الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب نَسْخِ الْمُرَاجَعَةِ بَعْدَ التَّطْلِيقَاتِ الثَّلاَثِ
باب: تین طلاق کے بعد رجعت کا اختیار باقی نہ رہنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2198 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 4278
سنن نسائی: 3422
سنن دارمی: 2114
مصنف ابن ابی شیبہ: 30165M
11 تا 13
حدیث نمبر: 15083
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، وَابْنُ يَحْيَى وَهَذَا حَدِيثُ أَحْمَدَ قَالَا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِيَاسٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَعَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ سُئِلُوا عَنِ الْبِكْرِ يُطَلِّقُهَا زَوْجُهَا ثَلَاثًا فَكُلُّهُمْ قَالُوا:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ أَنَّهُ شَهِدَ هَذِهِ الْقِصَّةَ.
محمد بن ایاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے کنواری لڑکی کے بارے میں پوچھا گیا جسے اس کا خاوند تین طلاقیں دے دے، تو سب نے فرمایا کہ یہ عورت اس شخص کے لیے حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15083]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ الْكُوفِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلَاثًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " عَصَيْتَ رَبَّكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ) ".
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: اے ابو عباس! میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی، اور تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: 'اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت میں طلاق دو'“ [الطلاق: 1] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 88، حدیث 11139»
حدیث نمبر: 11111
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، وَحُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: إِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً، فَقَالَ: " عَصَيْتَ رَبَّكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ، فَلَمْ تَتَّقِ اللهَ فَيَجْعَلَ لَكَ مَخْرَجًا وَيَرْزُقَكَ مِنْ حَيْثُ لَا تَحْتَسِبُ، وَقَرَأَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ ".
ایک آدمی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ اس نے اپنی بیوی کو سو بار طلاق دی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی، اور تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی، تم نے اللہ سے تقویٰ اختیار نہ کیا کہ وہ تمہارے لیے کوئی راستہ نکالتا اور تمہیں ایسی جگہ سے رزق دیتا جہاں سے تمہیں گمان بھی نہ ہو۔“ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت میں طلاق دو“ [الطلاق: 1] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11111]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 95، حدیث 11157»