🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
باب: خوش اخلاقی کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4801 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 4801
مشکوۃ المصابیح: 5080
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1476
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4801
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ ابْنا أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ، وَلَا الْجَعْظَرِيُّ" , قال: وَالْجَوَّاظُ: الْغَلِيظُ الْفَظُّ.
حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «جواظ» جنت میں نہ داخل ہو گا اور نہ «جعظری» جنت میں داخل ہو گا ۱؎۔ راوی کہتے ہیں «جواظ» کے معنی بدخلق اور سخت دل کے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4801]
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ترش رو بدمزاج جنت میں داخل نہیں ہو گا اور نہ تکبر سے چلنے والا۔“ اور «جَوَّاظٌ» کا مفہوم ہے ”سخت مزاج، بدخلق۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4801]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3288)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/306) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ دونوں لفظ کثیرالمعانی ہیں، حافظ ابن الاثیرجواظ کی شرح میں فرماتے ہیں: مال جوڑنے والا اور خرچ نہ کرنے والا، یا لحیم شحیم اپنی چال میں اترنے والا، یا چھوٹا بڑے پیٹ والا، مصباح اللغات میں «جواظ» کے معنی میں فرمایا: تکبرسے چلنے والا، اجڈ بہت کھانے والا، ابن الاثیر «جعظری» کے بارے میں فرماتے ہیں: بھدا موٹا اور متکبر، یا ایسا شخص جو ڈینگیں مارے، اور اس کے پاس کچھ نہ ہو، اور چھوٹا ناٹا ہو، مولانا وحیدالزمان حیدرآبادی نے ان لفظوں کے ترجمہ میں فرمایا: فریبی یا مال جوڑنے والا، اور دمڑی خرچ نہ کر نے والا، یا موٹا غلیظ، یا بیہودہ چلانے والا بدخلق سرکش (یہ سب «جواظ» کے معنی تھے) اور مغرور سخت گویا موٹا بھدا بہت کھانے والا (یہ جب ہے کہ حرام کے مال سے موٹا ہوا ہو) (ابوداود ۳/۵۸۱)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (5080)
وللحديث شواھد عند البخاري (4918، 6071، 6657) ومسلم (2853) وغيرھما

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5080
5080 - وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ وَلَا الْجَعْظَرِيُّ"قَالَ: وَالْجَوَّاظُ: الْغَلِيظُ الْفَظُّ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي"سُنَنِهِ"وَالْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ"وَصَاحِبُ"جَامِعِ الْأُصُولِ"فِيهِ عَنْ حَارِثَةَ. وَكَذَا فِي"شَرْحِ السُّنَّةِ"عَنْهُ، وَلَفْظُهُ: قَالَ:"لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ الْجَعْظَرِيُّ". يُقَالُ: الْجَعْظَرِيُّ: الْفَظُّ الْغَلِيظُ  . - وَفِي نُسَخِ"الْمَصَابِيحِ"عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ وَهْبٍ وَلَفْظُهُ قَالَ: وَالْجَوَّاظُ: الَّذِي جَمَعَ وَمَنَعَ. وَالْجَعْظَرِيُّ: الْغَلِيظُ الْفَظُّ..
حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بداخلاق اور سخت دل انسان جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ ابوداؤد، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور جامع الاصول والے نے بھی اسے روایت کیا ہے، اور اس میں حارثہ سے مروی ہے، اور اسی طرح انہی سے شرح السنہ میں بھی مروی ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں، فرمایا: ” «جَوَّاظٌ» و «جَعْظَرِيٌّ» جنت میں نہیں جائے گا۔“ «جَعْظَرِيٌّ» کا یہ معنی کہا جاتا ہے: ”سخت خو اور سخت گو۔“ اور مسابیح کے نسخوں میں عکرمہ بن وہب سے مروی ہے، اور اس کے الفاظ ہیں: «جَوَّاظٌ» کا معنی ہے: ”مال جمع کرنے والا بخیل“، اور «جَعْظَرِيٌّ» کا معنی ہے: ”سخت خو اور سخت گو۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد و البیہقی فی شعب الایمان و فی شرح السنہ و ذکر فی المصابیح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (4801) و البيھقي في شعب الإيمان (8173) و البغوي في شرح السنة (170/13 ح 3593 بدون سند) و ذکره في مصابيح السنة (397/3 ح 3953)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1476
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ، وَلَا الْجَعْظَرِيُّ.
قَالَ: وَالْجَوَّاظُ: الْفَظُّ الْغَلِيظُ.
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جو «الْجَوَّاظُ» (سخت خو اور مال جمع کرنے والا) ہو اور نہ ہی وہ جو «الْجَعْظَرِيُّ» (بدتمیز اور متکبر) ہو“، نیز راوی نے وضاحت کی کہ «الْجَوَّاظُ» سے مراد ”نہایت اکھڑ اور درشت مزاج“ انسان ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند حارثة بن وهب/حدیث: 1476]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18253، وأخرجه فتح الباري برقم: 5724، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3255، 3256، 3257، 3258، وأخرجه شرح السنة برقم: 3593، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1472»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں