🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
392. ‏(‏159‏)‏ بَابُ الِاعْتِدَالِ وَطُولِ الْقِيَامِ بَعْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ
رکوع سے سراٹھانے کے بعد سیدھے کھڑے ہونے اور لمبا قیام کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 609 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 609، 682
صحیح بخاری: 800، 821
صحیح مسلم: 1060
مسند احمد: 13369
اللؤلؤ والمرجان: 273
صحیح ابن حبان: 1885
الجامع الكامل: 2136
السنن الكبرى للبيهقي: 2625، 2744
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3363
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2744
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءٍ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، وَأَبُو الرَّبِيعِ قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حِمْشَاذَ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ، حَدَّثَهُمْ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ أَنَسٌ:" لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا قَالَ ثَابِتٌ: وَكَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَهُ، كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِيَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَعَدَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: قَدْ نَسِيَ" لَفْظُ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ خَلَفِ بْنِ هِشَامٍ.
ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے میں اسی طرح آپ کو نماز پڑھاتا ہوں، اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کرتا۔ ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نماز میں جو کرتے تھے میں تمہیں وہ کرتے نہیں دیکھ رہا، وہ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنا لمبا قیام فرماتے کہ گمان ہوتا شاید بھول گئے ہیں اور دو سجدوں کے درمیان جب جلسہ فرماتے تو اتنی دیر بیٹھے رہتے کہ گمان ہوتا شاید بھول گئے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 821»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3363
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسٌ : إِنِّي لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا.
قَالَ ثَابِتٌ : رَأَيْتُ أَنَسًا يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَ، كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: لَقَدْ نَسِيَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْأُولَى قَامَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: لَقَدْ نَسِيَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہم سے فرمایا: ”بے شک میں اس بات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا کہ تمہیں بالکل اسی طرح نماز پڑھاؤں جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے“، ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو ایک ایسا عمل کرتے دیکھا جو میں تم لوگوں کو کرتے ہوئے نہیں دیکھتا؛ وہ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو (قومہ کی حالت میں) اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ دیکھنے والا یہ کہنے لگتا کہ ”شاید وہ بھول گئے ہیں“ اور جب وہ پہلے سجدے سے اپنا سر اٹھاتے تو (دوسرے سجدے سے قبل جلسہ میں) اتنی دیر تک بیٹھے رہتے کہ کہنے والا گمان کرتا کہ ”یقیناً وہ بھول گئے ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3363]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 767، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 472، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 853، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12349، 12913، 12956، وأخرجه فتح الباري برقم: 767، وأخرجه مسند البزار برقم: 2770، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1082، 9214، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5156، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1487، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3350»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں