الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ
باب: مردہ جانور کی کھال کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4120 (کل: 40 مقامات، 19 کتب)
سنن نسائی: 4253
سنن ابن ماجہ: 3610
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 33
بلوغ المرام: 18
سنن دارمی: 2027
مسند احمد: 26833
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1051
الفتح الربانی: 424
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 511
المعجم الاوسط: 8696
21 تا 30
حدیث نمبر: 424
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِرِجَالٍ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا) ) قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ) )
زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ قریش کے چند مردوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، وہ ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ کر لے جا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کاش تم اس کا چمڑا اتار لیتے۔“ انہوں نے کہا: ”یہ تو مردار ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور قرظ اس کو پاک کر دیں گے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف رشدين بن سعد ولجھالة عبد الله بن مالك وجھالة امه۔ أخرجه ابوداود: 4126، والنسائي: 7/ 174، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26833 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27370»
وضاحت: فوائد: … قرظ: یہ کیکر کے مشابہ ایک درخت ہوتا ہے، جس کے پتوں سے چمڑے کی دباغت کی جاتی ہے۔ ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مردار کا چمڑا رنگنے سے پاک ہو جاتا ہے، لیکن وہ اس عمل سے حلال نہیں ہوتا، حرام ہی رہتا ہے، اس طرح ایسے چمڑے کا کوئی جزو کھانا جائز نہیں ہو گا، ہم بلی کے جوٹھے کا حکم بیان کرتے وقت یہ و ضاحت کر آئے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز حرام ہو، لیکن پاک ہو، جیسے بلی ہے، کسی چیز کے حرام ہونے سے اس کا نجس ہونا لازم نہیں آتا، وہ اس وقت نجس ہو گی، جب شریعت اس کی وضاحت کرے گی۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف رشدين بن سعد ولجھالة عبد الله بن مالك وجھالة امه۔ أخرجه ابوداود: 4126
حدیث نمبر: 1282
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، قَالَ: " هَلا اسْتَمْتَعْتُمْ بِجِلْدِهَا؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس کی کھال سے فائدہ حاصل کیوں نہیں کرتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1492، 2221، 5531، 5532، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 363، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1829، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1280، 1282، 1284، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4246، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1727، والدارقطني فى (سننه) برقم: 98، 99، 100،وأحمد فى (مسنده) برقم: 2030، والحميدي فى (مسنده) برقم: 498» «رقم طبعة با وزير 1279»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (25). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 1285
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَحْرٍ الْبَزَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنَ الصَّدَقَةِ مَيْتَةٍ أُعْطِيَتْهَا مَوْلاةٌ لَمْيْمُونَةَ، فَقَالَ: " أَلا أَخَذُوا إِهَابِهَا فَدَبَغُوهَا، فَانْتَفَعُوا بِهَا؟ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا یہ بات بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو دی گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہوں نے اس کی کھال حاصل کر کے اور اس کی دباغت کر کے اس سے نفع حاصل کیوں نہیں کیا؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 364، وابن الجارود فى "المنتقى"، 941، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1283، 1285، 1289، 1291، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4245، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3610، والدارقطني فى (سننه) برقم: 108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27437» «رقم طبعة با وزير 1282»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، ابن أبي عمر: هو محمد بن يحيى بن أبي عمر العدني، نسب إلى جده.
حدیث نمبر: 1289
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: " أَلا أَخَذُوا إِهَابِهَا، فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟ فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے اس کی کھال حاصل کر کے اور اس کی دباغت کر کے اس سے نفع حاصل کیوں نہیں کیا؟“ لوگوں نے عرض کی کہ یہ مردار ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 364، وابن الجارود فى "المنتقى"، 941، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1283، 1285، 1289، 1291، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4245، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3610، والدارقطني فى (سننه) برقم: 108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27437» «رقم طبعة با وزير 1286»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (1282). تنبيه!! رقم (1282) = (1285) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
حدیث نمبر: 1291
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ لِي غَنْمٌ بِأُحُدٍ، فَوَقَعَ فِيهَا الْمَوْتُ، فَدَخَلْتُ عَلَى مَيْمُونَةَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ : لَوْ أَخَذْتِ جُلُودَهَا فَانْتَفَعْتِ بِهَا؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ وَيَحِلُّ ذَلِكَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رِجَالٍ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابِهَا، قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ" .
عبداللہ بن مالک اپنی والدہ سیدہ عالیہ بنت سبیع رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میری بکریاں احد پہاڑ کے پاس موجود تھیں، ان میں موت واقع ہو گئی (یعنی کئی مر گئیں)، میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے فرمایا: تم ان کی کھالیں لے کر نفع حاصل کر لو۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں (میں نے دریافت کیا:) کیا یہ جائز ہے؟ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے کچھ افراد کے پاس سے گزرے جو اپنی بکری کو یوں کھینچ رہے تھے جیسے گدھے کو کھینچا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم لوگ اس کی کھال کیوں نہیں حاصل کر لیتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ مردار ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «الْمَاءُ وَالْقَرَظُ» ”پانی اور قرظ کے پتے“ اسے پاک کر دیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 364، وابن الجارود فى "المنتقى"، 941، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1283، 1285، 1289، 1291، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4245، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3610، والدارقطني فى (سننه) برقم: 108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27437» «رقم طبعة با وزير 1288»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2163). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط عبد الله بن مالك بن حذافة لم يوثقه غير المؤلف، وأمه العالية: قال العجلي: مدنية تابعية ثقة، وباقي رجاله ثقات.
حدیث نمبر: 62
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَتْهَا أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا". فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ" ⦗٣١⦘ هَكَذَا لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ وَهْبٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أُمِّ الْعَالِيَةِ.
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کے کچھ لوگ اپنی ایک بکری کو، جو (جسامت میں) گدھے کی مانند تھی، گھسیٹتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کاش تم اس کی کھال کام میں لے لیتے!“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور «الْقَرَظُ» (بابول کے پتے) پاک کر دیتے ہیں۔“ (راوی کا بیان ہے کہ) ابن وہب کی روایت کے الفاظ اسی طرح ہیں، سوائے اس کے کہ انہوں نے «عَنْ أُمِّ الْعَالِيَةِ» (ام العالیہ سے روایت) کے الفاظ کہے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 62]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه النسائي 4248»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 63
وَقَدْ أَنْبَأَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ، حَدَّثَ عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ لِي غَنَمٌ بِأُحُدٍ فَوَقَعَ فِيهَا الْمَوْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ: لَوْ أَخَذْتِ جُلُودَهَا فَانْتَفَعْتِ بِهَا. فَقُلْتُ: أَوَيَحِلُّ ذَلِكَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ، ثُمَّ ذَكَرَ مَا بَعْدَهُ بِمِثْلِهِ.
سیدہ عالیہ بنت سبیع رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ احد کی پہاڑیوں میں میرا بکریوں کا ریوڑ تھا، ان میں موت واقع ہو گئی تو میں ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور یہ قصہ ان سے ذکر کیا تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا: تو ان کے چمڑے اتار کر ان سے فائدہ حاصل کر لیتی۔ میں نے کہا: یہ جائز ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ آدمیوں کے پاس سے گزرے، پھر سارا واقعہ ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ في سنده عبد الله بن مالك المذكور انقاً»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 511
«إذا دبغ الإهاب فقد طهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب چمڑے کو دباغت دے دی جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 511]
”جب چمڑے کو دباغت دے دی جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د] عن ابن عباس. الروض النضير 413.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11335
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ مَيْتَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا عَلَى أَهْلِ هَذِهِ لَوْ أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟ " فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: " إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک باندی کی مری ہوئی بکری کے پاس سے ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں پر کیا حرج ہے اگر وہ اس کی کھال لے لیں، اسے دباغت دیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں؟“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ تو مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11335]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 167، حدیث 11383»
حدیث نمبر: 20338
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لَنَا قَدْ أُعْطِيَتْهَا مِنَ الصَّدَقَةِ مَيِّتَةٍ فَقَالَ: مَا عَلَى أَهْلِ هَذِهِ لَوْ أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: " إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا. فَقِيلَ لِسُفْيَانَ إِنَّ مَعْمَرًا لَا يَقُولُ فِيهِ " فَدَبَغُوهُ " وَيَقُولُ كَانَ الزُّهْرِيُّ يُنْكِرُ الدِّبَاغَ فَقَالَ سُفْيَانُ : لَكِنِّي حَفِظْتُهُ وَإِنَّمَا أَرَدْنَا مِنْهُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ الَّتِي نَقَلَهَا غَيْرُهُ " إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَ "، [ وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ مَيْمُونَةَ، فَإِذَا وُقِّفَ عَلَيْهِ، قَالَ فِيهِ: مَيْمُونَةُ ] .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری ایک لونڈی کی ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو اسے صدقے میں دی گئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گھر والوں پر کیا حرج ہے اگر وہ اس کی کھال لے کر اسے رنگ لیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا کھانا ہی حرام ہے۔“
سفیان سے کہا گیا کہ معمر اس روایت میں ”فدبغوہ“ نہیں کہتے، اور وہ کہتے ہیں کہ زہری دباغت کی بات کا انکار کرتے تھے۔ سفیان نے فرمایا: لیکن میں نے یہ لفظ یاد رکھا ہے، اور ہم نے تو اس جملے کی طرف اشارہ کیا ہے جسے دوسروں نے بھی نقل کیا ہے: ”اس کا کھانا ہی حرام ہے۔“ اور سفیان کبھی اس میں میمونہ کا نام نہ لیتے، اور جب اس سند پر رک کر غور کرتے تو اس میں میمونہ کا نام لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20338]
سفیان سے کہا گیا کہ معمر اس روایت میں ”فدبغوہ“ نہیں کہتے، اور وہ کہتے ہیں کہ زہری دباغت کی بات کا انکار کرتے تھے۔ سفیان نے فرمایا: لیکن میں نے یہ لفظ یاد رکھا ہے، اور ہم نے تو اس جملے کی طرف اشارہ کیا ہے جسے دوسروں نے بھی نقل کیا ہے: ”اس کا کھانا ہی حرام ہے۔“ اور سفیان کبھی اس میں میمونہ کا نام نہ لیتے، اور جب اس سند پر رک کر غور کرتے تو اس میں میمونہ کا نام لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20338]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 427، حدیث 1036»