الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. (31) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ تَرْكَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوُضُوءَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ أَوْ غَيَّرَتْ نَاسِخٌ لِوُضُوئِهِ كَانَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ أَوْ غَيَّرَتْ.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آگ پر گرم ہونے والی یا اس پر پکنے والی چیز کھا کر وضو نہ کرنا، آگ سے گرم ہونے والی یا اس پر پکنے والی چیز سے آپ کے وضو کرنے کا ناسخ ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 42 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 42
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1320
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ،" رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ مِنْ ثَوْرِ أَقِطٍ، ثُمَّ رَآهُ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پنیر کے ٹکڑے کھا کر وضو کرتے ہوئے دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا شانہ کھایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال اللواتي لا توجب الوضوء/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 42، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1151، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 493، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 740، 741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9171»
حدیث نمبر: 1320
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ، ثُمَّ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: ثُمَّ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: ثُمَّ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پنیر کے ٹکڑے کھانے کے بعد وضو کیا، پھر آپ نے بکری کے کندھے کا گوشت کھایا اور دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے کندھے کا گوشت کھایا اور دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی“ امام بزار کے استاد کے علاوہ، اس روایت کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1320]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3454، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 42، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 398، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1151»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں سوائے بزار کے شیخ کے جو کہ ثقہ ہیں۔