🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
773. (540) بَابٌ فِي فَضْلِ صَلَاةِ الضُّحَى إِذْ هِيَ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ
نماز چاشت کی فضیلت کا بیان کیونکہ یہی صلوٰۃ اوّابین (بہت زیادہ توبہ کرنے والوں کی نماز) ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1224 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1224
المستدرک علی الصحیحین: 1196
الجامع الكامل: 2945
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3432
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7628
المعجم الاوسط: 3865
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1224
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يُحَافِظُ عَلَى صَلاةِ الضُّحَى إِلا أَوَّابٌ". قَالَ:" وَهِيَ صَلاةُ الأَوَّابِينَ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يُتَابَعْ هَذَا الشَّيْخُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَلَى إِيصَالِ هَذَا الْخَبَرِ، رَوَاهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ مُرْسَلا، وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَوْلَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز چاشت کی حفاظت اور اہتمام صرف اوّاب (بہت زیادہ توبہ کرنے والا شخص) ہی کر سکتا ہے اور فرمایا کہ اور یہی نماز اوّابین ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس خبر کو موصول بیان کرنے میں شیخ اسماعیل بن عبداللہ کی متابعت کسی راوی نے نہیں کی۔ اس روایت کو دراوردی نے محمد بن عمرو کے واسطے سے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے مرسلاً بیان کیا ہے اور اسے حماد بن سلمہ نے بھی محمد بن عمرو کے واسطے سے ابوسلمہ رحمہ اللہ کے قول کی حیثیت سے بیان کیا ہے۔ (یعنی اسے موقوف بیان کیا ہے) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: 1224]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1224، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1186، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3865»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1196
أخبرنا أبو النضر الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا إسماعيل بن عَبد الله بن زُرَارة الرَّقِّي، حدثنا خالد بن عبد الله، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يحافظُ على صلاة الضُّحى إلّا أوَّاب"، قال:"وهي صلاة الأوّابين" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاشت (ضحیٰ) کی نماز کی پابندی صرف توبہ گزار ہی کرتا ہے“، اور فرمایا: ”یہی اوّابین کی نماز ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1196]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي، وإسماعيل بن عبد الله بن زرارة صدوق فيه كلام لكنه متابع- أبو النضر الفقيه: هو محمد بن محمد بن يوسف، وخالد بن عبد الله: هو الواسطي، وأبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن-» [ترقيم الرساله 1196] [ترقيم الشركة 1186]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2945
2945. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يحافظ على صلاة الضُحى إلا أوَّاب قال: وهي صلاة الأوَّابين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن خزيمة (1224) عن محمد بن يحيى، نا إسماعيل بن عبدالله بن زرارة الرقى ببغداد، ثنا خالد بن عبدالله، وحدثني محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3432
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُحَافِظُ عَلَى صَلَاةِ الضُّحَى إِلَّا أَوَّابٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چاشت کی نماز باقاعدگی سے صرف ”اوّاب“ (یعنی توبہ کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی طرف بکثرت رجوع کرنے والا شخص، اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد ”مطیع“ شخص ہے) ہی ادا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3432]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3877»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7628
«لا يحافظ على صلاة الضحى إلا أواب وهي صلاة الأوابين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاشت کی نماز کی پابندی صرف اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہی کرتا ہے، اور یہ اوابین کی نماز ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7628]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 703، الترغيب 676: ابن خزيمة، طب.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3865
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا نُوحُ بْنُ أَنَسٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُحَافِظُ عَلَى صَلَاةِ الضُّحَى إِلَّا أَوَّابٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمازِ چاشت کی پابندی وہی کرتا ہے جو اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے عمرو بن حمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3865]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو وفيه كلام وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 239» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1224، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1186»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه محمد بن عمرو وفيه كلام، ومن لم يعرفه الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں