🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
646. (413) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الدَّالِّ عَلَى أَنَّ أَمْرَ الصِّبْيَانِ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْبُلُوغِ عَلَى غَيْرِ الْإِيجَابِ
اس حدیث کے ذکر کا بیان جو اس بات کی دلیل ہے کہ بچوں کو بلوغت سے پہلے نماز کا حُکم دینا واجب نہیں ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1003 (کل: 23 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1003، 3048
سنن ابوداود: 4399، 4401، 4402
مشکوۃ المصابیح: 3287
مسند احمد: 940، 956، 1362
سنن دارقطنی: 3267
الفتح الربانی: 1095
صحیح ابن حبان: 143
المستدرک علی الصحیحین: 2382، 8367، 8369
الجامع الكامل: 6974
السنن الكبرى للبيهقي: 5089، 8612، 11308، 15109، 17210، 17212، 17213
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17210
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أُتِيَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمُبْتَلَاةٍ قَدْ فَجَرَتْ فَأَمَرَ بِرَجْمِهَا، فَمَرَّ بِهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي ⦗٤٦٠⦘ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَالصِّبْيَانُ يَتْبَعُونَهَا فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: امْرَأَةٌ أَمَرَ عُمَرُ أَنْ تُرْجَمَ، قَالَ: فَرَدَّهَا وَذَهَبَ مَعَهَا إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ:" أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ الْقَلَمَ رُفِعَ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الْمُبْتَلَى حَتَّى يُفِيقَ، وَالنَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَالصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شُعْبَةُ وَوَكِيعٌ وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنِ الْأَعْمَشِ مَوْصُولًا مَرْفُوعًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک پاگل (عورت) لائی گئی جس نے گناہ کیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا، تو وہاں سے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ گزرے اور بچے اس کے پیچھے چل رہے تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ایسی عورت ہے جس کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا ہے کہ اس کو رجم کیا جائے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کو چھوڑ دو۔“ اور وہ اس کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ جانتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے «رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ» ”تین افراد سے قلم کو اٹھا لیا ہے“: (1) پاگل سے یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہو جائے، (2) سونے والا جب بیدار ہو جائے اور (3) بچہ جب عقل مند ہو جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17210]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17212
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِامْرَأَةٍ قَدْ فَجَرَتْ فَأَمَرَ بِرَجْمِهَا، فَمُرَّ بِهَا عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَقَدِ انْطُلِقَ بِهَا لِتُرْجَمَ، فَأَخَذَهَا مِنْهُمْ فَخَلَّى سَبِيلَهَا، فَأَتَى عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأُخْبِرَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَلَّى سَبِيلَهَا فَقَالَ: ادْعُوهُ لِي، فَجَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، وَاللهِ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الْغُلَامِ حَتَّى يَبْلُغَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الْمَعْتُوهِ حَتَّى يَبْرَأَ" وَإِنَّ هَذِهِ مَعْتُوهَةُ بَنِي فُلَانٍ لَعَلَّ الَّذِي أَتَاهَا أَتَاهَا وَهِيَ فِي بَلَائِهَا، فَقَالَ عُمَرُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ عَلِيٌّ: وَأَنَا لَا أَدْرِي.
ابو ظبیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی، اس نے گناہ کیا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس کو رجم کر دو تو وہاں سے حضرت علی رضی اللہ عنہ گزرے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جان لیا کہ اس کو رجم کر رہے ہیں تو اس عورت کو پکڑا اور اسے اس کے راستے پر چھوڑ دیا۔ پھر وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے خبر دی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو اس کے راستے پر چھوڑ دیا ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”علی رضی اللہ عنہ کو بلاؤ۔“ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے امیر المؤمنین! اللہ کی قسم! آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا ہے: ۱۔ بچہ یہاں تک کہ بالغ ہو جائے، ۲۔ سویا ہوا آدمی یہاں تک کہ بیدار ہو جائے، ۳۔ مجنون یہاں تک کہ صحیح ہو جائے۔“ یہ فلاں قبیلے کی پاگل عورت ہے، شاید جس نے اس کے ساتھ (زنا) کیا اس نے اس حالت میں کیا جب وہ اپنی دیوانگی میں مبتلا تھی۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا: ”میں بھی نہیں جانتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17212]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17213
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ ⦗٤٦١⦘ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُكْشَفَ عَنْهُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ: ”تین چیزوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: (1) بچہ یہاں تک کہ عاقل ہوجائے، (2) سویا ہوا یہاں تک کہ بیدار ہوجائے اور (3) مجنون یہاں تک کہ ٹھیک ہوجائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17213]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں