🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. باب رَفْعِ الصَّوْتِ بِالأَذَانِ
باب: بلند آواز سے اذان کہنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 515 (کل: 21 مقامات، 13 کتب)
سنن ابوداود: 515
سنن نسائی: 646
سنن ابن ماجہ: 724
مشکوۃ المصابیح: 667
مسند احمد: 7611، 9328، 9542، 9906، 9935
صحیح ابن خزیمہ: 390
مصنف ابن ابی شیبہ: 2369
الفتح الربانی: 1252
صحیح ابن حبان: 1666
الجامع الكامل: 1863، 16212
السنن الكبرى للبيهقي: 1861، 2028، 2029
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1929، 6644
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 883
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 883
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ أُنَيْسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الْمُؤَذِّنَ يُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ، وَيُصَدِّقُهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ يَسْمَعُهُ، وَلِلشَّاهِدِ عَلَيْهِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حَسَنَةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِمْ دُونَ قَوْلِهِ: "وَلِلشَّاهِدِ عَلَيْهِ خَمْسُ وَعِشْرُونَ حَسَنَةً".
وَمَا زَادَهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، سَمِعْتُ أَبَا يَحْيَى يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "وَيُكَفَّرُ عَنْهُ مَا بَيْنَهُمَا".
وَقَوْلُهُ: "يُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ " قَالَ الْخَطَّابِيُّ: مَدَى الشَّيْءِ غَايَتُهُ، وَالْمَعْنَى: أَنَّهُ يَسْتَكْمِلَ مَغْفِرَةَ اللَّهِ إِذَا اسْتَوْفَى وُسْعَهُ فِي رَفْعِ الصَّوْتِ، فَبَلَغَ الْغَايَةَ مِنَ الْمَغْفِرَةِ إِذَا بَلَغَ الْغَايَةَ مِنَ الصَّوْتِ.
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ: وَيَشْهَدُ لِهَذَا الْقَوْلِ رِوَايَةُ مَنْ قَالَ: "يُغْفَرُ لَهُ مَدَّ صَوْتِهِ " - بِتَشْدِيدِ الدَّالِ - أَيْ: بِقَدْرِ مَدِّ صَوْتِهِ.
قَالَ الْخَطَّابِيُّ: وَفِيهِ وَجْهٌ آخَرُ وَهُوَ أَنَّهُ كَلَامُ تَمْثِيلٍ وَتَشْبِيهٍ، يُرِيدُ أَنَّ الْمَكَانَ الَّذِي يَنْتَهِي إِلَيْهِ الصَّوْتُ لَوْ يُقَدَّرُ أَنْ يَكُونَ مَا بَيْنَ أَقْصَاهُ وَبَيْنَ مَقَامِهِ الَّذِي هُوَ فِيهِ ذُنُوبُهُ تَمْلَأُ تِلْكَ الْمَسَافَةَ غَفَرَهَا اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مؤذن کی مغفرت اس کی آواز کی انتہا تک کر دی جاتی ہے، اور ہر خشک و تر چیز جو اسے سنتی ہے اس کی تصدیق کرتی ہے، اور نماز میں حاضر ہونے والے کے لیے پچیس نیکیاں (لکھی جاتی) ہیں۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں، اور ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ رحمہم اللہ نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے سوائے ان الفاظ کے: ”اور نماز میں حاضر ہونے والے کے لیے پچیس نیکیاں ہیں۔“
عبد بن حمید رحمہ اللہ کی اس زائد روایت کو امام ابنِ حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابو یحییٰ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ: ”اور ان دونوں (نمازوں) کے درمیانی گناہوں کا کفارہ کر دیا جاتا ہے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ”اس کی آواز کی حد تک مغفرت کر دی جاتی ہے“ کے متعلق امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: کسی چیز کے ’مدیٰ‘ سے مراد اس کی انتہا ہے، اور معنی یہ ہے کہ جب موذن آواز بلند کرنے میں اپنی پوری وسعت و طاقت صرف کر دیتا ہے تو وہ اللہ کی کامل مغفرت کو پا لیتا ہے، یعنی جتنا بلند اس کا بول ہوگا، اتنی ہی انتہا کی اس کی مغفرت ہوگی۔
حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: اس قول کی تائید ان راویوں کی روایت سے بھی ہوتی ہے جنہوں نے لفظ ”مَدَّ صَوْتِهِ“ (دال کی تشدید کے ساتھ) روایت کیا ہے، یعنی اس کی آواز کے کھچاؤ اور درازی کی مقدار کے برابر۔
امام خطابی رحمہ اللہ نے اس کا ایک اور پہلو یہ بیان فرمایا ہے کہ: یہ کلام بطورِ تمثیل و تشبیہ ہے، مراد یہ ہے کہ وہ جگہ جہاں تک موذن کی آواز پہنچتی ہے، اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ اس کے مقامِ قیام سے لے کر آواز کی آخری حد تک کی تمام مسافت اس کے گناہوں سے پُر ہے، تو اللہ تعالیٰ ان سب کو بخش دے گا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذان/حدیث: 883]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 515، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7556، 9257، وأخرجه فتح الباري برقم: 584، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 1863، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 390، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 121، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1666، وأخرجه شرح السنة برقم: 411، وأخرجه سنن النسائي برقم: 645، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 724»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، والحديث صحيح بشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں