🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. باب كَيْفَ الْجُلُوسُ فِي التَّشَهُّدِ
باب: تشہد میں کس طرح بیٹھے؟
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 962 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 962
مصنف ابن ابی شیبہ: 2954
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيم، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ افْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى حَتَّى اسْوَدَّ ظَهْرُ قَدَمِهِ".
ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو اپنا بایاں پیر بچھاتے یہاں تک کہ آپ کے قدم کی پشت سیاہ ہو گئی تھی۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 962]
جناب ابراہیم (ابراہیم بن یزید نخعی فقیہ اہل کوفہ) رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا لیا کرتے تھے۔ (اور مسلسل اس طرح کرنے سے) ان کے پاؤں کی پشت سیاہ ہو گئی تھی۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 962]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7269، 18404) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں انقطاع ہے، ابراہیم نخعی کی اکثر روایتیں تابعین سے ہوتی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الثوري عنعن
والحديث مرسل
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2942 ترقیم الشثری: -- 2954
2831 حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن الزبير بن عدي ، عن إبراهيم ، قال:" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا جلس في الصلاة افترش رجله اليسرى حتى اسود ظهر قدميه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أفرش).
(٢) مرسل.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا کر رکھتے تھے، یہاں تک کہ اس عمل کی وجہ سے آپ کے پاؤں کا ظاہری حصہ سیاہ ہوگیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 962، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3037، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1549، ترقيم محمد عوامة: 2942»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں