🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب فِي التَّشْدِيدِ فِي ذَلِكَ
باب: بٹائی کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3398 (کل: 28 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 3398، 3389، 3395، 3397، 3401
صحیح مسلم: 3957
سنن نسائی: 3904، 3928، 3947، 3958
سنن ابن ماجہ: 2460، 2465
مسند احمد: 15815، 15817، 17539
مصنف ابن ابی شیبہ: 22580، 22590
الفتح الربانی: 6112
الجامع الكامل: 5553
السنن الكبرى للبيهقي: 11714، 11724، 11732، 11733
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6513
المعجم الکبیر للطبرانی: 4266، 4267، 4344، 4403
21 تا 28
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11724
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُسَيْدٍ هُوَ ابْنُ ظُهَيْرٍ ابْنُ أَخِي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ أَحَدُنَا إِذَا اسْتَغْنَى عَنْ أَرْضِهِ أَعْطَاهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ، وَيَشْتَرِطُ ثَلَاثَ جَدَاوِلَ، وَيَشْتَرِطُ الْقُصَارَةَ وَمَا سَقَى الرَّبِيعُ، وَكَانَ الْعَيْشُ إِذْ ذَاكَ شَدِيدًا، قَالَ: وَكُنَّا نَعْمَلُ فِيهَا بِالْحَدِيدِ وَبِمَا شَاءَ اللهُ، وَنُصِيبُ مِنْ ذَلِكَ مَنْفَعَةً، فَأَتَانَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَاكُمْ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَكُمْ نَافِعًا، وَطَاعَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْفَعُ لَكُمْ؛ فَإِنَّهُ يَنْهَاكُمْ عَنِ الْحَقْلِ وَيَقُولُ:" مَنِ اسْتَغْنَى عَنْ أَرْضِهِ فَلْيَمْنَحْهَا أَخَاهُ، أَوْ لَيَدَعْ"، وَيَنْهَاكُمْ عَنِ الْمُزَابَنَةِ، وَالْمُزَابَنَةُ: أَنْ يَكُونَ لِلرَّجُلِ الْمَالُ الْعَظِيمُ مِنَ النَّخْلِ فَيَأْتِيهِ الرَّجُلُ فَيَقُولُ: قَدْ أَخَذْتُهُ بِكَذَا وَكَذَا وَسْقِ تَمْرٍ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بھتیجے سیدنا اسید بن ظہیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے جب کوئی اپنی زمین سے بے نیاز ہو جاتا تو وہ ثلث، ربع اور نصف پر دے دیتا اور تین نالیوں کی، بھوسے کی، ربیع کے پانی کی، پیداوار کی شرط لگاتا اور حالات سخت تھے۔ ہم زمینوں میں لوہے سے کام کرتے تھے اور جس سے اللہ چاہتا ہمیں نفع مل جاتا تھا۔ ہمارے پاس سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ آئے اور کہا: تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کام سے منع کیا ہے جس میں تمہارے لیے نفع ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت تمہارے لیے زیادہ نفع مند ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تم کو محاقلہ سے منع کیا اور فرمایا: ”جو اپنی زمین سے بے نیاز ہو، وہ اپنے بھائی کو دے دے یا اسے چھوڑ دے۔“ اور تم کو مزابنہ سے منع کیا اور مزابنہ یہ ہے کہ آدمی کے پاس باغ ہو، پھر ایک آدمی آئے اور کہے: میں اسے اتنے وسق کھجوروں کے عوض لیتا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11724]
تخریج الحدیث: «ابن ماجه 2460»

الحكم على الحديث:
ابن ماجه 2460
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11732
أَخْبَرَنَا أَبُوْ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرٍو، أَنَّ مُجَاهِدًا قَالَ لِطَاوُسٍ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَأَسْمَعَ مِنْهُ الْحَدِيثَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فَانْتَهَرَهُ وَقَالَ: إِنِّي وَاللهِ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ مَا فَعَلْتُهُ، وَلَكِنْ حَدَّثَنِي مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِهِ مِنْهُمْ، يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَأَنْ يَمْنَحَ الرَّجُلُ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
مجاہد رحمہ اللہ نے طاؤس رحمہ اللہ سے کہا: ہمارے ساتھ رافع کے بیٹے کی طرف چلو، اس سے حدیث سنیں، وہ اپنے والد سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں۔ طاؤس رحمہ اللہ نے اس کو ڈانٹا اور کہا: اگر میں جانتا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے تو میں نہ کرتا، لیکن اس نے حدیث بیان کی ہے جو ان میں سے زیادہ عالم ہے یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو زمین ہدیہ کرے تو اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ اس سے کرایہ لے لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11732]
تخریج الحدیث: «مسلم 1550»

الحكم على الحديث:
مسلم 1550
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11733
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: مَا كُنَّا نَكْرَهُ الْمُزَارَعَةَ حَتَّى سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُزَارَعَةِ" وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَنْهَ عَنِ الْمُزَارَعَةِ وَقَالَ:" لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ شَيْئًا مَعْلُومًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قَبِيصَةَ دُونَ رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَافِعٍ وَأَخْرَجَ مُسْلِمٌ حَدِيثَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ.
عمرو بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، ہم مزارعت کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ میں نے رافع رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع کیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع نہیں کیا اور فرمایا: ”اگر آدمی اپنے بھائی کو زمین دے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ اس سے کرایہ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11733]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو عوانه 5181»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6513
«من كانت له أرض فليزرعها أو ليزرعها أخاه ولا يكرها بثلث ولا ربع ولا بطعام مسمى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کے پاس زمین ہو وہ خود اس میں کھیتی کرے یا اپنے بھائی کو کھیتی کرنے دے، اور اسے تہائی، چوتھائی یا کسی مقررہ مقدار غلے کے عوض کرائے پر نہ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6513]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د هـ] عن رافع بن خديج. م 5/231.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4266
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: كُنَّا نُحَاقِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمُحَاقَلَةُ أَنْ يُعْطِيَ الرَّجُلُ أَرْضَهُ عَلَى الثُّلُثِ أَوِ الرُّبُعِ أَوْ عَلَى طَعَامٍ مُسَمًّى، فَأَتَانَا بَعْضُ عُمُومَتِي فَقَالَ: نَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا، وَطَوَاعِيَةُ اللهِ وَطَوَاعِيَةُ رَسُولِهِ أَنْفَعُ لَنَا، قُلْنَا: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيُزْرِعْهَا أَخَاهُ وَلَا يُكَارِيهَا بِثُلُثٍ أَوْ رُبُعٍ وَلَا بِطَعَامٍ مُسَمًّى.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ، فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں 'محاقلہ' کیا کرتے تھے، اور محاقلہ یہ ہے کہ آدمی اپنی زمین تہائی یا چوتھائی یا مقررہ مقدارِ غلہ کے عوض دے دے۔ پھر میرے چچاؤں میں سے ایک ہمارے پاس آئے اور کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسی چیز سے منع فرما دیا ہے جو ہمارے لیے فائدہ مند تھی، حالانکہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہمارے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ ہم نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زمین ہو، وہ خود اس میں کھیتی کرے یا اپنے بھائی سے کروائے، اور اسے تہائی یا چوتھائی یا مقررہ مقدارِ غلہ کے عوض کرائے پر نہ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4266]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 248، حدیث 4281»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4267
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: كُنَّا نُحَاقِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمُحَاقَلَةُ أَنْ يُكْرِيَ الرَّجُلُ أَرْضَهُ بِالثُّلُثِ أَوِ الرُّبُعِ أَوْ بِطَعَامٍ مُسَمًّى فَأَتَى بَعْضُ عُمُومَتِهِ فَقَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا، وَطَوَاعِيَةُ اللهِ وَرَسُولِهِ أَنْفَعُ لَنَا، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيُزْرِعْهَا أَخَاهُ وَلَا يُكْرِيهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَلَا بِطَعَامٍ مُسَمًّى.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ، فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں 'محاقلہ' کیا کرتے تھے، اور محاقلہ یہ ہے کہ آدمی اپنی زمین تہائی یا چوتھائی یا مقررہ مقدارِ غلہ کے عوض کرائے پر دے۔ پھر ان کے چچاؤں میں سے ایک آئے اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسی چیز سے منع فرما دیا جو ہمارے لیے فائدہ مند تھی، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہمارے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زمین ہو، وہ خود اس میں کھیتی کرے یا اپنے بھائی سے کروائے، اور اسے تہائی یا چوتھائی یا مقررہ مقدارِ غلہ کے عوض کرائے پر نہ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4267]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 249، حدیث 4282»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4344
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: رَاحَ إِلَيْنَا خَالَايَ فَقَالَا: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا نَافِعًا، وَطَاعَةُ اللهِ وَطَاعَةُ رَسُولِهِ لَنَا أَنْفَعُ قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شام کے وقت میرے دونوں ماموں ہمارے پاس آئے اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فرمایا ہے جو ہمارے لیے نفع بخش تھا، لیکن اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہمارے لیے زیادہ نفع بخش ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زمین ہو وہ اسے خود کاشت کرے یا اپنے بھائی کو دے دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4344]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 264، حدیث 4359»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي شُجَاعٍ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ سَهْلِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: إِنِّي لَيَتِيمٌ فِي حِجْرِ جَدِّي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَحَجَجْتُ مَعَهُ، فَجَاءَهُ أَخِي عِمْرَانُ بْنُ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَتَاهُ إِنَّا قَدْ أَكْرَيْنَا أَرْضَنَا فُلَانًا بِمِائَتَيْ دِرْهَمٍ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ دَعْ عَنْكَ ذَلِكَ، فَإِنَّ اللهَ سَيَجْعَلُ لَكُمْ زَرْعًا غَيْرَهُ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَرْيِ الْأَرْضِ.
عیسیٰ بن سہل بن رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے دادا سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی سرپرستی میں یتیم تھا، تو میں نے ان کے ساتھ حج کیا، اتنے میں میرا بھائی عمران بن سہل بن رافع ان کے پاس آیا اور کہا: ابا جان! ہم نے اپنی زمین فلاں شخص کو دو سو درہم کے عوض کرایہ پر دے دی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”بیٹا! یہ کام چھوڑ دو، اللہ تمہارے لیے اس کے بدلے کوئی اور پیداوار مہیا فرما دے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4403]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 278، حدیث 4418»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں