الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. باب فِيمَنْ يَهْجُرُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ
باب: مسلمان بھائی سے ترک تعلق کیسا ہے؟
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4913 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 4913
مشکوۃ المصابیح: 5034
الجامع الكامل: 14938
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7775
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4583
حدیث نمبر: 4913
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُنِيبِ يَعْنِي الْمَدَنِيَّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَكُونُ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثَةٍ فَإِذَا لَقِيَهُ سَلَّمَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ كُلُّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ عَلَيْهِ فَقَدْ بَاءَ بِإِثْمِهِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے تو جب وہ (تین دن کے بعد) اس سے ملے اسے تین مرتبہ سلام کرے، اور وہ ایک بار بھی سلام کا جواب نہ دے تو وہ اپنا گناہ لے کر لوٹے گا ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4913]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کو روا نہیں کہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ مقاطعہ رکھے۔ چنانچہ (چاہیے کہ) جب اس سے ملے تو اسے سلام کہے، تین بار، اگر کسی بار بھی جواب نہ دے تو وہی گناہ گار ہوا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4913]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 16977)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأدب 62 (6077)، مسند احمد (4/327) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: اگر «إثمه» کی ضمیر سلام کا جواب نہ دینے والے «لا يرد عليه» کی طرف لوٹتی ہو تو مفہوم یہ ہو گا کہ سلام کرنے والا قطع تعلق کے گناہ سے بری ہو گیا، اور سلام کا جواب نہ دینے والا اپنے قطع تعلق کا گناہ لے کر لوٹا، اور اگر «إثمه» کی ضمیر سلام کرنے والے کی طرف لوٹتی ہو تو مفہوم یہ ہو گا کہ وہ اپنا اور سلام کرنے والے دونوں کا گناہ لے کر لوٹے گا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5034)
مشكوة المصابيح (5034)
حدیث نمبر: 5034
5034 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا يَكُونُ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثٍ ; فَإِذَا لَقِيَهُ سَلَّمَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ عَلَيْهِ فَقَدْ بَاءَ بِإِثْمِهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زائد ترکِ تعلق کرے، جب وہ اس سے ملاقات کرے تو تین مرتبہ اسے سلام کرے، ہر مرتبہ وہ اسے سلام کا جواب نہ دے تو یہ (سلام کرنے والا) اس (ترکِ ملاقات) کے گناہ سے پاک ہو جاتا ہے۔“ (اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5034]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4913)»
قال الشيخ الألباني: إِسْنَاده جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 14938
14938- عن عائشة أن رسول صلى الله عليه وسلم قال: لا يكون لمسلم أن يهجر مسلما فوق ثلاثة، فإذا لقيه سلم عليه ثلاث مرار كل ذلك لا يرد عليه فقد باء بإثمه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4913)، وأبو يعلى (4583) كلاهما من طريق محمد بن المثني، حدثنا محمد بن خالد بن عثمة، حدثنا عبد الله بن المنيب يعني المدني، قال: أخبرني هشام بن عروة، عن عروة، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 7775
«لا يكون لمسلم أن يهجر مسلما فوق ثلاثة فإذا لقيه سلم عليه ثلاث مرات كل ذلك لا يرد عليه فقد باء بإثمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے، پس جب وہ اس سے ملے اور اسے تین بار سلام کرے اور وہ ہر بار جواب نہ دے تو (نہ ملانے والا خود) اپنے گناہ کے ساتھ لوٹا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7775]
”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے، پس جب وہ اس سے ملے اور اسے تین بار سلام کرے اور وہ ہر بار جواب نہ دے تو (نہ ملانے والا خود) اپنے گناہ کے ساتھ لوٹا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7775]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د] عن عائشة. الإرواء 2089.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 4583
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَثْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُنِيبٍ يَعْنِي الْمَدَنِيَّ ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا يَكُونُ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَإِذَا لَقِيَهُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ عَلَيْهِ، فَقَدْ بَاءَ بِإِثْمِهِ مَعَ إِثْمِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے، پھر جب وہ اس سے ملے اور اسے تین مرتبہ سلام کرے اور وہ شخص ہر بار سلام کا جواب نہ دے، تو یقیناً وہ (جواب نہ دینے والا) اپنے گناہ کے ساتھ ساتھ اس (سلام کرنے والے) کے گناہ کا بوجھ بھی سمیٹ کر لوٹا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4583]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن بهذا التمام: مضى الكلام عليه (برقم 4568)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4913، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18442، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4565»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن بهذا التمام: مضى الكلام عليه (برقم 4568)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4913، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18442، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4565»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح