🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب فِي قَضَاءِ الْقَاضِي إِذَا أَخْطَأَ
باب: اگر قاضی غلط فیصلہ کر دے تو جس کا اس میں فائدہ ہے اس کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا ناجائز ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3585 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 3585، 3584
مشکوۃ المصابیح: 3770
مسند احمد: 26717
المنتقى ابن الجارود: 1000
مصنف ابن ابی شیبہ: 24474، 39247
سنن دارقطنی: 4580
الجامع الكامل: 6722
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6897، 7027
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7027
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ الْعُكْلِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ رَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَقُولُ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسَةً، فَجَاءَ رَجُلَانِ يَخْتَصِمَانِ فِي أَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ وَبَادَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا فِي شَيْءٍ لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ فِيهِ شَيْءٌ، مَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحُجَّةٍ أُرَاهَا، فَأَقْتَطِعُ بِهَا مِنْ مَالِ أَخِيهِ، فَإِنَّمَا يَقْتَطِعُ بِهَا قِطْعَةً مِنَ النَّارِ تَكُونُ إِسْطَامًا فِي رَقَبَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَبَكَى الرَّجُلَانِ، وَقَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، حَقِّي الَّذِي أَطْلُبُ لِأَخِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا وَلَكِنِ اذْهَبَا فَاقْتَسِمَا وَتَوَخَّيَا، ثُمَّ لِيُحَلِّلْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا صَاحِبَهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ہیں، سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی چیزوں کے بارے میں جھگڑا لے کر آئے جو عرصہ دراز گزرنے کی وجہ سے مٹ چکی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے درمیان ان امور میں فیصلہ کرتا ہوں جن کے بارے میں مجھ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوئی، پس میں کسی کی ایسی دلیل کی بنیاد پر جسے میں (بظاہر) درست سمجھوں، اس کے حق میں فیصلہ کر دوں اور وہ اس کے ذریعے اپنے بھائی کے مال کا کچھ حصہ حاصل کر لے، تو وہ درحقیقت آگ کا ایک ٹکڑا حاصل کر رہا ہے جو قیامت کے دن اس کی گردن میں طوق بن جائے گا“، یہ سن کر وہ دونوں آدمی رونے لگے اور عرض کرنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا وہ حق جس کا میں مطالبہ کر رہا ہوں وہ میرے بھائی کا ہے“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں، بلکہ تم دونوں جاؤ اور (باہمی رضامندی سے مال) تقسیم کرو اور حق و انصاف کا قصد کرو، پھر تم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کو (اپنے حق سے) حلال کر دے (یعنی معاف کر دے)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7027]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى سابقًا (برقم 6897)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26177، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7116، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6141، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 757، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6505، 6605، 6475، 6510، 6620، وأخرجه شرح السنة برقم: 2508، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6992»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں