🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
244. باب مَا يُقْرَأُ بِهِ فِي الْجُمُعَةِ
باب: نماز جمعہ میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1124 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1124
مسند احمد: 9550، 10036
المنتقى ابن الجارود: 301
السنن الكبرى للبيهقي: 5721
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1124
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ، وَفِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ، قَالَ: فَأَدْرَكْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْكُوفَةِ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ بِهِمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ".
ابن ابی رافع کہتے ہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز جمعہ پڑھائی تو (پہلی رکعت میں) سورۃ الجمعہ اور دوسری میں «إذا جاءك المنافقون» پڑھی، ابن ابی رافع کہتے ہیں کہ ابوہریرہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں ان سے ملا اور کہا کہ آپ نے (نماز جمعہ میں) ایسی دو سورتیں پڑھی ہیں جنہیں علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ اس پر ابوہریرہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن انہی دونوں سورتوں کو پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1124]
ابن ابی رافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں جمعہ پڑھایا تو انہوں نے سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ [سورة المنافقون: 1] کی تلاوت کی۔ ابن ابی رافع کہتے ہیں کہ نماز کے بعد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور کہا: ”آپ نے جو سورتیں تلاوت کی ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی کوفہ میں یہی پڑھا کرتے تھے۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے کہ آپ بھی جمعہ کے روز (نماز جمعہ میں) یہ سورتیں پڑھا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1124]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجمعة 16 (877)، سنن الترمذی/الصلاة 257 (الجمعة 22) (519)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 90 (1118)، (تحفة الأشراف: 14104)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/429) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9550
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، وَكَانَ كَاتِبًا لِعَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَخْلِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَاسْتَخْلَفَهُ مَرَّةً، فَصَلَّى الْجُمُعَةَ، فَقَرَأَ سُورَةَ الْجُمُعَةِ، وَ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ مَشَيْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَقُلْتُ: أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ، قَرَأَ بِهِمَا عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ: " قَرَأَ بِهِمَا حِبِّي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
عبیداللہ بن ابی رافع " جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے " کہتے ہیں کہ مروان اپنی غیر موجودگی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ پر اپنا جانشین بنا کرجاتا تھا ایک مرتبہ اس نے انہیں اپنا جانشین بنایا تو نماز جمعہ بھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہی پڑھائی اور اس میں سورت جمعہ اور سورت منافقوں کی تلاوت فرمائی، نماز سے فارغ ہو کر میں ان کی ایک جانب چلنے لگا، راستے میں میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ نے بھی وہی دو سورتیں پڑھیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ دراصل میرے محبوب! ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی دو سورتیں پڑھی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، م : 877
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10036
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , وَبَهْزٌ , الْمَعْنَى , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قََالَ: بَهْزٌ فِي حَدِيثِهِ , أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، أَنَّ رَجُلًا قََالَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ بِهِمَا" .
محمد بن علی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز جمعہ میں سورت جمعہ اور سورت منافقون کی تلاوت فرماتے تھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ دو سورتیں پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10036]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 877، وهذا إسناد منقطع، فإن محمد بن علي لم يسمع من أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ " اسْتَخْلَفَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو هُرَيْرَةَ الْجُمُعَةَ، فَقَرَأَ بِهِمْ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، وَفِي الثَّانِيَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَلَمَّا انْصَرَفَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَشَيْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَقُلْتُ: لَقَدْ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الْكُوفَةِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا" .
عبید اللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ کا گورنر بنایا، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نماز جمعہ پڑھائی، تو پہلی رکعت میں سورت جمعہ اور دوسری میں سورت منافقون پڑھی، عبید اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ واپس جانے لگے، تو میں نے ان کے ہمراہ چلتے ہوئے کہا: آپ نے تو وہ سورتیں پڑھی ہیں، جو میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں پڑھتے سنا تھا، فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سورتیں پڑھتے سنا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 877»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5721
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ وَخَرَجَ إِلَى مَكَّةَ فَصَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْجُمُعَةَ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى، وَفِي الْآخِرَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ. قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَأَدْرَكْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ: إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْكُوفَةِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ ⦗٢٨٤⦘ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَفِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ:" يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الْجُمُعَةِ".
عبید اللہ بن ابی رافع نقل فرماتے ہیں کہ مروان نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ پر اپنا نائب بنایا اور خود مکہ چلے گئے، پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں جمعہ پڑھایا۔ پہلی رکعت میں ﴿سورة الجمعة﴾ اور دوسری رکعت میں ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ [سورة المنافقون: 1] پڑھی۔ عبید اللہ کہتے ہیں: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو پا لیا، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے کہا: آپ نے دو سورتوں کی قراءت کی ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی کوفہ میں ان کی قراءت کرتے تھے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ ان دونوں سورتوں کو پڑھا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5721]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ سبق في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں