الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ فجر سے پہلے کی اذان روزے دار کو اس کے کھانے، پینے اور جماع کرنے سے نہیں روکتی۔ عوام کے خیال کے بر خلاف جو اسے روکنے والی خیال کرتے ہیں۔
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1931 (کل: 46 مقامات، 21 کتب)
سنن ترمذی: 203
بلوغ المرام: 151
سنن دارمی: 1224
مشکوۃ المصابیح: 680
اللؤلؤ والمرجان: 663
الفتح الربانی: 3743
صحیح ابن حبان: 3473
مسند امام شافعی: 615
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 285
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4869
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 227
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5492
المعجم الاوسط: 700
11 تا 20
حدیث نمبر: 151
وعن ابن عمر وعائشة رضي الله عنهم قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إن بلالا يؤذن بليل فكلوا واشربوا حتى ينادي ابن أم مكتوم» وكان رجلا أعمى لا ينادي حتى يقال له: أصبحت أصبحت. متفق عليه وفي آخره إدراج.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا ”بلال (رضی اللہ عنہ) رات کو اذان کہتا ہے تم لوگ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) کی اذان تک کھا پی لیا کرو۔ “ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) نابینا آدمی تھے جب تک لوگ انہیں یہ نہ کہتے کہ (صبح ہو گئی ‘ صبح ہو گئی) وہ اذان نہ کہتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اس کے آخر میں ادراج ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 151]
«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ» اور ابن عمر – «وَعَائِشَةَ» اور عائشہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ» اللہ ان سب سے راضی ہو – «قَالَا» ان دونوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّ بِلَالًا» بے شک بلال – «يُؤَذِّنُ» اذان دیتے ہیں – «بِلَيْلٍ» رات کو – «فَكُلُوا» پس تم کھاؤ – «وَاشْرَبُوا» اور پیو – «حَتَّى يُنَادِيَ» یہاں تک کہ اذان دیں – «ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» ابن ام مکتوم – «وَكَانَ» اور وہ تھے – «رَجُلًا» ایک آدمی – «أَعْمَى» نابینا – «لَا يُنَادِي» (جو) اذان نہیں دیتے تھے – «حَتَّى يُقَالَ لَهُ» یہاں تک کہ ان سے کہا جاتا: – «أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ» تم نے صبح کر دی، تم نے صبح کر دی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَفِي آخِرِهِ» اور اس کے آخر میں – «إِدْرَاجٌ» ادراج (راوی کا اضافہ) ہے۔
اور سیدنا ابن عمر اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بلال رات کو (ہی) اذان دے دیتے ہیں، لہٰذا تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔“ اور وہ نابینا آدمی تھے، وہ اذان نہیں دیتے تھے یہاں تک کہ ان سے کہا جاتا: صبح ہو گئی، صبح ہو گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور اس کے آخر میں ادراج (راوی کا اپنا کلام شامل) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 151]
اور سیدنا ابن عمر اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بلال رات کو (ہی) اذان دے دیتے ہیں، لہٰذا تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔“ اور وہ نابینا آدمی تھے، وہ اذان نہیں دیتے تھے یہاں تک کہ ان سے کہا جاتا: صبح ہو گئی، صبح ہو گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور اس کے آخر میں ادراج (راوی کا اپنا کلام شامل) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، با أذان الأعمي إذا كان له من يُخْبِرُهُ، حديث:617، ومسلم الصيام، باب بيان أن الدخول في الصوم يحصل بطلوع الفجر...، حديث:1092* وفي آخره إدراج، يعني كلام بعض الرواة أدرج في الحديث وليس من كلام النبي صلي الله عليه وسلم وهو قوله:"كان رجلاً أعمي...، فإنه من كلام الزهري أو ابن عمر رضي الله عنهما.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1224
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهِ عَنْهُمَا، وَعَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ: بِلَالٌ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى تَسْمَعُوا أَذَانَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ". فَقَالَ الْقَاسِمُ: وَمَا كَانَ بَيْنَهُمَا إِلَّا أَنْ يَنْزِلَ هَذَا، وَيَرْقَى هَذَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے، بلال اور ام مکتوم کے بیٹے، چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال تو رات رہتے ہوئے اذان دیتے ہیں، سو تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم کی اذان سنو۔“ قاسم نے کہا: ان دونوں کی اذانوں میں اتنا وقفہ تھا کہ ایک اترتے اور دوسرے (اذان کے لئے) چڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1224]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث ابن عمر متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1227] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 622] ، [مسلم 1092/38] و [صحيح ابن حبان 3473]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 622] ، [مسلم 1092/38] و [صحيح ابن حبان 3473]
وضاحت: (تشریح احادیث 1223 سے 1224)
عہدِ رسالت میں دستور تھا کہ سحری یا تہجد کی اذان سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے اور فجر کی اذان سیدنا عبداللہ ابن اُم مکتوم رضی اللہ عنہ دیتے تھے۔
عہدِ خلافت میں بھی یہی دستور رہا اور آج تک چلا آ رہا ہے، لہٰذا یہ سحری اور تہجد کی اذان کا واضح ثبوت ہے۔
عہدِ رسالت میں دستور تھا کہ سحری یا تہجد کی اذان سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے اور فجر کی اذان سیدنا عبداللہ ابن اُم مکتوم رضی اللہ عنہ دیتے تھے۔
عہدِ خلافت میں بھی یہی دستور رہا اور آج تک چلا آ رہا ہے، لہٰذا یہ سحری اور تہجد کی اذان کا واضح ثبوت ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث ابن عمر متفق عليه
حدیث نمبر: 680
[ 6 ] بَابُ تَأْخِيرِ الْأَذَانِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 680 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ) . قَالَ: وَكَانَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ رَجُلًا أَعْمَى، لَا يُنَادِي حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلال (طلوع فجر سے پہلے) رات کے وقت اذان دیتے ہیں، پس جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دیں تم (سحری) کھاتے رہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں، ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا شخص تھے، اور جب تک انہیں یہ نہ کہا جاتا کہ صبح ہو گئی، وہ اذان نہیں دیتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 680]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (617) و مسلم (36. 38 / 1092)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 4551
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلال رات ہی کو اذان دے دیتے ہیں اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4551]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 617، م: 1092
حدیث نمبر: 5195
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلال رات ہی کو اذان دے دیتے ہیں اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5195]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 622 ، م : 1092 .
حدیث نمبر: 5424
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ أَوْ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلال رات ہی کو اذان دے دیتے ہیں اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5424]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ :620.
حدیث نمبر: 6050
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ بِلَالًا لَا يَدْرِي مَا اللَّيْلُ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال کو پتہ نہیں چلتا کہ رات کتنی بچی ہے؟ اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6050]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، وقوله "إن بلالا لايدري ما الليل" لم أجده في غير هذا الموضع.
حدیث نمبر: 6051
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى تَسْمَعُوا تَأْذِينَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ"، قَالَ: وَكَانَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ رَجُلًا أَعْمَى لَا يُبْصِرُ، لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يَقُولَ النَّاسُ أَذِّنْ قَدْ أَصْبَحْتَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلال رات ہی کو اذان دے دیتے ہیں اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو راوی کہتے ہیں کہ دراصل سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا آدمی تھے، دیکھ نہیں سکتے تھے اس لئے وہ اس وقت تک اذان نہیں دیتے تھے جب تک لوگ نہ کہنے لگتے کہ اذان دیجئے آپ نے تو صبح کر دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6051]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ: 2656.
حدیث نمبر: 24168
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ" ، قَالَتْ: فَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا كَانَ قَدْرَ مَا يَنْزِلُ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلال اس وقت اذان دیتے ہیں جب رات باقی ہوتی ہے اس لئے اس کے بعد تم کھاپی سکتے ہو، یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے دیں، وہ کہتی ہیں کہ میرے علم کے مطابق وہ اتنی ہی مقدار بنتی تھی کہ جس میں کوئی اتر آئے اور کوئی چڑھ جائے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24168]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 622 ، م: 1092
حدیث نمبر: 24273
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ" ، قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا كَانَ قَدْرَ مَا يَنْزِلُ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلال اس وقت اذان دیتے ہیں جب رات باقی ہوتی ہے اس لئے اس کے بعد تم کھا پی سکتے ہو، یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے دیں، راوی (قاسم رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق وہ اتنی ہی مقدار بنتی تھی کہ جس میں کوئی اتر آئے اور کوئی چڑھ جائے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24273]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 623، م: 1092