🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1780. (39) بَابُ صِفَةِ السَّيْرِ فِي الْخِصْبِ وَالْجَدْبِ
سرسبز و شاداب علاقے اور خشک و بنجر علاقے میں سفر کرنے کی کیفیت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2550 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2550، 2556
صحیح مسلم: 4959، 4960
سنن ابوداود: 2569
سنن ترمذی: 2858
مشکوۃ المصابیح: 3897
صحیح ابن حبان: 2703، 2705
الجامع الكامل: 14775
السنن الكبرى للبيهقي: 10340
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 589
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10340
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ إِمْلَاءً، أنا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْإِبِلَ حَظَّهَا مِنَ الْأَرْضِ، وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِي السَّنَةِ أَوْ فِي الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّيْرَ عَلَيْهَا وَإِذَا عَرَّسْتُمْ بِاللَّيْلِ فَاجْتَنِبُوا الطَّرِيقَ، فَإِنَّهُ مَأْوَى الْهَوَامِّ بِاللَّيْلِ"،.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم شادابی میں سفر کرو تو اونٹوں کو زمین سے ان کا حق دیا کرو اور جب تم قحط سالی اور خشک سالی میں سفر کرو تو پھر ان پر تیزی سے سفر کیا کرو اور جب تم رات کو پڑاؤ کرو تو راستے سے بچو کیونکہ رات کو یہ حشرات الارض کا ٹھکانا ہوتا ہے، ٹھہرنے کی جگہ ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10340]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1926»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 589
«إذا سافرتم في الخصب فأعطوا الإبل حظها من الأرض وإذا سافرتم في السنة فأسرعوا عليها السير وإذا عرستم بالليل فاجتنبوا الطريق فإنها طرق الدواب ومأوى الهوام بالليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم ہریالی و خوشحالی کے ایام میں سفر کرو تو اونٹوں کو (چرنے کے لیے) زمین سے ان کا حصہ دو، اور جب تم قحط سالی میں سفر کرو تو ان پر تیزی سے سفر طے کرو، اور جب تم رات کے آخری پہر پڑاؤ ڈالو تو راستے سے بچ کر (ایک طرف) آرام کرو، کیونکہ یہ عام گزرگاہیں رات کے وقت درندوں کے راستے اور حشرات الارض (کیڑے مکوڑوں) کے ٹھکانے ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 1357 الطحاوي، حب، هق، مختصر مسلم 1116.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں