🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. باب فِي الْقَضَاءِ
باب: قضاء سے متعلق (مزید) مسائل کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3637 (کل: 23 مقامات، 15 کتب)
سنن ابوداود: 3637
صحیح بخاری: 2359، 2360
صحیح مسلم: 6112
سنن ترمذی: 1363، 3027
سنن نسائی: 5409، 5418
سنن ابن ماجہ: 15، 2480
مسند احمد: 16116
اللؤلؤ والمرجان: 1519
المنتقى ابن الجارود: 1021
الفتح الربانی: 6173، 8556
صحیح ابن حبان: 24
الجامع الكامل: 5570، 5593، 6775
السنن الكبرى للبيهقي: 11854، 20286
المعجم الکبیر للطبرانی: 13857
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6814
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20286
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، فَرَّقَهُمَا قَالَا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى - هُوَ ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَيْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِرَاجِ الْحَرَّةِ الَّتِي يَسْقُونَ بِهَا النَّخْلَ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: سَرِّحِ الْمَاءَ يَمُرُّ فَأَبَى عَلَيْهِ، فَاخْتَصَمُوا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ:" اسْقِ يَا زُبَيْرُ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَى جَارِكَ"، فَغَضِبَ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ: إِنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" يَا زُبَيْرُ، اسْقِ، ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ"، قَالَ: فَقَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَلِكَ {فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ} [النساء: ٦٥] الْآيَةَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، كُلُّهُمْ عَنِ اللَّيْثِ.
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری نے زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کو پانی دینے کے متعلق جھگڑا کیا۔ انصاری نے کہا: پانی چھوڑ دو۔ زبیر رضی اللہ عنہ نے انکار کردیا۔ وہ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! پانی کھجوروں کو دینے کے بعد اپنے ہمسائے کو دے دینا۔“ انصاری کو غصہ آگیا، کہنے لگا: یہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! پانی پلاؤ اور پھر روکے رکھو یہاں تک کہ منڈیروں تک پہنچ جائے۔“ اور زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ یہ آیت اس کے بارے میں نازل ہوئی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة النساء: 65] ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہوسکتے یہاں تک وہ اپنے جھگڑوں میں آپ کو فیصل نہ مان لیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20286]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13857
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ (ح) .
وَدَثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ (ح) .
وَدَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ الْجُمَحِيُّ ، قَالَا: دَثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ : أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَيْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِرَاجِ الْحَرَّةِ الَّتِي يَسْقُونَ بِهَا النَّخْلَ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: سَرِّحِ الْمَاءَ، فَأَبَى عَلَيْهِ الزُّبَيْرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْقِ يَا زُبَيْرُ ، ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَى جَارِكَ. فَغَضِبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ؟ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْقِ يَا زُبَيْرُ ، ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ. قَالَ الزُّبَيْرُ : فَوَاللهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي ذَلِكَ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ، الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے حرہ کی اُن پانی کی نالیوں کے بارے میں جھگڑا کیا جن سے وہ کھجوروں کو سیراب کرتے تھے۔ انصاری نے کہا: پانی چھوڑ دو، مگر زبیر رضی اللہ عنہ نے انکار کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! تم پانی دے لو، پھر اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑ دو۔“ اس پر انصاری کو غصہ آیا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ! کیا اس لیے (آپ نے ان کے حق میں فیصلہ کیا) کہ وہ آپ کی پھوپھی کے بیٹے ہیں؟ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! تم پانی دے لو، پھر پانی روک لو یہاں تک کہ وہ (کھجور کی جڑوں کی) منڈیر تک واپس آ جائے۔“ زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی: ”پس تیرے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپس کے جھگڑوں میں تجھے حَکم نہ بنا لیں“ [سورۃ النساء: 65] (آخر) آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13857]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 107، حدیث 260»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6814
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شِرَاجِ الْحَرَّةِ الَّتِي يَسْقُونَ بِهَا النَّخْلَ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ لِلزُّبَيْرِ: سَرِّحِ الْمَاءَ فَأَبَى، فَكَلَّمَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَى جَارِكَ» . قَالَ: فَغَضِبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ؟ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، ثُمَّ قَالَ: «يَا زُبَيْرُ، اسْقِ، وَاحْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ» . قَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أُولَئِكَ {فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ} [النساء: 65] - إِلَى قَوْلِهِ: - {وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا} [النساء: 65]
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص کا سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے حرہ (مدینہ کی پتھریلی زمین) کے ان نالوں کے بارے میں جھگڑا ہو گیا جن سے کھجور کے باغات کو سیراب کیا جاتا تھا، انصاری نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مطالبہ کیا کہ ”پانی (آگے) چھوڑ دو“ مگر انہوں نے انکار کر دیا، پھر وہ یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صلح کے طور پر) فرمایا: «اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَى جَارِكَ» ”اے زبیر! پہلے تم سیراب کر لو، پھر پانی اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑ دینا“، اس پر وہ انصاری غصے میں آ گیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! کیا (یہ فیصلہ اس لیے ہے) کہ وہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں؟“ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ مبارک کا رنگ بدل گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر مکمل قانونی حق دیتے ہوئے) فرمایا: «يَا زُبَيْرُ، اسْقِ، وَاحْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجَدْرِ» ”اے زبیر! اب تم خود سیراب کرو اور پانی کو اس وقت تک روکے رکھو جب تک وہ منڈیروں تک نہ پہنچ جائے“، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میرا گمان یہی ہے کہ یہ آیت اسی واقعہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی کہ ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ ”پس تمہارے رب کی قسم! یہ لوگ ہرگز مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی تنازعات میں آپ کو حکم (فیصلہ کرنے والا) نہ تسلیم کرلیں“ سے لے کر اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ”اور (آپ کے فیصلے کو) پوری طرح شرحِ صدر کے ساتھ تسلیم نہ کر لیں“ تک۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله/حدیث: 6814]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2231، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2357، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1363، 3027، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5407، 5416، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3637، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 15، وأخرجه فتح الباري برقم: 2233، وأخرجه مسند البزار برقم: 969، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5619، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2208، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6781»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں