الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
553. (320) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَشْيِ الْقَهْقَرَى فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ الْعِلَّةِ تَحْدُثُ
بوقت ضرورت نماز میں اُلٹے پاوَں چلنے کی رخصت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 867 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 240
11 تا 17
حدیث نمبر: 6620
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَمِيلٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، وَيُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ الْمُسْلِمِينَ بَيْنَا هُمْ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الاثْنَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِهِمْ، لَمْ يَفْجَأْهُمْ إِِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ كَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةَ عَائِشَةَ، " فَنَظَرَ إِِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي صَلاتِهِمْ، ثُمَّ تَبَسَّمَ فَضَحِكَ، فَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَقِبِهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ، وَظَنَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ إِِلَى الصَّلاةِ، قَالَ أَنَسٌ: وَهَمَّ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يَفْتَتِنُوا فِي صَلاتِهِمْ فَرَحًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَأَوْهُ، فَأَشَارَ إِِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اقْضُوا صَلاتَكُمْ، ثُمَّ دَخَلَ الْحُجْرَةَ، وَأَرْخَى السِّتْرَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، وَتُوُفِّيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ الْيَوْمَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّهُ لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي النَّاسِ خَطِيبًا، فَقَالَ: " لا أَسْمَعَنَّ أَحَدًا يَقُولُ: إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، إِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَمُتْ، وَلَكِنْ أَرْسَلَ إِِلَيْهِ رَبُّهُ كَمَا أَرْسَلَ إِِلَى مُوسَى، فَلَبِثَ عَنْ قَوْمِهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ فِي خُطْبَتِهِ: " إِِنِّي لأَرْجُو أَنْ يُقَطِّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْدِي رِجَالٍ وَأَرْجُلَهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَاتَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ:" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَقْبَلَ عَلَى فَرَسٍ مِنْ مَسْكَنِ بِالسُّنْحِ حَتَّى نَزَلَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَلَمْ يُكَلِّمِ النَّاسَ حَتَّى دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ، فَتَيَمَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسَجًّى بِبُرْدَةَ حِبَرَةٍ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَقَبَّلَهُ وَبَكَى، ثُمَّ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ،" وَاللَّهِ لا يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْكَ مَوْتَتَيْنِ أَبَدًا، أَمَّا الْمُوتَةُ الَّتِي كُتِبَتْ عَلَيْكَ فَقَدْ مُتَّهَا" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ أَبُو سَلَمَةَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَأَبَى عُمَرُ أَنْ يَجْلِسَ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ، فَتَشَهَّدَ أَبُو بَكْرٍ، فَمَالَ النَّاسُ إِِلَيْهِ، وَتَرَكُوا عُمَرَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا، فَإِِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ، فَإِِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لا يَمُوتُ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ سورة آل عمران آية 144"، قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَكُونُوا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا أَنْزَلَ هَذِهِ الآيَةَ إِِلا حِينَ تَلاهَا أَبُو بَكْرٍ، فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَلَمْ تَسْمَعْ بَشَرًا إِِلا يَتْلُوهَا . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" وَاللَّهِ مَا هُوَ إِِلا أَنْ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ تَلاهَا عُقِرْتُ حَتَّى مَا تُقِلُّنِي رِجْلايَ، وَأَهْوَيْتُ إِِلَى الأَرْضِ، وَعَرَفْتُ حِينَ سَمِعْتُهُ تَلاهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ" . قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنَ الْغَدِ حِينَ بُويِعَ أَبُو بَكْرٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَوَى أَبُو بَكْرٍ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَامَ عُمَرُ، فَتَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَإِِنِّي قَدْ قُلْتُ لَكُمْ أَمْسِ مَقَالَةً لَمْ تَكُنْ كَمَا قُلْتُ، وَإِِنِّي وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُهَا فِي كِتَابٍ أَنْزَلَهُ اللَّهُ، وَلا فِي عَهْدٍ عَهِدَهُ إِِلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ كُنْتُ أَرْجُو أَنْ يَعِيشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَدْبُرَنَا، يَقُولُ: حَتَّى يَكُونَ آخِرَنَا، فَاخْتَارَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي عِنْدَهُ عَلَى الَّذِي عِنْدَكُمْ، وَهَذَا كِتَابُ اللَّهِ هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا بِمَا هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ لوگ پیر کے دن فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، اچانک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پردے کو ہٹایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف دیکھا، وہ نماز میں صفیں بنائے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ الٹے قدموں پیچھے ہٹ کر صف میں شامل ہونے لگے۔ انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لائیں گے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ارادہ کیا کہ وہ اپنی نماز کے بارے میں آزمائش کا شکار ہو جائیں، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی خوشی میں (اپنی نماز کو توڑ دیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اشارہ کیا: ”تم لوگ اپنی نماز کو مکمل کر لو“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے کے اندر تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور لوگوں کے درمیان پردے کو گرا دیا۔ اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بتایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور انہوں نے فرمایا: ”میں کسی بھی شخص کو یہ کہتے ہوئے ہرگز نہ سنوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال نہیں ہوا بلکہ ان کے پروردگار نے ان کو بلایا ہے جس طرح اس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بلایا تھا، تو وہ چالیس دن تک اپنی قوم سے دور رہے تھے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھے یہ بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبے میں یہ بھی کہا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اللہ کے رسول ان لوگوں کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیں گے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بتایا: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ «السُّنْحِ» ”سُنح“ میں موجود اپنے گھر سے گھوڑے پر سوار ہو کر تشریف لائے، وہ اس سے نیچے اترے اور مسجد میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی بات نہیں کی یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے اندر آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت یمنی چادر کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کپڑے کو ہٹایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا اور رونے لگے، پھر انہوں نے کہا: ”میرے والد آپ پر قربان ہوں۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر کبھی دو موتیں جمع نہیں کرے گا، جہاں تک اس موت کا تعلق تھا جو آپ پر لازم کی گئی تھی وہ موت آپ کو آ گئی ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ابوسلمہ رحمہ اللہ نے یہ بات بیان کی کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے یہ بتایا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے۔ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (دوبارہ) کہا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا تو لوگ ان کی طرف متوجہ ہو گئے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں جو شخص سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو (جان لے کہ) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے تو بے شک اللہ تعالیٰ زندہ ہے، اسے موت نہیں آئے گی۔“ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ﴾ [سورة آل عمران: 144] ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) رسول ہیں ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں تو کیا اگر وہ انتقال کر جائیں یا انہیں شہید کر دیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاؤ گے؟ جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جائے گا وہ اللہ تعالیٰ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گا اور اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو عنقریب جزا عطا کرے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! یوں لگتا تھا جیسے لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل کی ہے۔ انہیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے یہ آیت تلاوت کی تو سب لوگوں نے ان سے یہ آیت سیکھ لی اور ہر شخص اس کی تلاوت کر رہا تھا۔ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (بعد میں) بتایا: ”اللہ کی قسم! جب میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا تو میں سکتے میں آ گیا یہاں تک کہ میری ٹانگیں میرا وزن برداشت نہیں کر رہی تھیں، یہاں تک کہ میں زمین کی طرف جھک گیا جب میں نے انہیں یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا تو مجھے یقین ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا ہے۔“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: اگلے دن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی جانے لگی تو انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر بیٹھ چکے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پہلے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر یہ کہا: ”امابعد! کل میں نے آپ لوگوں سے جو بات کہی تھی ویسا نہیں تھا جس طرح میں نے کہا تھا، اللہ کی قسم! میں نے نہ تو یہ بات اللہ کی کتاب میں پائی ہے جسے اللہ نے نازل کیا ہے اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں ہمیں کوئی ہدایت کی تھی، لیکن مجھے یہ امید تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنے عرصے تک زندہ رہیں گے کہ آپ کا وصال ہم سب کے بعد ہو گا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے آخر میں رخصت ہوں گے) لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لیے اپنی بارگاہ کو اختیار کیا، اس چیز کے مقابلے میں جو تمہارے پاس ہے، تو یہ اللہ کی کتاب ہے، اس کے مطابق اللہ نے اپنے رسول کو ہدایت دی تم اسے حاصل کر لو اور تم اس چیز کے ذریعے ہدایت حاصل کر لو جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت دی تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6620]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 680، 681، 754، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 419، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 867، 1488، 1650، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2065، 6620، 6875، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1830، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1624، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12255، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1222» «رقم طبعة با وزير 6586»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (470): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 6875
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الاثْنَيْنِ، " كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُتْرَةَ الْحُجْرَةِ، فَرَأَى أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِِلَى وَجْهِهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ وَهُوَ يَتَبَسَّمُ، فَكِدْنَا أَنْ نَفْتَتِنَ فِي صَلاتِنَا فَرَحًا بِرُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرَادَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْ يَنْكُصَ حِينَ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَشَارَ إِِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمَا أَنْتَ، ثُمَّ أَرْخَى السِّتْرَ، وَتُوُفِّيَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ" ، فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: إِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَمُتْ، وَلَكِنَّهُ أُرْسِلَ إِِلَيْهِ كَمَا أُرْسِلَ إِِلَى مُوسَى، فَمَكَثَ فِي قَوْمِهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَاللَّهِ إِِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَعِيشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَقْطَعَ أَيْدِيَ رِجَالٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ وَأَلْسِنَتَهُمْ، يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ خُطْبَةَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الآخِرَةَ حِينَ جَلَسَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَلِكَ الْغَدَ مِنْ يَوْمِ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَتَشَهَّدَ عُمَرُ وَأَبُو بَكْرٍ صَامِتٌ لا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِِنِّي قُلْتُ أَمْسَ مَقَالَةً وَإِِنَّهَا لَمْ تَكُنْ كَمَا قُلْتُ، وَإِِنِّي وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُ الْمَقَالَةَ الَّتِي قُلْتُ فِي كِتَابٍ أَنْزَلَهُ اللَّهُ وَلا فِي عَهْدٍ عَهِدَهِ إِِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنِّي كُنْتُ أَرْجُو أَنْ يَعِيشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَدْبُرَنَا يُرِيدُ بِذَلِكَ أَنْ يَكُونَ آخِرَهُمْ، فَإِِنْ يَكُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ، فَإِِنَّ اللَّهَ جَعَلَ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ نُورًا تَهْتَدُونَ بِهِ، فَاعْتَصِمُوا بِهِ تَهْتَدُوا لِمَا هَدَى اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ" إِِنَّ أَبَا بَكْرٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَثَانِي اثْنَيْنِ، وَإِِنَّهُ أَوْلَى النَّاسِ بِأُمُورِكُمْ، فَقُومُوا فَبَايِعُوهُ"، وَكَانَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ قَدْ بَايَعُوهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ، وَكَانَتْ بَيْعَةُ الْعَامَّةِ عَلَى الْمِنْبَرِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب پیر کا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کا پردہ ہٹایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جو لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھا تو وہ قرآن کے صفحے کی طرح تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے تھے، قریب تھا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی خوشی میں اپنی نمازوں کے بارے میں آزمائش کا شکار ہو جائیں (یعنی نمازیں توڑ دیں)۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس بات کا ارادہ کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں تو وہ پیچھے ہٹ جائیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم اسی طرح رہو جیسے ہو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ گرا دیا، اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول کا انتقال نہیں ہوا، بلکہ انہیں اسی طرح بلوایا گیا ہے جس طرح سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بلوایا گیا تھا، تو وہ چالیس دن تک اپنی قوم سے دور رہے تھے؛ اللہ کی قسم! مجھے یہ امید ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم منافقین کے کچھ افراد کے ہاتھ نہیں کاٹ دیتے اور ان کی زبانیں نہیں کاٹ دیتے، وہ منافقین جو یہ سمجھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ہے۔ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بتایا کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دوسرے خطبے میں انہیں سنا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر بیٹھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے اگلے دن کی بات ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خاموش تھے، انہوں نے کوئی بات نہیں کی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اما بعد! میں نے کل ایک بات کہی تھی ویسا نہیں ہے، جس طرح میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جو بات کہی تھی میں نے وہ بات اللہ کی کتاب میں نہیں پائی کہ جسے اللہ نے نازل کیا ہو اور نہ ہی اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی تلقین کی، لیکن مجھے یہ امید تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنے عرصے تک زندہ رہیں گے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہم سب کے بعد ہو گا (راوی کہتے ہیں:) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ان میں سے سب سے آخر میں ہو گا۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اگرچہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان ایک نور رکھا ہے، جس کے ذریعے تم ہدایت حاصل کر سکتے ہو، تم اسے مضبوطی سے تھام کر رکھو تم ہدایت پا لو گے، یہ وہ چیز ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت عطا کی تھی، پھر بے شک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ہیں، وہ دو افراد میں سے دوسرے شخص ہیں (جو ہجرت کے وقت غار میں موجود تھے) اور وہ تمہارے امور (یعنی خلیفہ ہونے) کے بارے میں سب لوگوں سے زیادہ حقدار ہیں، تو تم لوگ اٹھو اور ان کی بیعت کر لو۔ (راوی کہتے ہیں:) ان لوگوں میں سے کچھ لوگ اس سے پہلے بنو ساعدہ کے سقیفہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر چکے تھے، لیکن ان کی عام بیعت منبر پر ہوئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6875]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 680، 681، 754، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 419، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 867، 1488، 1650، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2065، 6620، 6875، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1830، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1624، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12255، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1222» «رقم طبعة با وزير 6836»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ] قال الشيخ: هو محمد بن المتوكل بن عبد الرحمن العسقلاني، يُعرَف بابن أبي السِّريِّ، وهو ثقهٌ حافظٌ، لكنَّه سيِّءُ الحفظ. لكنَّه قد تُوبِعَ، فالحديث في «مصنف عبد الرزاق» (5/ 433 - 438/ 9756) عن معمر ... به، وهو من رواية الدبري عنه، فأحدهما يقوي الآخر. وقد أخرجه أحمد (3/ 196) عن عبد الرزاق إلى قوله: ويزعم أَنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قد مات. وكذلك مسلم (2/ 24) من طريقين آخرين عن عبد الرزاق، ولكنَّه لم يَسُقْ لفظَه. وطرفُهُ الأوَّل في «الصحيحين»، وهو مُخَرَّج في «مختصر الشمائل» (194/ 322). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 2237
2237. عن أنس بن مالك الأنصاري -وكان تبع النبي صلى الله عليه وسلم وخدَمه وصحبَه- أن أبا بكر كان يُصَلِّي في وجَع النبي صلى الله عليه وسلم الذي توفي فيه، حتى إذا كان يومُ الاثنين وهم صفوف في الصلاة، فكشف النبي صلى الله عليه وسلم سِتَر الحجرةِ ينظر إلينا وهو قائم، كأن وجهَه ورقةُ مصحفٍ، ثم تَبَسَّم يَضْحك، فهَمَمْنا أن نفتتِنَ من الفرح برؤْية النبي صلى الله عليه وسلم فنكص أبو بكر على عَقِبيه ليصلَ الصف. وظنَّ أن النبي صلى الله عليه وسلم خارج إلى الصلاة، فأشار إلينا النبي صلى الله عليه وسلم أن أتِموا صلاتَكم، وأرخى السِتَر، فتُوفي من يومه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (680)، ومسلم في الصلاة (419) كلاهما من طريق ابن شهاب، عن أنس بن مالك فذكره واللفظ للبخاري.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2635
2635. عن أنس بن مالك قال: إن أبا بكر كان يصلي لهم في وجع رسول الله صلى الله عليه وسلم الذي توفي فيه. حتى إذا كان يوم الاثنين وهم صفوف في الصلاة. كشف رسولُ الله صلى الله عليه وسلم سِتْر الحجرةِ. فنظر إلينا وهو قائم كأن وجْهَه ورقةُ مُصحفٍ. ثم تبسَّم رسولُ الله صلى الله عليه وسلم ضاحِـكاً، قـال: فبُهِتْنَا ونحـن في الصـلاة من فرحٍ بخروج رسولِ الله صلى الله عليه وسلم. ونكص أبو بكر على عَقِبَيه ليصلَ الصفَّ. وظنَّ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خارج للصلاة. فأشار إليهم رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده أن أتموا صلاتكم. قال: ثم دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فأرخى السِتْر. قال: فتوفي رسولُ الله صلى الله عليه وسلم من يومه ذلك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (754) وفي مواضع أخرى من طرق عن ابن شهاب، قال أخبرني أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 9334
9334- عن أنس بن مالك الأنصاري -وكان تبع النبي صلى الله عليه وسلم وخدمه وصحبه- أن أبا بكر كان يصلي لهم في وجع النبي صلى الله عليه وسلم الذي توفي فيه، حتى إذا كان يوم الاثنين وهم صفوف في الصلاة فكشف النبي صلى الله عليه وسلم ستر الحجرة ينظر إلينا وهو قائم، كأن وجهه ورقة مصحف، ثم تبسم يضحك، فهممنا أن نفتتن من الفرح برؤية النبي صلى الله عليه وسلم، فنكص أبو بكر على عقبيه ليصل الصف، وظن أن النبي صلى الله عليه وسلم خارج إلى الصلاة، فأشار إلينا النبي صلى الله عليه وسلم: أن أتموا صلاتكم، وأرخى الستر، فتوفي من يومه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (680) ومسلم في الصلاة (419: 98) كلاهما من حديث ابن شهاب الزهري، قال: أخبرني أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5046
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ أَبُو الْيَمَانِ، أنبأ شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَكَانَ تَبِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَدَمَهُ وَصَحِبَهُ" أَنَّ" أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فِي وَجَعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الِاثْنَيْنِ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي الصَّلَاةِ كَشَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرَ الْحُجْرَةِ يَنْظُرُ إِلَيْنَا وَهُوَ قَائِمٌ كَأَنَّ وَجْهَهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ، ثُمَّ تَبَسَّمَ فَضَحِكَ قَالَ: فَهَمَمْنَا أَنْ نَفْتَتِنَ فِي الصَّلَاةِ مِنْ فَرِحٍ بِرُؤْيَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَقِبَيْهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ، وَظَنَّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجٌ إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ: فَأَشَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنْ أَتِمُّوا صَلَاتَكُمْ، ثُمَّ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْخَى السِّتْرَ فَتُوُفِّيَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت گار اور صحابی تھے، فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیماری کے ایام میں ان کو نماز پڑھائی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے۔ سوموار کے دن جب نماز کی صفیں درست ہو گئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ ہٹایا اور کھڑے ہو کر ہماری طرف دیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ کھلے ہوئے قرآن کے اوراق جیسا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھنے کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی ایڑیوں کے بل واپس پلٹے تاکہ صف میں مل سکیں اور ان کا گمان تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے آئیں گے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کا اشارہ کیا کہ ”تم اپنی نماز پوری کرو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ میں داخل ہوئے اور پردہ لٹکا لیا، پھر اسی دن فوت ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5046]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
الحكم على الحديث:
انظر ما قبله
حدیث نمبر: 16584
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو الصَّيْرَفِيُّ، ثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْحَكَّانِيُّ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَكَانَ، تَبِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَدَمَهُ وَصَحِبَهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي لَهُمْ فِي وَجَعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْإِثْنَيْنِ، وَهُمْ صُفُوفٌ فِي الصَّلَاةِ، كَشَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتْرَ الْحُجْرَةِ يَنْظُرُ إِلَيْنَا، وَهُوَ قَائِمٌ كَأَنَّ وَجْهَهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ، ثُمَّ تَبَسَّمَ، قَالَ: فَهَمَمْنَا أَنْ نَفْتَتِنَ بِرُؤْيَتِهِ وَنَحْنُ فِي الصَّلَاةِ مِنْ فَرَحٍ بِرَسُولِ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى عَقِبَيْهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ، وَظَنَّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجٌ إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ:" فَأَشَارَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتِمُّوا صَلَاتَكُمْ، ثُمَّ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَرْخَى السِّتْرَ، فَتُوُفِّيَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الموت کے دوران امامت کروائی یہاں تک کہ پیر کا دن ہوا تو لوگ نماز کی صف میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرے کا پردہ ہٹا کر دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مصحف کا ورق ہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔ ہمیں پتا چل گیا، قریب تھا کہ ہم نمازیں توڑ دیتے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے محسوس کیا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے تاکہ صف میں کھڑے ہو جائیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے آ جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا: ”نماز مکمل کر لو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرے میں داخل ہو گئے اور پردہ گرا دیا اور اسی دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16584]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح