الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1679. (124) بَابُ إِخْرَاجِ السُّلْتِ صَدَقَةَ الْفِطْرِ،
حجازی جَو صدقہ فطر میں دینے کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2415 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2415
سنن دارقطنی: 2091
السنن الكبرى للبيهقي: 7714
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُؤَدِّيَ زَكَاةَ رَمَضَانَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ، مَنْ أَدَّى سُلْتًا قُبِلَ مِنْهُ، وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَمَنْ أَدَّى دَقِيقًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سَوِيقًا قُبِلَ مِنْهُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم صدقہ رمضان میں ایک صاع کھانا دیں ہر چھوٹے اور بڑے شخص، آزاد اور غلام کی طرف سے بھی۔ جس شخص نے حجازی جَو ادا کیئے اس سے قبول کیئے جائیںگے اور میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: ”جس نے آٹا ادا کیا تو اس سے قبول کرلیا جائیگا اور جس نے ستّوادا کیے تو وہ بھی قبول کیئے جائیںگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الفطر فى رمضان/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2415، 2417، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2508، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2300، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7807، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2091، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5767»
ترقیم العلمیہ : 2066 ترقیم الرسالہ : -- 2091
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا الثَّقَفِيُّ، ثنا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أُمِرْنَا أَنْ تُعْطَى صَدَقَةُ رَمَضَانَ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، مَنْ أَدَّى بُرًّا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى شَعِيرًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى زَبِيبًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سُلْتًا قُبِلَ مِنْهُ"، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَمَنْ أَدَّى دَقِيقًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سَوِيقًا قُبِلَ مِنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہمیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے، ہم ہر چھوٹے بڑے، آزاد غلام کی طرف سے رمضان کا صدقہ (یعنی صدقہ فطر) اناج کا ایک صاع ادا کریں، جو شخص گندم ادا کرے گا، تو وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی، جو شخص جو ادا کرے، تو وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا، جو شخص کشمش ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی، جو شخص سُلت (بغیر چھلکے کا جو) ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کی جائے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جو شخص آٹا ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا اور جو شخص ستو ادا کرے گا، وہ اس کی طرف سے قبول کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2091]
ترقیم العلمیہ: 2066
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2415، 2417، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2511، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2300، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7807، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2091، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 5767»
«قال الشيخ زبير على زئي: صحيح، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2511»
«قال الشيخ زبير على زئي: صحيح، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2511»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7714
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ، عَنِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" أُمِرْنَا أَنْ نُعْطِيَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، وَمَنْ أَدَّى بُرًّا قُبِلَ مِنْهُ وَمَنْ أَدَّى شَعِيرًا قُبِلَ مِنْهُ وَمَنْ أَدَّى زَبِيبًا قُبِلَ مِنْهُ وَمَنْ أَدَّى سلْتًا قُبِلَ مِنْهُ". قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَمَنْ أَدَّى دَقِيقًا قُبِلَ مِنْهُ وَمَنْ أَدَّى سَوِيقًا قُبِلَ مِنْهُ. وَهَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ، مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُ يُوَافِقُ حَدِيثَ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيُّ الْمَوْصُولَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَهُوَ أَوْلَى أَنْ يَكُونَ صَحِيحًا وَمَا شَكَّ فِيهِ الرَّاوِي وَلَا شَاهِدَ لَهُ، فَلَا اعْتِدَادَ بِهِ. وَاللهُ أَعْلَمُ.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم زکاۃِ رمضان ہر چھوٹے، بڑے اور آزاد اور غلام کی طرف سے کھانے کا ایک صاع ادا کریں، اور جو کوئی گندم لائے اس سے قبول کر لی جائے، اور جو کوئی جو سے ادا کرے اسے بھی قبول کر لیا جائے، اور جس نے منقیٰ سے ادا کی اس سے بھی قبول کر لی جائے، اور جس نے سُلت (بغیر چھلکے والا جو) دیا اسے بھی قبول کر لیا جائے۔“ میرا خیال ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس نے آٹا یا ستو دیا اسے بھی قبول کر لیا جائے۔“
یہ روایت بھی مرسل ہے، محمد بن سیرین نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کچھ نہیں سنا، البتہ یہ ابو رجاء عطاردی کی ابن عباس سے متصل حدیث کے موافق ہے، اس لیے اس کا صحیح ہونا زیادہ مناسب ہے، اور جس بات میں راوی کو شک ہوا اور اس کا کوئی شاہد نہیں، اس کا اعتبار نہیں۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7714]
یہ روایت بھی مرسل ہے، محمد بن سیرین نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کچھ نہیں سنا، البتہ یہ ابو رجاء عطاردی کی ابن عباس سے متصل حدیث کے موافق ہے، اس لیے اس کا صحیح ہونا زیادہ مناسب ہے، اور جس بات میں راوی کو شک ہوا اور اس کا کوئی شاہد نہیں، اس کا اعتبار نہیں۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7714]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه دار قطني»
الحكم على الحديث:
منكر