🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
656. باب كراهة الطروق وهو الدخول ليلاً لمن ورد من سفر
باب: سفر سے واپسی پر رات گئے گھر آنے کی کراہت
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1253 (کل: 54 مقامات، 16 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1253، 931
صحیح بخاری: 2097، 2309، 2385، 2604، 2718، 2967، 4052، 5079، 5080، 5245، 5246، 5247، 5367، 6387
صحیح مسلم: 1656، 1657، 1658، 3635، 3636، 3637، 3638، 3639، 3640، 4098، 4100، 4101، 4102، 4103، 4104، 4105، 4964، 4965، 4967، 4969
سنن ابوداود: 2776، 2778
بلوغ المرام: 870
سنن دارمی: 2253
مشکوۃ المصابیح: 3088
مسند احمد: 14248، 14822
مصنف ابن ابی شیبہ: 18636
الفتح الربانی: 2327
سنن سعید بن منصور: 1688
صحیح ابن حبان: 2714
الجامع الكامل: 6194، 6197، 6335
السنن الكبرى للبيهقي: 14472
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 525، 1404
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1850
51 تا 54
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14472
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا أَقْبَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَّسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا يُعْجِلُكَ يَا جَابِرُ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ فَقَالَ:" أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَهَا أَمْ ثَيِّبًا؟" فَقَالَ: بَلْ ثَيِّبٌ، قَالَ:" فَهَلَّا جَارِيَةٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟" قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ:" أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا أَيْ عِشَاءً كَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ"، قَالَ: وَقَالَ:" إِذَا قَدِمْتَ الْمَدِينَةَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ وَغَيْرُهُ عَنْ هُشَيْمٍ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے، جب ہم واپس پلٹے تو میں نے اپنے سست رفتار اونٹ کی طرف جلدی کی۔ پیچھے سے میرے اونٹ کو کسی سوار نے نیزے کے ذریعے کچوکا دیا تو میرا اونٹ ایسی چال چلا کہ میں نے کبھی کسی عمدہ اونٹ کو بھی ایسی چال چلتے نہ دیکھا تھا، میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جابر! کیسی جلدی ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! نئی نئی شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟“ کہتے ہیں: میں نے کہا: بیوہ سے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے کنواری سے شادی کیوں نہ کی کہ تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی؟“ جب مدینہ آئے تو ہم نے گھروں میں داخل ہونے کا قصد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، عشاء کے وقت داخل ہونا تاکہ بکھرے بالوں والی کنگھی کر لے اور جس کا خاوند غائب (سفر پر) تھا وہ زیرِ ناف بال مونڈ لے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جاؤ تو سمجھداری کا ثبوت دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14472]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 715»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 525
"إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم رات کے وقت (سفر سے) واپس آؤ تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیر ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1404
«أمهلوا حتى ندخل ليلا لكي تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ مہلت دو (یعنی ٹھہر جاؤ) تاکہ ہم رات کے وقت (گھروں میں) داخل ہوں، تاکہ پراگندہ بالوں والی عورت کنگھی کر لے اور وہ عورت جس کا شوہر سفر پر تھا، وہ غیر ضروری بال صاف کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1404]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن جابر. مختصر مسلم 847.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَرَجْنَا فِي غَزَاةٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَلَمَّا قَفَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ، قَالَ: فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ، فَسَارَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ، فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: مَا يُعْجِلُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، قَالَ: بِكْرًا تَزَوَّجْتَ أَمْ ثَيِّبًا؟ قَالَ: قُلْتُ: ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعُوا، قَالَ: أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا عِشَاءً، كَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ، وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، پھر جب ہم واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو میں نے اپنے ایک سست رفتار اونٹ پر سوار ہو کر جلدی کرنے کی کوشش کی، اسی دوران پیچھے سے ایک سوار مجھ تک پہنچے اور انہوں نے اپنے پاس موجود ایک چھوٹی برچھی سے میرے اونٹ کو مہمیز لگائی، جس کے بعد میرا اونٹ اس قدر تیز رفتار ہوگیا کہ شاید ہی آپ نے اونٹوں میں سے کسی کو اس قدر عمدہ چلتے دیکھا ہو۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے جلدی میں ڈال رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میری نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے کسی کنواری سے نکاح کیا ہے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بلکہ بیوہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوعمر لڑکی سے شادی کیوں نہ کی کہ تم اس کے ساتھ دل لگی کرتے اور وہ تمہارے ساتھ دل لگی کرتی۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر جب صحابہ کرام واپس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، یہاں تک کہ ہم رات کے وقت یعنی عشاء کے وقت داخل ہوں تاکہ بکھرے بالوں والی عورت کنگھی کر کے بال سنوار لے اور وہ عورت جس کا شوہر موجود نہ تھا وہ (صفائی ستھرائی کر کے) خود کو تیار کر لے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1991، 2185، 2706، 2805، 4791، 4947، 4948، 4949، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3219، 3220، 3226، 4637، 4638، 4639، 4640، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2048، 2776، 2777، 2778، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13772، 13836، 13894، 13967، 14408، 14447، 14480، 14544، 14586، 14595، 14608، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5185، 5740، 8979، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7735، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9408، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1845»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں