراني فى «الكبير» برقم: 183، 184، 185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16010»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5841
«مثل المؤمن كمثل الخامة من الزرع تفيؤها الريح مرة وتعدلها مرة ومثل المنافق كمثل الأرزة لا تزال حتى يكون انجفافها مرة واحدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومن کی مثال کھیتی کے نرم تنے جیسی ہے جسے ہوا کبھی جھکا دیتی ہے اور کبھی سیدھا کر دیتی ہے، اور منافق کی مثال دیودار کے درخت جیسی ہے جو سیدھا کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی بار اکھڑ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5841]
”مومن کی مثال کھیتی کے نرم تنے جیسی ہے جسے ہوا کبھی جھکا دیتی ہے اور کبھی سیدھا کر دیتی ہے، اور منافق کی مثال دیودار کے درخت جیسی ہے جو سیدھا کھڑا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی بار اکھڑ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5841]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن كعب بن مالك. مختصر مسلم 28، إيمان ابن أبي شيبة 87.»
قال الشيخ الألباني: صحيح