الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
353. مَنْ مَشَى إِلَى طَعَامٍ لَمْ يَدَعَ إِلَيْهِ فَقَدْ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا
جو شخص کسی دعوت طعام کی طرف چلا حالانکہ اسے اس کی طرف بلایا نہیں گیا تھا تو بے شک وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 528 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3222
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6173
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3298
1 تا 10
حدیث نمبر: 528
528 - أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْحَمَامِيِّ إِجَازَةً كَتَبَ إِلَيَّ بِهَا مِنْ بَغْدَادَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدُ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو دعوت دی گئی لیکن اس نے اسے قبول نہ کیا تو بے شک اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور جو شخص بن بلائے کسی دعوت میں گیا تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 3741» ابان بن طارق مجہول اور درست بھی زیاد ضعيف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3736
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْوَلِيمَةِ فَلْيَأْتِهَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ولیمہ کی دعوت میں مدعو کیا جائے تو اسے چاہیئے کہ اس میں آئے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3736]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ولیمے کی دعوت دی جائے تو چاہیے کہ وہ اس میں حاضر ہو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3736]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/النکاح 71 (5173)، صحیح مسلم/النکاح 16 (1429)، (تحفة الأشراف: 8339، 7949)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/النکاح 25 (1914)، موطا امام مالک/النکاح 21(49)، مسند احمد (2/20)، سنن الدارمی/الأطعمة 40 (2127)، النکاح 23 (2251) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ولیمہ کی دعوت کو قبول کرنا واجب ہے، إلا یہ کہ وہاں کوئی خلاف شرع بات پائی جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5173) صحيح مسلم (1429)
حدیث نمبر: 3741
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا"، قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ مَجْهُولٌ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے دعوت دی گئی اور اس نے قبول نہیں کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اور جو بغیر دعوت کے گیا تو وہ چور بن کر داخل ہوا اور لوٹ مار کر نکلا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابان بن طارق مجہول راوی ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3741]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے دعوت دی گئی اور اس نے اسے قبول نہ کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اور جو شخص بن بلائے کسی دعوت میں جا پہنچا، تو وہ ان میں چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر نکلا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: (راوی) ابان بن طارق مجہول ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3741]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7469) (ضعیف)» (اس کے راوی درست ضعیف، اور ابان مجہول ہیں، لیکن پہلا ٹکڑا ابوہریرہ کی اگلی حدیث سے صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
درست ضعيف و أبان بن طارق : مجهول الحال (تق : 1825،139)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
إسناده ضعيف
درست ضعيف و أبان بن طارق : مجهول الحال (تق : 1825،139)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
حدیث نمبر: 3222
3222 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَمَنْ دَخَلَ مِنْ غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو دعوت دی جائے اور وہ قبول نہ کرے تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اور جو شخص بن بلائے چلا آئے تو وہ چور کی حیثیت سے داخل ہوا اور ڈاکو کی حیثیت سے خارج ہوا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3222]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3741)
٭ درست بن زياد: ضعيف، و أبان بن طارق: مجھول و قال ابن عدي: ’’ھذا حديث منکر‘‘»
٭ درست بن زياد: ضعيف، و أبان بن طارق: مجھول و قال ابن عدي: ’’ھذا حديث منکر‘‘»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 527
527 - أَخْبَرَنَا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ الْحَافِظُ، إِجَازَةً، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الشِّيرَازِيُّ، عَنِ ابْنِ خَلَّادٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ أَحْمَدَ الْبَصْرِيِّ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيِّ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ مَشَى إِلَى طَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ فَقَدْ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی دعوت طعام کی طرف چلا حالانکہ اسے اس کی طرف بلایا نہیں گیا تھا تو بے شک وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابان بن طارق مجہول اور درست بن زیادہ ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 529
529 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الشِّيرَازِيُّ، قَدِمَ عَلَيْنَا بِمِصْرَ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ الْبَكَّارِيُّ، ثنا الْقَاضِي أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلَّادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر داخل ہوا تو وہ (ان کے گھر میں) چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابان بن طارق مجہول اور درست بن زیادہ ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 13412
مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ، فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا" وَهَذَا وَرَدَ فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ عَلَى آخَرَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ يَأْكُلُ لِيَأْكُلَ مَعَهُ، وَقَدْ رُوِيَ حَدِيثٌ بِنَفْيِ التَّخْصِيصِ الَّذِي تَوَهَّمَهُ أَبُو الْعَبَّاسِ فِي طَعَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قِصَّةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو دعوت دی گئی اور اس نے قبول نہ کی، اس نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی ہے اور جو کوئی بغیر دعوت کے داخل ہو گیا وہ چور بن کر گیا اور ڈاکو بن کر نکلا۔“
یہ اس شخص کے بارے میں ہے جو کسی دوسرے کے پاس یہ جانتے ہوئے جاتا ہے کہ وہ کھانا کھا رہا ہے تاکہ اس کے ساتھ کھائے، اور ایک حدیث ایسی بھی روایت کی گئی ہے جو اس خصوصیت کی نفی کرتی ہے جس کا ابو العباس کو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے قصے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کے بارے میں وہم ہوا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13412]
یہ اس شخص کے بارے میں ہے جو کسی دوسرے کے پاس یہ جانتے ہوئے جاتا ہے کہ وہ کھانا کھا رہا ہے تاکہ اس کے ساتھ کھائے، اور ایک حدیث ایسی بھی روایت کی گئی ہے جو اس خصوصیت کی نفی کرتی ہے جس کا ابو العباس کو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے قصے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کے بارے میں وہم ہوا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13412]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 14546
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّفَّاحُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْمِهْرَجَانِيُّ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الدَّارِكِيُّ، ثنا جَدِّي أَبُو عَلِيٍّ ⦗٤٣٣⦘ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارِكِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، ثنا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ، ثنا أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دَخَلَ عَلَى غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ مُغِيرًا وَخَرَجَ سَارِقًا" وَزَادَ الْبَحْرَانِيُّ فِي أَوَّلِهِ: الْوَلِيمَةُ حَقٌّ، مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ، ثُمَّ ذَكَرَ الْبَاقِيَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بغیر دعوت آیا وہ ڈاکو بن کر داخل ہوا اور چور بن کر نکلا۔“
(ب) بحرانی نے اس میں کچھ اضافہ کیا ہے کہ ”ولیمہ حق ہے، جس نے ولیمہ کی دعوت کو قبول نہ کیا اس نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14546]
(ب) بحرانی نے اس میں کچھ اضافہ کیا ہے کہ ”ولیمہ حق ہے، جس نے ولیمہ کی دعوت کو قبول نہ کیا اس نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14546]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6173
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ قَالَ:" مَنْ جَاءَ إِلَى طَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ دَخَلَ سَارِقًا، وَأَكَلَ حَرَامًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَأَكَلَ حَرَامًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَأَكَلَ حَرَامًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص کسی ایسے کھانے کی طرف آتا ہے، جس کی اسے دعوت نہ دی گئی ہو، تو وہ چور ہونے کے طور پر اندر آتا ہے اور حرام کھاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اور وہ حرام کھاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابان بن طارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6173]
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اور وہ حرام کھاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابان بن طارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6173]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1245)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي حَلْقَةٍ فِيهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ ، فَجَاءَنَا رَجُلٌ، فَقَامَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: أَجِيبُوا فُلَانًا، أَجِيبُوا فُلَانًا، فَكَرِهَهَا الْقَوْمُ كَرَاهِيَةً شَدِيدَةً، وَنَكَّسَ ابْنُ عُمَرَ رَأْسَهُ، فَرَفَعَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ رَأْسَهُ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِينَا، اعْفِنَا اعْفِنَا، فَرَفَعَ ابْنُ عُمَرَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: قُومُوا بِنَا، لَيْسَ فِيهَا عَافِيَةٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ I ".
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک حلقے میں بیٹھے ہوئے تھے جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور عبید بن عمیر رحمہ اللہ موجود تھے، تو ہمارے پاس ایک شخص آیا اور وہ ہمارے سامنے کھڑا ہو کر کہنے لگا: ”فلاں کی دعوت قبول کریں، فلاں کی دعوت قبول کریں“، تو لوگوں نے اسے سخت ناپسند کیا اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر جھکا لیا، پھر عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: ”اے ہمارے بھتیجے! ہمیں معاف رکھو، ہمیں معاف رکھو“، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”ہمارے ساتھ اٹھ کر چلو، اس معاملے میں کوئی معافی نہیں ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ» ”جسے دعوت دی جائے اور وہ اسے قبول نہ کرے تو یقیناً اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عون سے اس حدیث کو صرف ابن مبارک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ حسین بن حسن مروزی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6438]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عون سے اس حدیث کو صرف ابن مبارک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ حسین بن حسن مروزی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6438]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والصحيح من الإسناد الموقوف «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 373» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3741، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13543، 14659، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5359، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7938»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3741، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13543، 14659، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5359، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7938»
الحكم على الحديث:
الصواب موقوف