الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب الدَّلِيلِ عَلَى زِيَادَةِ الإِيمَانِ وَنُقْصَانِهِ
باب: ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4685 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 4995
مسند احمد: 1522
مسند الحمیدی: 68
الفتح الربانی: 3452
صحیح ابن حبان: 163
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 778
11 تا 14
حدیث نمبر: 163
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أبيه ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى رِجَالا، وَلَمْ يُعْطِ رَجُلا مِنْهُمْ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطَيْتَ فُلانًا وَفُلانًا، وَلَمْ تُعْطِ فُلانًا شَيْئًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْ مُسْلِمٌ" قَالَهَا ثَلاثًا ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: نَرَى أَنَّ الإِسْلامَ الْكَلِمَةُ، وَالإِيمَانَ الْعَمَلُ.
عامر بن سعد بن وقاص اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو کچھ عطیات دیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک شخص کو کچھ نہیں دیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے فلاں اور فلاں کو دے دیا ہے، لیکن فلاں شخص کو کچھ نہیں دیا، حالانکہ وہ مومن ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مومن ہے یا مسلمان ہے؟“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام سے مراد زبانی طور پر کلمہ پڑھنا ہے، اور ایمان سے مراد عمل کرنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 27، 1478، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 150، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 163، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5007، 5008، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11453، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4685، 4683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1541، 1601، والحميدي فى (مسنده) برقم: 68، 69»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإيمان» لابن أبي شيبة (ص 11 و 12)، «صحيح سنن أبي داود» (4683): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، رجاله رجال الشيخين غير ابن أبي السري، فإنه كثير الأوهام، وقد توبع.
حدیث نمبر: 2488
«إني لأعطي رجالا وأدع من هو أحب إلي منهم لا أعطيه شيئا مخافة أن يكبوا في النار على وجوههم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً میں کچھ لوگوں کو (مال و دولت) عطا کرتا ہوں اور ان لوگوں کو چھوڑ دیتا ہوں جو مجھے ان سے زیادہ محبوب ہیں (اور انہیں کچھ نہیں دیتا)، اس خوف سے کہ کہیں وہ (عطا کیے جانے والے، اگر انہیں نہ دیا جائے تو) اوندھے منہ جہنم میں نہ گر جائیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2488]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن سعد. مختصر البخاري 21، مختصر مسلم 511.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7912
«يا سعد! إني لأعطي الرجل وغيره أحب إلى منه خشية أن يكبه الله في النار على وجهه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے سعد! میں ایک آدمی کو کچھ دیتا ہوں حالانکہ اس کے علاوہ کوئی اور مجھے زیادہ پسند ہوتا ہے، اس خوف سے کہ کہیں اللہ اسے منہ کے بل جہنم میں نہ ڈال دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7912]
”اے سعد! میں ایک آدمی کو کچھ دیتا ہوں حالانکہ اس کے علاوہ کوئی اور مجھے زیادہ پسند ہوتا ہے، اس خوف سے کہ کہیں اللہ اسے منہ کے بل جہنم میں نہ ڈال دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7912]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د] عن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 778
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ، وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ مَخَافَةَ أَنْ يَنْكَبَّ عَلَى وَجْهِهِ فِي النَّارِ» .
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک آدمی کو (مال) دیتا ہوں حالانکہ دوسرا مجھے اس سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ (ایمان سے پھر کر) منہ کے بل جہنم میں نہ گرا دیا جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 778]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 714)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1408، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 150، 215، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4992، 4993، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4683، 4685، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1525، وأخرجه فتح الباري برقم: 27، وأخرجه مسند البزار برقم: 1087، 1088، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5248، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 773»

إسناده صحيح