🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب فِي وَضْعِ الرِّبَا
باب: سود معاف کر دینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3334 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3334
المعجم الکبیر للطبرانی: 5037، 14130
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3334
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، يَقُولُ:" أَلَا إِنَّ كُلَّ رِبًا مِنْ رِبَا الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ، لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ، أَلَا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ مِنْ دَمِ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُ مِنْهَا دَمُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، كَانَ مُسْتَرْضِعًا فِي بَنِي لَيْثٍ، فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، قَالَ: اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، قَالُوا: نَعَمْ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حجۃ الوداع میں سنا: آپ فرما رہے تھے: ”سنو! زمانہ جاہلیت کے سارے سود کالعدم قرار دے دیئے گئے ہیں تمہارے لیے بس تمہارا اصل مال ہے نہ تم کسی پر ظلم کرو نہ کوئی تم پر ظلم کرے (نہ تم کسی سے سود لو نہ تم سے کوئی سود لے) سن لو! زمانہ جاہلیت کے خون کالعدم کر دئیے گئے ہیں، اور زمانہ جاہلیت کے سارے خونوں میں سے میں سب سے پہلے جسے معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب ۱؎ کا خون ہے“ وہ ایک شیر خوار بچہ تھے جو بنی لیث میں پرورش پا رہے تھے کہ ان کو ہذیل کے لوگوں نے مار ڈالا تھا۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟ ”لوگوں نے تین بار کہا: ہاں (آپ نے پہنچا دیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”اے اللہ! تو گواہ رہ“۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3334]
جناب سلیمان بن عمرو اپنے والد (عمرو بن احوص جشمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! جاہلیت کے تمام سود باطل کیے جاتے ہیں، تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے، ظلم کرو نہ ظلم کیے جاؤ، خبردار! جاہلیت کے تمام خون باطل کیے جاتے ہیں اور سب سے پہلا خون جو میں ختم کر رہا ہوں حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے، جو بنو لیث میں دودھ پیتا بچہ تھا اور بنو ہذیل نے اسے قتل کر دیا تھا۔“ راوی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَللّٰهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟» ”اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟“ سب حاضرین نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار کہلوایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَللّٰهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! گواہ رہنا۔“ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار کہا۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3334]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الفتن 1 (1259)، تفسیرالقرآن 10 (3087)، سنن ابن ماجہ/المناسک 76 (3055)، (تحفة الأشراف: 1191)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/426، 498) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
أخرجه ابن ماجه (3055 وسنده حسن) ورواه الترمذي (3087 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5037
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا.
سیدنا براء بن عازب اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت تمہارے اس شہر میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5037]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 191، حدیث 5056»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14130
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، ثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ: " أَلَا أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟ " فَقَالُوا: يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، قَالَ: أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ بَيْنَكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، أَلَا لَا يَجْنِي جَانٍ إِلَّا عَلَى نَفْسِهِ، أَلَا لَا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَى وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ عَلَى وَالِدِهِ، أَلَا إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ فِي بَلَدِكُمْ هَذَا أَبَدًا، وَلَكِنْ سَيَكُونُ لَهُ طَاعَةٌ فِي بَعْضِ مَا تَحْتَقِرُونَ مِنْ أَعْمَالِكُمْ فَيَرْضَى بِهَا، أَلَا وَكُلُّ دَمٍ مِنْ دِمَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَأَوَّلُ مَا أَضَعُ مِنْهَا دَمُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا يَا أُمَّتَاهُ قَدْ بَلَّغْتُ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اشْهَدْ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر یہ فرماتے سنا: ”سنو! سب سے زیادہ حرمت والا دن کون سا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حج اکبر کا دن۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری عزتیں آپس میں اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی، اس شہر کی اور اس مہینے کی حرمت ہے۔ سنو! جرم کرنے والے کے جرم کا بوجھ صرف اسی پر ہے۔ سنو! نہ باپ اپنی اولاد کے جرم پر (پکڑا جائے) اور نہ اولاد اپنے باپ کے جرم پر۔ سنو! شیطان اس بات سے تو مایوس ہو چکا ہے کہ اس شہر میں کبھی اس کی پوجا کی جائے گی، لیکن وہ تمہارے ان اعمال میں، جنہیں تم حقیر سمجھتے ہو، اپنی اطاعت پائے گا اور اسی پر راضی ہو جائے گا۔ سنو! جاہلیت کے تمام خون معاف کر دیے گئے ہیں، اور سب سے پہلا خون جو میں معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے، جو بنو لیث میں دودھ پی رہے تھے کہ قبیلہ ہذیل نے انہیں قتل کر دیا تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”سنو اے میری امت! میں نے (پیغام) پہنچا دیا ہے۔“ پھر تین بار فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14130]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 31، حدیث 58»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں