الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. باب فِي الْمَجْرُوحِ يَتَيَمَّمُ
باب: زخمی تیمم کر سکتا ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 337 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 337
سنن ابن ماجہ: 572
سنن دارمی: 775
مسند احمد: 3056
السنن الكبرى للبيهقي: 1074
المعجم الکبیر للطبرانی: 11424
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2420
11 تا 14
حدیث نمبر: 642
أخبرنا [أبو] عبد الله محمد (1) أحمد بن بن علي بن مَخلَد الجوهري ببغداد، حَدَّثَنَا إبراهيم بن الهيثم البَلَدي، حَدَّثَنَا عبد الله بن صالح، حَدَّثَنَا هِقْل بن زياد. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن سفيان، حَدَّثَنَا الحَكَم بن موسى، حَدَّثَنَا هِقْل قال: سمعتُ الأوزاعيَّ قال: قال عطاء عن ابن عباس: إنَّ رجلًا أصابته جِراحةٌ على عهد رسول الله ﷺ فأصابته جَنابةٌ، فاستفتى فأُمِرَ بالغُسْل، فاغتسل فمات، فبلغ ذلك رسولَ الله ﷺ، فقال:"قَتَلُوه قَتَلهم الله، ألم يكن شِفاءَ العِيِّ السؤالُ؟!". قال عطاء: فبَلَغَني: أنَّ رسول الله ﷺ سُئِلَ بعد ذلك فقال:"لو غَسَلَ جسدَه وتركَ حيث أصابه الجِراحُ أجزأَه" (2) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص زخمی ہوا، پھر اسے جنابت لاحق ہوئی، اس نے فتویٰ پوچھا تو اسے غسل کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا، یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں ہلاک کرے، کیا جہالت کا علاج سوال کرنا نہ تھا؟!“ عطاء کہتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بعد پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اپنے جسم کو دھو لیتا اور جہاں زخم لگا تھا اسے چھوڑ دیتا تو یہ اسے کافی ہوتا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 642] [ترقيم الشركة 636]
حدیث نمبر: 1074
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ السُّوسِيُّ وَأَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا ⦗٣٤٧⦘ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدٍ، ثنا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: بَلَغَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلَامٌ فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللهُ أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالَ" قَالَ عَطَاءٌ: فَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" لَوْ غَسَلَ جَسَدَهَ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجُرْحُ" فَهَذَا الْمُرْسَلُ يُقْتَضَى غُسْلَ الصَّحِيحِ مَنْهُ وَالْأَوْلُ يَقْتَضِي التَّيَمُّمَ فَمَنْ أَوْجَبَ الْجَمْعَ بَيْنَهُمَا يَقُولُ: لَا تَنَافِيَ بَيْنَ الرِّوَايَتَيْنِ إِلَّا أَنَّ إِحْدَاهُمَا مُرْسَلَةٌ.
عطا بن ابی رباح نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص کو زخم لگا، پھر اسے احتلام ہو گیا، اسے غسل کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ سردی سے مر گیا۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اس کو ہلاک کیا ہے، اللہ ان کو ہلاک کرے۔ کیا جاہل کی شفا سوال کرنا نہیں ہے؟“
عطا کہتے ہیں: ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش وہ اپنے جسم کو دھوتا اور سر کو چھوڑ دیتا جس جگہ اسے زخم لگا تھا۔“ (ب) یہ مرسل روایت غسل کی مقتضی ہے جبکہ پہلی روایت میں تیمم کا حکم ہے۔ جنہوں نے دونوں روایات میں تطبیق دی ہے، وہ کہتے ہیں: دونوں روایات ایک دوسرے کے منافی نہیں، ان میں سے ایک روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1074]
عطا کہتے ہیں: ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش وہ اپنے جسم کو دھوتا اور سر کو چھوڑ دیتا جس جگہ اسے زخم لگا تھا۔“ (ب) یہ مرسل روایت غسل کی مقتضی ہے جبکہ پہلی روایت میں تیمم کا حکم ہے۔ جنہوں نے دونوں روایات میں تطبیق دی ہے، وہ کہتے ہیں: دونوں روایات ایک دوسرے کے منافی نہیں، ان میں سے ایک روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1074]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 11424
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، سَمِعْتُهُ مِنْهُ أَوْ أُخْبِرْتُهُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُدَرِيٌّ، فَأَجْنَبَ فَغَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟ أَلَا يَمَّمُوهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو چیچک ہوئی، پھر وہ جنبی ہو گیا، اس نے غسل کیا تو اسے سردی لگ گئی اور وہ مر گیا، جب اس کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، اللہ انہیں ہلاک کرے! کیا لاعلمی کا علاج پوچھنا نہ تھا؟ انہیں تیمم کیوں نہ کرایا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11424]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 194، حدیث 11472»
حدیث نمبر: 2420
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنَا هِقْلٌ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَاسْتَفْتَى، فَأُفْتِيَ بِالْغُسْلِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَفَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عہد میں ایک شخص زخمی ہوگیا، پھر اسے غسلِ جنابت کی ضرورت پیش آئی تو اس نے (لوگوں سے) مسئلہ دریافت کیا، اسے غسل کرنے کا فتویٰ دیا گیا، چنانچہ اس نے غسل کیا اور وہ فوت ہوگیا۔ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَفَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟» ”ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا، اللہ انہیں غارت کرے! کیا نادانی کا علاج دریافت کرنا نہ تھا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 337، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 572، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3048، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 602، 649، 650، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2415»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 337، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 572، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3048، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 602، 649، 650، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2415»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح