🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
258. ‏(‏25‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ تَأْخِيرِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِذَا لَمْ يَخَفِ الْمَرْءُ الرُّقَادَ قَبْلَهَا،
جب کسی آدمی کو نمازِ عشاء سے پہلے سو جانے کا خدشہ نہ ہو تو نمازِ عشاء کو مؤخر کرنا مستحب ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 342 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 342
سنن نسائی: 532، 533
سنن دارمی: 1249، 2114
مسند احمد: 1926، 3466
مسند الحمیدی: 499
مصنف ابن ابی شیبہ: 3380
صحیح ابن حبان: 1533
المعجم الکبیر للطبرانی: 11343
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2398
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11343
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ الصَّلَاةَ حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ فَخَرَجَ عُمَرُ فَنَادَاهُ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللهِ، رَقَدَ النِّسَاءُ وَالْوَالِدَانِ، فَخَرَجَ وَالْمَاءُ يَقْطُرُ مِنْ شِقِّهِ، وَهُوَ يَمْسَحُ الْمَاءَ عَنْ شِقِّهِ وَيَقُولُ: إِنَّهُ الْوَقْتُ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي.
عطاء رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں: ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اتنی تاخیر کی کہ رات کا کافی حصہ گزر گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ باہر نکلے اور پکارا: نماز، یا رسول اللہ! عورتیں اور بچے سو گئے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو سے پانی ٹپک رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پہلو سے پانی پونچھتے ہوئے فرما رہے تھے: ”یہی اصل وقت ہے، اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11343]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 169، حدیث 11391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2398
وَعَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو ، عَنْ عَطَاءٍ . وَابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَهَا حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، رَقَدَ النِّسَاءُ وَالْوِلْدَانُ، فَخَرَجَ وَقَالَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَصَلَّيْتُهَا هَذِهِ السَّاعَةَ - يَعْنِي الْعِشَاءَ -.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز کو مؤخر فرما دیا یہاں تک کہ رات کا جتنا حصہ اللہ نے چاہا بیت گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! عورتیں اور بچے سو گئے ہیں“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں اسی وقت یہ نماز (یعنی عشاء) پڑھاتا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2398]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: كصحيح: هما طريقان عن عطاء به»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 545، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 642، وأخرجه سنن النسائي برقم: 531، 532، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1927، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1215، وأخرجه فتح الباري برقم: 542، 2644، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2116، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 342، 343، 344، 347، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11345، 11358، 11390، 11391، 11424، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 581، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1748، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4953، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2394»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں