🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. باب الْمَسْحِ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ
باب: جراب پر مسح کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 159 (کل: 20 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 159، 150، 156، 161
صحیح مسلم: 636
سنن نسائی: 107، 125M
مسند احمد: 18145، 18220، 18234
المنتقى ابن الجارود: 83
سنن دارقطنی: 740
صحیح ابن حبان: 1338، 1346
المستدرک علی الصحیحین: 615
السنن الكبرى للبيهقي: 1286، 1350
المعجم الکبیر للطبرانی: 18124، 18125، 18126
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 83
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ بَكْرٌ: وَقَدْ سَمِعْنَاهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِهِ وَعَلَى الْعِمَامَةِ وَعَلَى الْخُفَّيْنِ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، تو پیشانی کے بالوں، عمامہ اور موزوں پر مسح کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 206، صحيح مسلم: 274»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 729 ترقیم الرسالہ : -- 740
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ" . قَالَ بَكْرٌ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ آپ نے اپنی پیشانی کے بالوں کا مسح کیا، دونوں موزوں کا مسح کیا اور اپنے عمامے پر مسح کیا۔ بکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ: ”میں نے یہ روایت سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سے سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 740]
ترقیم العلمیہ: 729
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 182، 203، 206، 363، 388، 2918، 4421، 5798، 5799، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 274، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 99، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 50، 190، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1326، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 489، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 17، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1، 149، 150، 151، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 20، 98، 100، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 331، 389، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 775، 776، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 369، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 737، 738، 739، 740،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1338
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ" . أَبُو قَيْسٍ الأَوْدِيُّ هُوَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ ابوقیس اودی نامی راوی کا نام عبدالرحمن بن ثروان ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 198، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1338، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 129، وأبو داود فى (سننه) برقم: 159، والترمذي فى (جامعه) برقم: 99، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 559، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1370، 1371، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18493» «رقم طبعة با وزير 1335»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (147). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1346
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَفَوْقَ الْعِمَامَةِ" . قَالَ بَكْرٌ: وَسَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: وَهَذِهِ اللَّفْظَةُ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَفَوْقَ الْعِمَامَةِ، قَدْ تُوهِمُ مَنْ لَمْ يُحْكِمْ صِنَاعَةِ الْعِلَمْ أَنَّ الْمَسْحَ عَلَى الْعِمَامَةِ دُونَ النَّاصِيَةِ غَيْرُ جَائِزٍ، وَيَجْعَلُ خَبَرَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ مُجْمَلا، وَخَبَرَ مُغِيرَةَ الَّذِي ذَكَرْنَاهُ مُفَسِّرًا لَهُ، أَنَّ مَسْحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْعِمَامَةِ كَانَ ذَلِكَ مَعَ النَّاصِيَةِ فَوْقَ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ دُونَ الْعِمَامَةِ، إِذِ النَّاصِيَةُ مِنَ الرَّأْسِ، وَلَيْسَ بِحَمْدِ اللَّهِ وَمَنِّهِ كَذَلِكَ، بَلْ مَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِهِ فِي وَضُوئِهِ، وَمَسَحَ عَلَى عِمَامَتِهِ دُونَ النَّاصِيَةِ، وَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِهِ وَعِمَامَتِهِ ثَلاثَ مِرَارٍ فِي ثَلاثَةِ مَوَاضِعَ مُخْتَلِفَةٍ، فَكُلٌّ سُنَّةٌ يُسْتَعْمَلُ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ اسْتِعْمَالُ أَحَدِهِمَا حَتْمًا، وَاسْتِعْمَالُ الآخَرِ مَكْرُوهًا".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنی پیشانی اور عمامے پر مسح کیا۔ بکر بن عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے سے بھی سنی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ الفاظ ”آپ نے اپنی پیشانی پر اور عمامے پر مسح کیا“ ان الفاظ نے اس شخص کو غلط فہمی کا شکار کر دیا جو علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور وہ اس بات کا قائل ہے کہ پیشانی کو چھوڑ کر عمامے پر مسح کر لینا جائز نہیں ہے، اس شخص نے عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کو مجمل اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کی اس روایت کو اس کی توضیحی روایت قرار دیا ہے۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامے پر پیشانی کے ہمراہ مسح کرنے والی روایت اس روایت پر فوقیت رکھتی ہے جس میں عمامے کے علاوہ پیشانی کا ذکر ہے کیونکہ پیشانی سر کا حصہ ہے۔ حالانکہ اللہ کے فضل و کرم کے تحت ایسا نہیں ہے بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وضو کے دوران اپنے سر پر بھی مسح کیا، اور پیشانی کو چھوڑ کر اپنے عمامے پر بھی مسح کیا ہے اور پیشانی اور عمامے دونوں پر بھی مسح کیا ہے، تو یہ تین مختلف مواقع پر تین الگ سے واقعات ہیں، ان میں سے ہر ایک سنت پر عمل کیا جائے گا اور ان میں سے کسی ایک سنت کو لازم قرار دیتے ہوئے دوسری پر عمل کو مکروہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1346]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 182، 203، 206، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 274، ومالك فى (الموطأ) برقم: 99، وابن الجارود فى "المنتقى"، 30، 91، 93، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 50، 190، 191، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 489، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 17، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1، 149، 150، 151، والترمذي فى (جامعه) برقم: 20، 98، 100، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 331، 389، 545، 1236،والدارقطني فى (سننه) برقم: 737، 738،وأحمد فى (مسنده) برقم: 18421، والحميدي فى (مسنده) برقم: 775، 776» «رقم طبعة با وزير 1343»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (137 - 138): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، التيمي: هو سليمان، وابن المغيرة في هذا الإسناد: حمزة، كما سيجيء مصرحاً به في (1374)، وقد بينه في رواية النسائي 1/ 76، والبيهقي 1/ 58 و 60، وللمغيرة ابنان: حمزة وعروة، وكلاهما ثقة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 615
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الله بن يونس، حَدَّثَنَا الحسن بن صالح بن حيٍّ، عن بُكَير بن عامر البَجَلي، عن عبد الرحمن بن أبي نُعْم، عن المغيرة بن شُعبة: أنَّ رسول الله ﷺ مسح على الخُفَّين، فقلت: يا رسول الله، نَسِيتَ؟ قال:"لا، بل أنت نَسِيتَ، بهذا أَمَرني ربي ﷿" (2) . قد اتفق الشيخان على إخراج طرق حديث المغيرة بن شعبة في المسح (1) ، ولم يُخرجا قوله ﷺ:"بهذا أمرني ربي" وإسناده صحيح!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 606 - صحيح
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا، تو میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آپ بھول گئے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم بھول گئے ہو، میرے رب عزوجل نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے۔“
شیخین نے مغیرہ بن شعبہ کی مسح کے بارے میں دیگر روایات تو نقل کی ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”میرے رب نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے“ نقل نہیں کیا، جبکہ اس کی سند صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 615]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، بكير بن عامر البجلي الجمهور على تضعيفه» [ترقيم الرساله 615] [ترقيم الشركة 610] [ترقيم العلميه 606]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1286
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ⦗٤٠٩⦘ أَبِي نُعْمٍ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، أَنَّهُ سَافَرَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَادِيًا فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ نَسِيتَ، لَمْ تَخْلَعِ الْخُفَّيْنِ، قَالَ:" كَلَّا بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ، بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ" وَرُوِّينَا جَوَازَ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ وَأَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ وَأَبِي زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وادی میں داخل ہوئے اور اپنی ضرورت پوری کی، پھر نکلے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ بھول گئے ہیں، آپ نے موزے نہیں اتارے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں بلکہ تو بھول گیا ہے، اسی طرح ہی میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔“ (ب) ہم نے مسح کے جواز پر سیدنا عمر بن خطاب، علی بن ابی طالب، سعد بن ابی وقاص، عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، حذیفہ بن یمان، ابوایوب انصاری، ابوموسیٰ اشعری، عمار بن یاسر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، عمرو بن العاص، انس بن مالک، سہل بن سعد، ابومسعود انصاری، مغیرہ بن شعبہ، براء بن عازب، ابو سعید خدری، جابر بن سمرہ، ابو امامہ باہلی، عبداللہ بن حارث بن جزء اور ابو زید انصاری رضی اللہ عنہم سے روایات نقل کردی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1286]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد 156»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1350
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ مَحْفُوظٍ الْفَقِيهُ الْجَنْزَرُودِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: رَأَيْتُ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ ضَعَّفَ هَذَا الْخَبَرَ وَقَالَ أَبُو قَيْسٍ الْأَوْدِيُّ وَهُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ: لَا يَحْتَمِلَانِ هَذَا مَعَ مُخَالَفَتِهِمَا الْأَجِلَّةُ الَّذِينَ رَوَوْا هَذَا الْخَبَرَ عَنِ الْمُغِيرَةِ ⦗٤٢٦⦘ فَقَالُوا: مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقَالَ: لَا نَتْرُكُ ظَاهِرَ الْقُرْآنِ بِمِثْلِ أَبِي قَيْسٍ وَهُزَيْلٍ فَذَكَرْتُ هَذِهِ الْحِكَايَةَ عَنْ مُسْلِمٍ لِأَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيِّ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ عَلِيُّ بْنُ شَيْبَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا قُدَامَةَ السَّرَخْسِيَّ يَقُولُ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قُلْتُ لِسُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ: لَوْ حَدَّثْتَنِي بِحَدِيثِ أَبِي قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلٍ مَا قَبِلْتُهُ مِنْكَ فَقَالَ سُفْيَانُ: الْحَدِيثُ ضَعِيفٌ أَوْ وَاهٍ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ يَقُولُ: حَدَّثْتُ أَبِي بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ أَبِي: لَيْسَ يُرْوَى هَذَا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ أَبِي: إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ كَانَ يُحَدِّثُ بِهِ يَقُولُ: هُوَ مُنْكَرٌ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي الْمَسْحِ رَوَاهُ عَنِ الْمُغِيرَةَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ وَأَهْلُ الْكُوفَةِ وَأَهْلُ الْبَصْرَةِ وَرَوَاهُ هُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنِ الْمُغِيرَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَخَالَفَ النَّاسَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَزْهَرِ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا زَكَرِيَّا يَعْنِي يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: النَّاسُ كُلُّهُمْ يَرْوُونَهُ عَلَى الْخُفَّيْنِ غَيْرَ أَبِي قَيْسٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ لَا يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثِ لِأَنَّ الْمَعْرُوفَ عَنِ الْمُغِيرَةِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرُوِيَ هَذَا أَيْضًا عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ بِالْمُتَّصِلِ وَلَا بِالْقَوِيِّ.
ابو عاصم نے اس کو اسی طرح ہی بیان کیا ہے۔
ابو محمد (یحییٰ بن منصور) کہتے ہیں: میں نے امام مسلم بن حجاج رحمہ اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا اور کہا: ابو قیس اودی اور ہزیل بن شرحبیل اس روایت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، جبکہ انہوں نے ان جلیل القدر راویوں کی مخالفت کی ہے جنہوں نے یہ روایت سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا۔ اور انہوں نے کہا: ہم ابو قیس اور ہزیل جیسے راویوں کی وجہ سے قرآن کے ظاہر کو نہیں چھوڑ سکتے۔ عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے کہا: اگر آپ مجھے ابو قیس کی ہزیل سے حدیث بیان کریں تو میں اسے آپ سے قبول نہیں کروں گا۔ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: یہ حدیث ضعیف ہے یا واہی ہے، یا اسی طرح کا کوئی لفظ کہا۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا: یہ روایت صرف ابو قیس کی حدیث سے ہی بیان کی جاتی ہے، اور عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ اسے بیان کرتے تو کہتے: یہ منکر ہے۔ علی بن مدینی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی مسح والی حدیث ان سے اہلِ مدینہ، اہلِ کوفہ اور اہلِ بصرہ نے روایت کی ہے، اور ہزیل بن شرحبیل نے بھی اسے مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جرابوں پر مسح کیا، اور یوں لوگوں کی مخالفت کی۔ یحییٰ بن معین رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابو قیس کے علاوہ سب لوگ اسے موزوں پر مسح کے الفاظ سے روایت کرتے ہیں۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ یہ حدیث بیان نہیں کرتے تھے، کیونکہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جو روایت معروف ہے وہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، لیکن وہ نہ متصل ہے اور نہ قوی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18124
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، زَعَمَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ مَشَى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى بَعْضَ تِلْكَ الْأَوْدِيَةِ فَدَخَلَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ خَرَجَ فَتَوَضَّأَ وَخَلَعَ الْخُفَّيْنِ، فَلَمَّا لَبِسَ وَجَدَ بَعْدَ ذَلِكَ رِيحًا، فَعَادَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: أَنَسِيتَ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: لَا بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ، بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ.
عبدالرحمٰن بن ابی نعم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان وادیوں میں سے ایک میں تشریف لائے اور اس میں داخل ہوئے، قضائے حاجت کی، پھر باہر آ کر وضو کیا اور موزے اتار دیے۔ پھر جب موزے پہن لیے تو اس کے بعد ہوا خارج ہونے کا احساس ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا آپ بھول گئے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم بھول گئے، مجھے میرے رب عزوجل نے اسی طرح حکم دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18124]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 416، حدیث 1000»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18125
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَسِيتَ؟ قَالَ: " بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ، بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم بھول گئے، مجھے میرے رب نے اسی طرح حکم دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18125]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 416، حدیث 1001»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18126
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَأَبِي ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَسِيتَ؟ فَقَالَ: " بَلْ أَنْتَ نَسِيتَ، بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تم بھول گئے، مجھے میرے رب نے اسی طرح حکم دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18126]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 417، حدیث 1002»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں