الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب الْمَرْأَةِ تَتَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا
باب: عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1685 (کل: 23 مقامات، 15 کتب)
سنن ابوداود: 1685
بلوغ المرام: 514
مشکوۃ المصابیح: 1947
مسند الحمیدی: 278
اللؤلؤ والمرجان: 603
الفتح الربانی: 7264
صحیح ابن حبان: 3358
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 404
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4359
المعجم الاوسط: 2739
21 تا 23
حدیث نمبر: 404
«إذا أنفقت المرأة من بيت زوجها غير مفسدة كان لها أجرها بما أنفقت ولزوجها أجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم من أجر بعض شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے بگاڑ پیدا کیے بغیر (اعتدال کے ساتھ) خرچ کرتی ہے، تو اس کے خرچ کرنے کی وجہ سے اس کے لیے ثواب ہے، اور اس کے شوہر کے لیے کمانے کا ثواب ہے، اور خزانچی (رکھوالے) کے لیے بھی اسی قدر ثواب ہے، اور ان میں سے کسی کا ثواب دوسرے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 404]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق 4] عن عائشة. الصحيحة 730.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4359
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا تَصَدَّقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهَا أَجْرُهَا، وَلِزَوْجِهَا أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ، وَلَهَا أَجْرُ مَا نَوَتْ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر سے کچھ صدقہ و خیرات کرے اور اس کا ارادہ مال کو ضائع یا برباد کرنا نہ ہو، تو اسے اس کے عمل کا اجر ملے گا، اور اس کے شوہر کو اس کی کمائی کی وجہ سے ثواب ملے گا، اور اس عورت کو اس کی حسنِ نیت کا اجر ملے گا، نیز خزانچی کو بھی اسی کے مانند اجر دیا جائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4359]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1370، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1024، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 672، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1685، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2294، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23651، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2760، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4342»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2739
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا تَصَدَّقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ، فَلَهَا أَجْرُهَا، وَلِزَوْجِهَا أَجْرُ مَا اكْتَسَبَ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى إِلَّا جَرِيرٌ .
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَغَيْرُهُ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ .

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت اپنے شوہر کے مال میں سے بگاڑ پیدا کیے بغیر صدقہ کرے، تو اسے اس کا اجر ملے گا، اور اس کے شوہر کو اس کی کمائی کا اجر ملے گا، اور خزانچی کو بھی اسی کی مثل اجر ملے گا۔“
اس حدیث کو امام اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوالضحی رحمہ اللہ سے، صرف جریر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
اور اسے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر محدثین نے امام اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابووائل رحمہ اللہ سے، انہوں نے مسروق رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2739]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1425، 1437، 1439، 1440، 1441، 2065، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1024، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3358، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2538 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2331، 9154، 9152، 9153، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1685، والترمذي فى «جامعه» برقم: 671، 672، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2294، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7942، 7943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24806، 24813، 24814، 25319، 27012، والحميدي فى «مسنده» برقم: 278، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4359، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7275، 16619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22514، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3564»