الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1074. (123) بَابُ إِجَازَةِ الصَّلَاةِ الْوَاحِدَةِ بِإِمَامَيْنِ
ایک نماز کو دو اماموں کے ساتھ ادا کرنے کی رخصت و اجازت ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1623 (کل: 35 مقامات، 17 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 87
مشکوۃ المصابیح: 988
مسند احمد: 22852
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 392
اللؤلؤ والمرجان: 243
الفتح الربانی: 1946
صحیح ابن حبان: 2260
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5667
31 تا 35
حدیث نمبر: 5306
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْلَمَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، وَحَانَتِ الصَّلَاةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: أَتُصَلِّي بِالنَّاسِ فَأُقِيمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلَاةِ، فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّلَاةِ، فَصَفَّقَ النَّاسُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَا يَلْتَفِتُ فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ"، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللهَ عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟" قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيحَ؟ مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ، فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ التُفِتَ إِلَيْهِ، فَإِنَّمَا التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ". ⦗١٧٥⦘ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ وَغَيْرِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنو عمرو بن عوف کی طرف صلح کی خاطر گئے اور نماز کا وقت ہو گیا۔ مؤذن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے کہ میں اقامت کہوں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے“، آپ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور لوگ نماز میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (صفوں کو) جدا کرتے ہوئے آئے اور صف میں کھڑے ہو گئے۔ پھر لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں التفات نہیں کرتے تھے۔ جب لوگوں نے کثرت سے تالیاں بجائیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے التفات کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ”اپنی جگہ پر رہو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے اور اللہ کی حمد بیان کی، اس بات پر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا تھا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹے اور صف میں کھڑے ہو گئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نماز پڑھائی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے ابوبکر! کس چیز نے آپ کو منع کیا کہ آپ اپنی جگہ پر ثابت رہیں؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یہ بات ابن ابی قحافہ کو لائق نہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے نماز پڑھائے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں بہت زیادہ تالیاں بجاتے دیکھتا ہوں؟ جب کوئی مسئلہ نماز میں پیش آئے تو «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ کہا کرو، کیونکہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ کی وجہ سے اس کی جانب التفات کیا جائے گا اور تالیاں بجانا تو عورتوں کا کام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 5254»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5667
«ما لي رأيتكم أكثرتم التصفيق من نابه شيء في صلاته فليسبح فإنه إذا سبح التفت إليه وإنما التصفيق للنساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے کیا ہو گیا کہ میں نے تمہیں دیکھا کہ تم نے بہت تالیاں بجائیں، جس کو اس کی نماز میں کچھ پیش آئے تو وہ 'سبحان اللہ' کہے، کیونکہ جب وہ 'سبحان اللہ' کہے گا تو اس کی طرف توجہ کی جائے گی، تالی بجانا تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5667]
”مجھے کیا ہو گیا کہ میں نے تمہیں دیکھا کہ تم نے بہت تالیاں بجائیں، جس کو اس کی نماز میں کچھ پیش آئے تو وہ 'سبحان اللہ' کہے، کیونکہ جب وہ 'سبحان اللہ' کہے گا تو اس کی طرف توجہ کی جائے گی، تالی بجانا تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5667]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ن] عن سهل بن سعد. صحيح أبي داود 868، الإرواء 495.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5672
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَلْقَاوِيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِيُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، فَحَانَ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَقَالَ: أَتُصَلِّي لِلنَّاسِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلَاةِ فَخَلُصَ، حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ مَعَ النَّاسِ فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ، الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ يَدَهُ، فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ اسْتَأْخَرَ، حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ، فَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ: مَا كَانَ يَنْبَغِي لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمْ مِنَ التَّصْفِيقِ؟ مَنْ رَابَهُ شَيْءٌ فِي الصَّلَاةِ فَلْيُسَبِّحْ، فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ، وَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب (الموقري) كما في تحفة الأشراف.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب (الموقري) كما في تحفة الأشراف.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو عمرو بن عوف کے پاس ان کے درمیان صلح کرانے کے لیے تشریف لے گئے، اسی دوران نماز کا وقت آ گیا۔ مؤذن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز شروع کرا دی۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ لوگ نماز میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (صفوں کو چیرتے ہوئے) آگے بڑھے یہاں تک کہ لوگوں کے ساتھ صف میں کھڑے ہو گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی نماز میں (پیچھے) توجہ نہیں دیتے تھے، جب لوگوں نے بکثرت تالی بجانا شروع کی تو انہوں نے متوجہ ہو کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر ہی رہو۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اللہ عزوجل کی حمد بیان کی، اس بات پر جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا، پھر وہ پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ صف میں برابر ہو گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے ابوبکر! جب میں نے تمہیں امامت پر قائم رہنے کا حکم دیا تھا تو تمہیں کس چیز نے روکا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ابن ابی قحافہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے نماز پڑھائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں نے تم لوگوں کو بہت زیادہ تالی بجاتے دیکھا؟ جسے نماز میں کوئی بات پیش آئے تو وہ سبحان اللہ کہے، کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو اس کی طرف توجہ کی جائے گی، تالی بجانا تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 120، حدیث 5693»
حدیث نمبر: 5750
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَنَا مَالِكٌ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ وَحَانَتِ الصَّلَاةُ، فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: أَتُصَلِّي لِلنَّاسِ فَأُقِيمُ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلَاةِ، فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ، فَصَفَّقَ النَّاسُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ، الْتَفَتَ أَبُو بَكْرٍ ، فَرَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اثْبُتْ مَكَانَكَ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَدَيْهِ، فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى مَا أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ اسْتَأْخَرَ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ، وَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟ "، فَقَالَ: مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمْ مِنَ التَّصْفِيقِ؟ مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ، فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ، وَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو عمرو بن عوف کے پاس ان کے درمیان صلح کرانے کے لیے تشریف لے گئے، اور نماز کا وقت آ گیا۔ مؤذن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے، تاکہ میں نماز کھڑی کروں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ لوگ نماز میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے یہاں تک کہ صف میں کھڑے ہو گئے، تو لوگوں نے تالی بجائی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی نماز میں متوجہ نہیں ہوتے تھے، جب لوگوں نے بکثرت تالی بجانا شروع کی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ متوجہ ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر ثابت رہو۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ عزوجل کی حمد بیان کی، اس بات پر جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا، پھر وہ پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ صف میں برابر ہو گئے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نماز پڑھائی، پھر سلام پھیرا اور فرمایا: ”اے ابوبکر! جب میں نے تمہیں حکم دیا تھا تو تمہیں ثابت قدم رہنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: ابن ابی قحافہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے نماز پڑھائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں نے تم لوگوں کو بہت زیادہ تالی بجاتے دیکھا؟ جسے اپنی نماز میں کوئی بات پیش آئے تو وہ سبحان اللہ کہے، کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو (امام) اس کی طرف متوجہ ہو جائے گا، تالی بجانا تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5750]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 139، حدیث 5771»
حدیث نمبر: 5861
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا، الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَقُلْ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ.
سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے نماز میں کوئی بات پیش آئے تو وہ ’سبحان اللہ‘ کہے، اور تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5861]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 168، حدیث 5882»