🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
286. ‏(‏53‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْعِلَّةِ الَّتِي كَانَ لَهَا بِلَالٌ يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ‏.‏
اس علت کا بیان جس کی وجہ سے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رات کے وقت اذان دیتے تھے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 402 (کل: 22 مقامات، 14 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 402، 1928
صحیح بخاری: 621، 5298، 7247
صحیح مسلم: 2541
سنن ابوداود: 2347
سنن نسائی: 642، 2172
سنن ابن ماجہ: 1696
مسند احمد: 3654، 3717، 4147
اللؤلؤ والمرجان: 664
مصنف ابن ابی شیبہ: 9169
الفتح الربانی: 1299
صحیح ابن حبان: 3468
الجامع الكامل: 1873، 4364
السنن الكبرى للبيهقي: 1789، 8021
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7786
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8021
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ جَرِيرٌ، وَالْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدًا مِنْكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنْ سُحُورِهِ، فَإِنَّمَا يُنَادِي لِيُوقِظَ نَائِمَكُمْ، وَيَرْجِعَ قَائِمُكُمْ"، قَالَ جَرِيرٌ فِي حَدِيثِهِ:" وَلَيْسَ أَنْ يَقُولَ هَكَذَا، وَلَكِنْ يَقُولُ: هَكَذَا، الْفَجْرُ هُوَ الْمُعْتَرِضُ وَلَيْسَ بِالْمُسْتَطِيلِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنِ التَّيْمِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو بلال کی اذان سحری سے نہ روکے، وہ تو تمہیں نیند سے بیدار کرنے کے لیے اذان کہتا ہے اور قیام کرنے والے کو لوٹاتا ہے۔“
جریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے لمبائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فجر کی نشاندہی نہیں کی، بلکہ چوڑائی کی طرف اشارہ کیا کیونکہ وہ لمبائی میں نہیں ہوتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8021]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7786
«لا يمنعن أحدكم أذان بلال من سحوره فإنه يؤذن بليل ليرجع قائمكم ولينبه نائمكم وليس الفجر أن يقول هكذا حتى يقول هكذا: يعترض في أفق السماء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کو بلال کی اذان سحری کھانے سے نہ روکے، کیونکہ وہ رات ہی میں اذان دیتا ہے تاکہ تم میں سے قیام کرنے والا واپس (آرام کے لیے) چلا جائے اور سونے والا بیدار ہو جائے، اور فجر (کی روشنی) اس طرح (لمبائی میں) نہیں ہوتی، بلکہ اس طرح (چوڑائی میں) ہوتی ہے جو آسمان کے کنارے پر پھیل جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7786]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د هـ] عن ابن مسعود. الإرواء 915.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں