🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1744. (3) بَابُ الْأَمْرِ بِتَعْجِيلِ الْحَجِّ خَوْفَ فَوْتِهِ بِرَفْعِ الْكَعْبَةِ،
حج کو جلدی ادا کرنے کا بیان۔ اس خوف کی بنا پر کہ کہیں کعبہ کے اُٹھائے جانے کی وجہ سے حج فوت نہ ہوجائے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ کعبہ دو بار منہدم ہونے کے بعد اُٹھالیا جائے گا
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2506 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2506
المستدرک علی الصحیحین: 1627
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5255
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2506
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذَا الْبَيْتِ، فَإِنَّهُ قَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ: يُرْفَعُ فِي الثَّالِثِ، يُرِيدُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ، إِذْ رَفْعُ مَا قَدْ هُدِمَ مُحَالٌ، لأَنَّ الْبَيْتَ إِذَا هُدِمَ لا يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ بَيْتٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ هُنَاكَ بِنَاءٌ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیت اللہ سے فائدہ اُٹھا لو کیونکہ یہ دوبار منہدم ہو چکا ہے اور تیسری بار اُٹھا لیا جائیگا۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں آپ کا یہ فرمان کہ ”تیسری بار اس کی عمارت اُٹھالی جائیگی“ کا مطلب یہ ہے کہ تیسری بار منہدم ہونے کے بعد اُٹھالیا جائیگا کیونکہ منہدم شدہ کو اُٹھانا محال ہے کیونکہ جب گھر گر جاۓ اور وہاں کوئی عمارت باقی نہ رہے تو اُسے ”بیت“ گھر کا نام نہیں دیا جاتا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2506]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2506، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6753، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 224، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1616، والبزار فى (مسنده) برقم: 6157، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14033»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1627
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن عيسى بن السَّكَن الواسطي، حدثنا عمرو بن عَوْن، حدثنا سفيان بن حَبيب، حدثنا حُمَيد الطويل، عن بكر بن عبد الله المُزَني، عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"استَمتِعُوا من هذا البيت، فإنه قد هُدِمَ مرتين ويُرفَع الثالثةَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گھر (بیت اللہ) سے جتنا ممکن ہو فائدہ اٹھا لو (یعنی کثرت سے طواف و عبادت کرو)، کیونکہ یہ دو مرتبہ ڈھایا جا چکا ہے اور تیسری مرتبہ اسے (آسمان کی طرف) اٹھا لیا جائے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1627]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو بكر بن إسحاق: اسمه أحمد.» [ترقيم الرساله 1627] [ترقيم الشركة 1616]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5255
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَمْتِعُوا بِهَذَا الْبَيْتِ، فَقَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ، وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس گھر سے نفع حاصل کرو اسے دو مرتبہ منہدم کیا گیا ہے، اور تیسری مرتبہ اٹھا لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5255]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1072)، أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2506، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6753، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 224، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں