🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب فِي رَضَاعَةِ الْكَبِيرِ
باب: بڑی عمر والے کی رضاعت کا حکم۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2060 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 2060، 2059
سنن دارقطنی: 4361
السنن الكبرى للبيهقي: 15653، 15655، 15656
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْهِلَالِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمَعْنَاهُ، وَقَالَ: أَنْشَزَ الْعَظْمَ.
اس سند سے بھی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً مروی ہے لیکن اس میں: «شد العظم» کے بجائے «أنشز العظم» کا لفظ ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2060]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور لفظ «أَنْشَزَ الْعَظْمَ» ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2060]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9638) (ضعیف) (پچھلی روایت دیکھئے)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو موسي الھلالي وأبوه مجھولان،انظر الحديث السابق (2059) والموقوف صحيح،كما في الموطأ بتحقيقي (رواية يحيي ح1327)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 78

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2059
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" لَا رِضَاعَ إِلَّا مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ". فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَا تَسْأَلُونَا وَهَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا رضاعت وہی ہے جو ہڈی کو مضبوط کرے اور گوشت بڑھائے، تو ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: اس عالم کی موجودگی میں تم لوگ ہم سے مسئلہ نہ پوچھا کرو۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2059]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرے اور گوشت پیدا کرے۔“ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم میں جب تک یہ عظیم عالم موجود ہے ہم سے مت کچھ پوچھا کرو۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2059]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9638)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/432) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے رواة: ابوموسی ہلالی، ان کے والد مجہول اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بیٹے مبہم ہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو موسي الھلالي مجھول وأبوه مجھول كما قال أبو حاتم الرازي (الجرح والتعديل 9/ 438)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 78

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4281 ترقیم الرسالہ : -- 4361
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نَا أَبُو مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ مَعَهُ امْرَأَتُهُ وَهُوَ فِي سَفَرٍ فَوَلَدَتْ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ لا يَمُصُّ، فَأَخَذَ زَوْجُهَا يَمُصُّ لَبَنَهَا وَيَمُجُّهُ، قَالَ: حَتَّى وَجَدْتُ طَعْمَ لَبَنِهَا فِي حَلْقِي، فَأَتَى أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: حُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ، فَأَتَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تُفْتِي مَا هَذَا بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا رَضَاعَ إِلا مَا شَدَّ الْعَظْمَ، وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی سفر کر رہی تھی، اس عورت نے بچے کو جنم دیا، وہ بچہ دودھ نہیں چوس سکتا تھا، تو اس عورت کے شوہر نے اس عورت کے دودھ کو چوسنا شروع کیا، یہاں تک کہ اسے اس دودھ کا ذائقہ اپنے حلق میں محسوس ہوا، وہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہو گئی ہے۔“ پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: ”آپ نے یہ فتویٰ دیا ہے، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’رضاعت وہی ہوتی ہے، جو ہڈی کو مضبوط کرتی ہے اور گوشت کو پیدا کرتی ہے۔‘“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4361]
ترقیم العلمیہ: 4281
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1205، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2059، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4358، 4361، 4362، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4196، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17308»
«قال أبوحاتم الرازي: وأبو موسى وأبوه مجهولان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 8)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15653
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، أنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ، نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، نا أَبُو مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ مَعَهُ امْرَأَتُهُ وَهُوَ فِي سَفَرٍ فَوَلَدَتْ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ لَا يَمُصُّ فَأَخَذَ زَوْجُهَا يَمُصُّ لَبَنَهَا وَيَمُجُّهُ حَتَّى وَجَدَ طَعْمَ لَبَنِهَا فِي حَلْقِهِ فَأَتَى أَبَا مُوسَى فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ" حُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ"، فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي تُفْتِي هَذَا بِكَذَا وَكَذَا وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا رَضَاعَ إِلَّا مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بیٹے رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی بھی تھی اور وہ سفر میں تھا۔ اس نے بچے کو جنم دیا۔ بچہ دودھ نہیں چوس سکتا تھا۔ اس کے خاوند نے اسے پکڑا، وہ اس کے دودھ کو چوستا تھا اور وہ اس کو پھینکتا تھا حتیٰ کہ اس نے اس کے دودھ کے ذائقے کو اپنے حلق میں محسوس کیا۔ وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے اس سے اس معاملے کا ذکر کیا۔ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: تجھ پر تیری بیوی حرام ہوگئی ہے۔ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: تو ہے جس نے اس طرح اور اس طرح فتویٰ دیا، حالانکہ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رضاعت نہیں ہے مگر جو ہڈیوں کو مضبوط کرے اور گوشت کو بڑھائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15653]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15655
قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، نا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْهِلَالِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ: أَنْشَزَ الْعَظْمَ.
ابو موسیٰ ہلالی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم معنی نقل فرماتے ہیں اور وہ کہتے ہیں: ”جو ہڈیوں کو بڑھائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15655]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15656
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، نا أَبُو حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَرِمَ ثَدْيُهَا فَمَصَصْتُهُ فَدَخَلَ حَلْقِي شَيْءٌ سَبَقَنِي فَشَدَّدَ عَلَيْهِ أَبُو مُوسَى فَأَتَى عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: سَأَلْتَ أَحَدًا غَيْرِي؟ قَالَ: نَعَمْ أَبَا مُوسَى فَشَدَّدَ عَلَيَّ، فَأَتَى أَبَا مُوسَى فَقَالَ:" أَرَضِيعٌ هَذَا؟" فَقَالَ أَبُو مُوسَى:" لَا تَسْأَلُونِي مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ أَوْ قَالَ: بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ" وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، وَزَادَ فِيهِ عَنْ عَبْدِ اللهِ: إِنَّمَا الرَّضَاعُ مَا أَنَبْتَ اللَّحْمَ وَالدَّمَ.
ابو عطیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف ایک شخص آیا، اس نے کہا: میری بیوی کے پستانوں پر ورم آگیا، میں نے اس کو چوسا تو میرے حلق میں کوئی چیز داخل ہوگئی اور وہ مجھ سے سبقت لے گئی۔ اس پر سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سختی کی، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے کہا: ”کیا تو نے میرے علاوہ کسی اور سے بھی سوال کیا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے مجھ پر سختی کی ہے۔ وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”کیا یہ دودھ پینے والا ہے؟“ (یعنی رضاعی ہے) سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم مجھ سے نہ سوال کرو جب تک یہ عالم تمہارے درمیان موجود ہے یا تم میں جب تک یہ ہے۔“ اس کو ثوری نے ابو حصین سے روایت کیا ہے اور اس میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں: ”رضاعت وہ ہے جو گوشت اور خون کو بڑھائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15656]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں