🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں نفل پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1223 (کل: 36 مقامات، 20 کتب)
سنن ابوداود: 1223، 1199
صحیح بخاری: 1101، 1102
صحیح مسلم: 1573، 1579، 1580
سنن ترمذی: 3034
سنن نسائی: 1434
سنن ابن ماجہ: 1065، 1071، 1193، 1194
سنن دارمی: 1544
مشکوۃ المصابیح: 1335، 1338
مسند احمد: 174، 244
صحیح ابن خزیمہ: 945
المنتقى ابن الجارود: 146
مصنف ابن ابی شیبہ: 8377
الفتح الربانی: 2350، 8564
صحیح ابن حبان: 2739، 2740
مسند امام شافعی: 354
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 15
الجامع الكامل: 2860، 2889، 12210
السنن الكبرى للبيهقي: 5379، 5419، 5420، 5507
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5778
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1586
31 تا 36
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5379
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلَ، وَمُسَدَّدٌ ⦗١٩٣⦘ قَالَا: ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِقْصَارُ النَّاسِ الصَّلَاةَ الْيَوْمَ، وَإِنَّمَا قَالَ اللهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ {إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا} [النساء: ١٠١] فَقَدْ ذَهَبَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، فَقَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللهُ جَلَّ وَعَزَّ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ.
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: لوگ آج بھی نماز قصر کرتے ہیں حالانکہ اللہ کا فرمان ہے: ﴿إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ [سورة النساء: 101] ”اگر تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں فتنہ میں ڈال دیں گے“۔ خوف تو ختم ہو چکا۔ آپ نے فرمایا: میں نے بھی اس بات سے تعجب کیا تھا جس طرح تو نے تعجب کیا ہے۔ میں نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ» ”یہ اللہ کا صدقہ ہے جو اللہ نے تم پر کیا ہے، تو اللہ کے صدقہ کو قبول کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5379]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5419
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ، عَنْ يَعْلَى قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: قَوْلُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ {أَنْ تَقْصُرُوا} [النساء: ١٠١] مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمْ، قَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللهُ عَلَيْكُمْ بِهَا، فَاقْبَلُوهَا".
یعلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ﴾ [سورة النساء: 101] ”نماز قصر کرو اگر تمہیں فتنہ کا ڈر ہو“؟ انہوں نے فرمایا: میں بھی حیران ہوا تھا جیسے آپ حیران ہوئے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صدقہ ہے جو اللہ نے تمہارے اوپر کیا ہے اس کو قبول کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5419]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 5378»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5420
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ {فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا} [النساء: ١٠١] وَقَدْ أَمِنَ النَّاسُ، فَمَا شَأْنُ التَّقْصِيرِ؟ فَقَالَ عُمَرُ: عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هِيَ؟ فَقَالَ:" هِيَ صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللهُ بِهَا عَلَيْكُمْ، فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ". كَذَا قَالَ ابْنُ بَابَاهُ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ الشَّافِعِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَمُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ كَمَا مَضَى وَقَالَ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ جَمَاعَةٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَزَعَمَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ أَنَّهُ ثَلَاثَةٌ: ابْنُ بَابِيٍّ، وَابْنُ بَابَا، وَابْنُ بَابَيْهِ، وَالَّذِي يَرْوِي عَنْهُ ابْنُ أَبِي عَمَّارٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ بَابَيْهِ، وَذَهَبَ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ إِلَى أَنَّهُمْ وَاحِدٌ وَهُوَ مَكِّيٌّ، وَعَلَى مِثْلِ قَوْلِهِ دَلَّ كَلَامُ الْبُخَارِيِّ رَحِمَهُ اللهُ.
یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ [سورة النساء: 101] ”تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز کو قصر کرو اگرچہ تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ فتنہ میں ڈال دیں گے“ لوگ تو امن میں ہیں پھر قصر کیسی؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میں بھی تیری طرح حیران ہوا تھا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ یہ کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صدقہ ہے جو اللہ نے تمہارے اوپر کیا ہے تم اس کو قبول کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 5378»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5507
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، قَالَ: فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ فَرَأَى نَاسًا قِيَامًا، فَقَالَ:" مَا يَصْنَعُ هَؤُلَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا أَتْمَمْتُ صَلَاتِي، يَا ابْنَ أَخَى، إِنِّي صَحِبْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَصَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَصَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَصَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ، وَقَدْ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: ٢١] ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصٍ.
عیسیٰ بن حفص بن عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ کے راستے میں تھا، انہوں نے ہمیں دو رکعات پڑھائیں، پھر متوجہ ہوئے تو دیکھا کہ لوگ کھڑے ہیں، پوچھا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے کہا: ”وہ نفل پڑھ رہے ہیں۔“ فرمانے لگے: ”اے بھتیجے! اگر میں نے نفل ہی پڑھنے ہوتے تو میں نماز پوری کرلیتا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات سے زیادہ نہیں پڑھیں، یہاں تک کہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو قبض کر لیا۔ میں ابوبکر رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا، انہوں نے سفر میں دو رکعات سے زیادہ نہیں پڑھیں، یہاں تک کہ اللہ نے ان کی روحوں کو قبض کر لیا۔“ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ [سورة الأحزاب: 21] ”تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5507]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 689»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5778
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى رَحْلِهِ وَانْصَرَفْنَا مَعَهُ، فَالْتَفَتَ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ هولَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي يَا ابْنَ أَخِي" صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَزِدْ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، ثُمَّ صَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، وَقَالَ اللَّهُ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: 21] "
حفص بن عاصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور پھر اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ گئے، ہم بھی ان کے ساتھ ہی واپس ہوئے، انہوں نے مڑ کر دیکھا تو کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، تو دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: یہ نفل پڑھ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! اگر میں نے نفل ہی پڑھنے ہوتے تو میں اپنی (فرض) نماز پوری ادا کر لیتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت اختیار کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دورانِ سفر دو رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دے دی، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی وفات دے دی، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5778]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5751»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1586
وَعَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: "كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي سَفَرٍ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ، فَجَاءَ إِلَى خَشَبَةِ رَحْلِهِ فَاتَّكَأَ عَلَيْهَا، فَرَأَى أُنَاسًا قِيَامًا وَرَاءَهُ، فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: يُسَبِّحُونَ. فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي، يَا ابْنَ أَخِي، صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ بِنَقْصِ أَلْفَاظٍ.
حفص بن عاصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، انہوں نے ہمیں دو رکعت (قصر) نماز پڑھائی اور پھر پلٹ گئے، وہ اپنی سواری کے کجاوے کی لکڑی کے پاس آئے اور اس سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئے، پھر انہوں نے کچھ لوگوں کو اپنے پیچھے کھڑے دیکھا تو دریافت کیا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”یہ نفل پڑھ رہے ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نفل پڑھنے والا ہوتا تو میں اپنی (فرض) نماز ہی پوری (چار رکعت) کر لیتا، اے میرے بھتیجے! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارک قبض فرما لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سفر میں) ہمیشہ دو رکعت ہی پڑھیں اور ان پر کبھی اضافہ نہیں کیا، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا انہوں نے بھی دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی معیت میں رہا انہوں نے بھی دو رکعت پر کبھی اضافہ نہیں کیا، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا انہوں نے بھی دو رکعت سے زیادہ نہیں پڑھیں،“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے۔“ اس روایت کو عبد بن حمید نے نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز یہ روایت صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابوداؤد اور سنن نسائی میں بھی کچھ الفاظ کی کمی کے ساتھ موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قصر الصلاة/حدیث: 1586]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد، ورجاله ثقات، وهو في الصحيحين وأبي داود والنسائي بنقص ألفاظ»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1032، 1050، 1051، 1572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 689، 694، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1450، 1457، 1458، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1223، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1071، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4843، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1506، 1875، وأخرجه فتح الباري برقم: 955، 1050، 1121، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1255، 1256، 1257، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6701، 6706، 6707، 13257، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 781، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 136، وأخرجه شرح السنة برقم: 1032»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں