🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
595. (362) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ تَوْجِيهِ جَمِيعِ مَا يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ أَذًى تِلْقَاءَ الْقِبْلَةِ فِي الصَّلَاةِ
ہر وہ چیز جس پر گندگی کا اطلاق ہوتا ہے، اسے نماز کے دوران قبلہ کی جانب ڈالنا منع ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 926 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 926
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 926
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أنا عَبْدُ الأَعْلَى ، نَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيَّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَاسْتَبْرَأَهَا بِعُودٍ مَعَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ، يَعْرِفُونَ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ صَاحِبُ هَذِهِ النُّخَامَةِ؟" فَسَكَتُوا، فَقَالَ:" أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ رَجُلٌ فَيَتَنَخَّعُ فِي وَجْهِهِ؟" فَقَالُوا: لا، قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فِي صَلاتِكُمْ، فَلا تُوَجِّهُوا شَيْئًا مِنَ الأَذَى بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِ أَحَدِكُمْ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں بلغم دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چھڑی کے ساتھ اسے صاف کر دیا پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک میں سخت غصّہ دیکھ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ بلغم کس کی ہے؟“ وہ سب خاموش رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کیا تم میں سے کوئی شخص یہ بات پسند کرتا ہے کہ جب وہ نماز پڑھ رہا ہو تو ایک شخص اُس کے سامنے آکر اُس کے چہرے پر تھوک دے؟“ صحابہ نے جواب دیا کہ نہیں، (ایسا کوئی بھی پسند نہیں کرے گا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری نمازوں میں تمہارے سامنے ہوتا ہے، لہٰذا تم کوئی بھی گندگی اپنے سامنے مت پھینکا کرو لیکن (بوقتِ ضرورت) اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے ڈال لیا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 408، 410، 414، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 548، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 874، 875، 880، 881، 926، 1660، 1741، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2268، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 949، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 724، وأبو داود فى (سننه) برقم: 480، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 761، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3658، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11182»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1081
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ فَبَصُرَ بِنُخَامَةٍ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَاسْتَبَانَهَا بِعُودٍ كَانَ مَعَهُ، أَوْ قَصَبَةٍ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ يَعْرِفُونَ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: مَنْ صَاحِبُ هَذَا؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ رَجُلٌ فَيَنْخَعَ فِي وَجْهِهِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نُحِبُّ ذَلِكَ، قَالَ: «‏‏‏‏فَإِنَّ اللهَ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَلَا يُوَاجِهَنَّ أَحَدُكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْأَذَى بَيْنَ يَدَيْهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو آپ کی نظر قبلہ کی سمت دیوار پر لگے ہوئے بلغم پر پڑی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس موجود ایک لکڑی یا ٹہنی سے اسے کھرچ کر صاف کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف اس حال میں متوجہ ہوئے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار دیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس کا ذمہ دار کون ہے؟“، سب لوگ خاموش رہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنی جائے نماز پر کھڑا ہو تو کوئی شخص اس کے سامنے آکر اس کے چہرے پر تھوک دے؟“، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اسے ہرگز پسند نہیں کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس یاد رکھو کہ اللہ تعالی تمہارے سامنے ہوتا ہے، لہذا تم میں سے کوئی بھی اپنے سامنے کی جانب کسی قسم کی تکلیف دہ چیز نہ پھینکے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے (تھوک لیا کرے)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن خزيمة (926، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1076»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں