🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
523. مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ
جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 793 (کل: 17 مقامات، 12 کتب)
مسند الشهاب: 793، 794
سنن ترمذی: 1974
سنن ابن ماجہ: 4185
الادب المفرد: 466، 601
صحیح الادب المفرد: 363، 470
مشکوۃ المصابیح: 4854
مسند احمد: 12689، 13531
الفتح الربانی: 9225
صحیح ابن حبان: 551
الجامع الكامل: 13863
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12641
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5654، 5655
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 794
794 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ، وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں بے حیائی ہو وہ اسے بدنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں حیا ہو وہ اسے خوشنما بنا دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 794]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1974، 3301، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3697، 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12129»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ نرمی اور حیا دو ایسی خصلتیں ہیں کہ جس انسان کو یہ مل جائیں تو گویا اسے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مل گئیں، وہ شخص نہ صرف لوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں بھی مقبول اور پسندیدہ لوگوں میں ہو جائے گا، اس سے بڑی زینت اور خوبصورتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں محبوب بن جائے؟ نرمی اور حیا کے مقابلے میں اکھڑپن اور بے حیائی ہے یہ دونوں جس کے اندر آجائیں وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا، ایسا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں ناپسندیدہ ہے، انسان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دھبہ ہوگا کہ وہ خالق اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہو؟ بہر حال نرمی اور حیا میں خیر ہی خیر ہے جبکہ سختی اور بے حیائی میں شر ہی شر ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9225
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ وَلَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بدزبانی اور بدگوئی جس چیز میں ہو گی، اس کو عیب دار بنا دے گی اور حیا جس چیز میں ہو گا، اس کو خوبصورت بنا دے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9225]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه ابن ماجه: 4185،و الترمذي: 1974، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12689 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12719»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 551
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، بِطَرَسُوسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْبَذَشِيُّ الْقُومِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلا زَانَهُ، وَلا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلا شَانَهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نرمی جس چیز میں بھی ہوگی، یہ اسے آراستہ کر دے گی اور فحش (یعنی سختی) جس چیز میں بھی ہوگی، اسے بگاڑ دے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6258، 6926، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2163، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 503، 551، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5207، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1974، 3301، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3697، 4185، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12129» «رقم طبعة با وزير 552»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (4854/ التحقيق الثاني)، «الروض» (36). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين غير نوح بن حبيب، فقد روى له أبو داود والنسائي، وهو ثقة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13863
13863- عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما كان الفحش في شيء إلا شانه، وما كان الحياء في شيء إلا زانه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (1974)، وابن ماجه (4185)، والبخاري في الأدب المفرد (601)، وابن حبان (551) كلهم من طريق عبد الرزاق –وهو في مصنفه (20145)- عن معمر، عن ثابت، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12641
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ، وَلَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نرمی جس بھی چیز میں ہو گی اسے آراستہ کر دے گی اور سختی جس بھی چیز میں ہو گی، اسے معیوب کر دے گی، بے شک اللہ تعالی رفیق ہے، اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن حبیب ہے، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12641]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1963)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25181، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1763، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7002»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5654
«ما كان الرفق في شيء إلا زانه ولا نزع من شيء إلا شانه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نرمی جس چیز میں بھی ہو اسے خوبصورت بنا دیتی ہے، اور جس چیز سے بھی نکال لی جائے اسے بدنما بنا دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5654]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [عبد بن حميد الضياء] عن أنس. المشكاة 4854: حم، م - عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5655
«ما كان الفحش في شيء قط إلا شانه ولا كان الحياء في شيء قط إلا زانه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدنما بنا دیتی ہے، اور حیا جس چیز میں بھی ہو اسے خوبصورت بنا دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5655]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد ت هـ] عن أنس. المشكاة 4854: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں