🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
365. مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ
جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے، وہ جنت میں داخل ہوگا
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 545 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند الشهاب: 545
الفتح الربانی: 6647، 9869
الجامع الكامل: 14553
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2610
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7275
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3090
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
545 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَقِيلٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 398/4، وابويعلي: 7275، وحاكم: 4/ 358» عبداللہ بن محمد بن عقیل ضعیف ہے

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6647
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فَقْمَيْهِ وَفَرْجِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ
۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے دو جبڑوں کے درمیان والی چیز اور شرمگاہ کی حفاظت کی، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7275، والحاكم: 4/ 358، والبيھقي في ’’شعب الايمان‘‘: 5755، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19559 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19788»
وضاحت: فوائد: … یعنی اپنی زبان کو غیبت، چغلی، جھوٹی بات اور لغویات سے محفوظ رکھا اور شرمگاہ کو زنا اور ناجائز شہوات سے بچایا وہ جنت میں داخل ہوگا۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7275
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9869
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فَقْمَيْهِ وَفَرْجِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ
۔ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے دو جبڑوں کے درمیان والی چیز اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9869]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 7275، والحاكم: 4/ 358، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19559 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19788»
وضاحت: فوائد: … کفر وشرک، کذب بیانی و دروغ گوئی، لہو و لغویات، گالی گلوچ، سب و شتم، چغلی و غیبت، دوسروں کی توہین، بڑوں کی گستاخی، چھوٹوں سے کرختگی و سختی، والدین کا دل دکھانا، بے راہ روی و بد کاری کی راہ ہموار کرنا اور اللہ تعالیٰ کی ناشکری، اس قسم کے سینکڑوں جرائم کا تعلق زبان سے ہے، یہ زبان ہی ہے جس کی وجہ سے صاحب ِ زبان کو کئی مجالس میں ندامت و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ زبان ہی ہے جو باوقار اور سنجیدہ انسانوں کی عظمت و وقار کو مجروح کر دیتی ہے، بہرحال جو بندہ اپنی زبان کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا، وہ کئی برائیوں سے اجتناب کرنے اور کئی نیکیوں کو سرانجام دینے سے محروم رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ جب سیدنا سفیان بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! سب سے زیادہ خطرے والی چیز، جس کا آپ کو مجھ سے اندیشہ ہو، کیا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زبان کا تعین کیا۔ (ترمذی)

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14553
14553- عن أبي موسى قال: كنت أنا وأبو الدرداء عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: من حفظ ما بين فُقميه ورجليه دخل الجنة.
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏حسن: رواه أبو يعلى (7275)، والحاكم (4/358)، والبيهقي في شعب الإيمان (5371) كلهم من حديث موسى بن أعين، عن عبد الله بن محمد بن عقيل، عن سليمان بن يسار، عن عقيل مولى ابن عباس، عن أبي موسى فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2610
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَقِيلٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «‏‏‏‏مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَرِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ» ‏‏‏‏.
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَارِيخِهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ بِهِ، وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ لِي عَبْدُ الْغَفَّارِ يَعْنِي: ابْنَ دَاوُدَ الْحَرَّانِيَّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، يُرِيدُ أَنَّهُ جَعَلَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَأَسْقَطَ عَقِيلًا ، لَكِنْ قَدْ رَوَيْنَاهُ فِي فَوَائِدِ تَمَّامٍ مِنْ طَرِيقِ أَبِي صَالِحٍ الْحَرَّانِيِّ وَهُوَ عَبْدُ الْغَفَّارِ ، جَعَلَهُ بِإِثْبَاتِ عَقِيلٍ ، وَكَذَلِكَ أَخْرَجَهُ الْخَطِيبُ مِنْ طَرِيقِ مُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں موجود تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیانی حصے (زبان) اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیانی حصے (شرمگاہ) کی حفاظت کی، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“
اس حدیث کو امام بخاری نے اپنی تاریخ میں علی بن مدینی کے واسطے سے معلی بن منصور سے روایت کیا ہے، اور امام بخاری نے فرمایا کہ عبد الغفار یعنی ابن داؤد حرانی نے موسیٰ بن اعین سے اس سند کے ساتھ روایت کرتے ہوئے عقیل کا ذکر نہیں کیا، ان کی مراد یہ ہے کہ انہوں نے اسے سلیمان بن یسار کے واسطے سے براہِ راست سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کر دیا اور عقیل کو سند سے ساقط کر دیا ہے، لیکن ہم نے اسے ’فوائدِ تمام‘ میں ابوصالح حرانی (جو کہ عبد الغفار ہی ہیں) کے طریق سے عقیل کے ثبوت کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اسی طرح امام خطیب بغدادی نے بھی اسے معافی بن سلیمان کے طریق سے موسیٰ بن اعین کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَارِيخِهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ بِهِ، وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ لِي عَبْدُ الْغَفَّارِ يَعْنِي: ابْنَ دَاوُدَ الْحَرَّانِيَّ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، يُرِيدُ أَنَّهُ جَعَلَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي… .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: أخرجه البخاري في تاريخه عن علي بن المديني وكذلك أخرجه الخطيب من طريق معافى بن سليمان عن موسى بن أعين (المطالب العالية، ج 11، ص 551)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7275
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَقِيلٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو الدَّرْدَاءِ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں موجود تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان (زبان) ہے اور اس کی جو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) ہے، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7275]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الحاكم (4/ 499)، وابن أبى شيبة في "مسنده"، كما في "إتحاف الخيرة" (4/ 15)، وعنه عبد الله بن أحمد في "زوائده على الزهد" (ص 214 - 215)، والقضاعى في "الشهاب" (1/ رقم 545)، والبخارى في "تاريخه" (7/ 54)، والبيهقى في "الشعب" (7/ رقم 5371/ طبعة دار طيبة)، والمحاملى في "أماليه" (رقم 365)، وابن قتيبة في "غريب الحديث" (1/ 430)، وعنده معلقًا - والخرائطى في "مكارم الأخلاق" (رقم 449)، وتمام في "فوائده" (1/ رقم 490)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7238»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3090
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ عَقِيلٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: " كُنْتُ أَنَا وَأَبُو الدَّرْدَاءِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَرِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور اس کی جو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)، تو وہ جنت میں داخل ہو گیا“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے اپنی سند سے امام ابو بکر بن ابی شیبہ کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے اپنی مسند میں موسیٰ بن اعین کے طریق سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3090]
تخریج الحدیث: «السناري في تحقيق مسند أبي يعلى (7275، ج9 ص651-652): «إسناد ضعيف معلول» : جهالة عقيل مولى ابن عباس (انفرد ابن حبان بذكره في الثقات)، وعبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف مضطرب الحديث وقد اضطرب في سنده؛ والحديث صحيح بشواهده.»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة عقيل مولى ابن عباس، وضعف عبد الله بن محمد بن عقيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں