الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. باب فِي الْعُمْرَى
باب: عمر بھر کے لیے عطیہ دینا جائز ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3552 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2830
المعجم الکبیر للطبرانی: 1734
حدیث نمبر: 3552
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنِ أَبِي سَلَمَةَ، وَعُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمَعْنَاهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَكَذَا رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ.
اس سند سے بھی جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے لیث بن سعد نے زہری سے زہری نے ابوسلمہ سے اور ابوسلمہ نے جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3552]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم معنی بیان کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”لیث بن سعد نے بواسطہ زہری، ابوسلمہ سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3552]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (3550)، (تحفة الأشراف: 3148) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (3553)
انظر الحديث الآتي (3553)
حدیث نمبر: 3551
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ، وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی تو وہ اس کی ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے اولاد کی ہو گی ۱؎، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3551]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے زندگی بھر کے لیے کوئی عطیہ دیا گیا تو یہ اس کا اور اس کے وارثوں کا ہوا۔ اس (عطیہ) کے وارث وہی ہوں گے جو اس کی اولاد میں سے اس کے وارث ہوں گے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3551]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/ العمری (3771)، (تحفة الأشراف: 2395)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/302، 304، 360، 393، 399) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: امام مالک کے نزدیک موہوب لہ کے مرنے کے بعد موہوب واہب کے پاس واپس آ جائے گی اس لئے کہ اس نے منفعت کا اختیار دیا تھا نہ کہ اس چیز کا مالک بنا دیا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (3553)
انظر الحديث الآتي (3553)
حدیث نمبر: 2830
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ وَزَادَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَقَالَ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: نَسْأَلُ اللهَ الْجَنَّةَ وَنَعُوذُ بِهِ مِنَ النَّارِ تَفَرَّدَ بِهِ أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَبُو عِيسَى سَأَلْتُ الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ:" هُوَ خَطَأٌ" وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَطَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدٍ الرُّؤَاسِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مِثْلَ مَا رَوَى اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَرُوِّيَ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ، عَنْ عُمَرَ، وَابْنِ عُمَرَ، وَعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ.
(ا) ایک دوسری سند سے اسی طرح کی حدیث منقول ہے۔ اس میں یہ اضافہ ہے کہ جس طرح ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے اور انہوں نے کہا: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ» اور اس کے آخر میں انہوں نے فرمایا: «نَسْأَلُ اللهَ الْجَنَّةَ، وَنَعُوذُ بِهِ مِنَ النَّارِ» ”ہم اللہ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے آگ سے پناہ مانگتے ہیں۔“
(ب) امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ غلط ہے۔“ درست وہ روایت ہے جو لیث بن سعد نے ابوزبیر سے، انہوں نے سعید بن جبیر اور طاؤس سے اور انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے۔
اس روایت کو ابوزبیر سے، وہ جابر رضی اللہ عنہ سے، بیان کرنے میں ایمن بن نابل منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2830]
(ب) امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ غلط ہے۔“ درست وہ روایت ہے جو لیث بن سعد نے ابوزبیر سے، انہوں نے سعید بن جبیر اور طاؤس سے اور انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے۔
اس روایت کو ابوزبیر سے، وہ جابر رضی اللہ عنہ سے، بیان کرنے میں ایمن بن نابل منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2830]
تخریج الحدیث: «منكر۔ وقد تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 1734
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کو عمریٰ دی تو وہ اسی کی اور اس کی اولاد کی ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 183، حدیث 1747»