الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
2. باب المبايعات المنهي عنها من الغرر وغيره
دھوکہ دہی اور دیگر ممنوعہ خرید و فروخت کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 596 (کل: 22 مقامات، 7 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 596
سنن ترمذی: 1272
الفتح الربانی: 6165
صحیح ابن حبان: 4954
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6616
21 تا 22
حدیث نمبر: 11867
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ جَوَانِبِهَا كُلِّهَا، لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ، وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ، وَلَا يُمْنَعُ فَضْلُ مَاءٍ لِيُمْنَعَ بِهِ الْكَلَأُ" ⦗٢٥٧⦘ وَرَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عَوْفٍ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَذَكَرَهُ مِنْ قَوْلِهِ..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنویں کی متعلقہ حد اس کے ہر جانب چالیس ہاتھ ہے، اونٹوں اور بکریوں کے باڑوں کے لیے، اور مسافر سب سے پہلے پینے والا ہے اور زائد پانی نہ روکا جائے کہ اس کے ذریعے گھاس سے روکا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11867]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني في اللعلل 1848»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6616
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ حَوَالَيْهَا، كُلُّهَا لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ، وَالْغَنَمِ، وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ [ وَلَا يُمْنَعْ فَضْلَ مَاءٍ لِيَمْنَعَ بِهِ الْكَلَأَ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنویں کی حریم، اس کے آس پاس چالیس ذراع تک ہو گی، یہ سب اونٹوں اور بکریوں کے پانی پلانے کے بعد ان کو بٹھانے کے لئے ہو گی اور مسافر شخص سب سے پہلے پانی پیے گا اور اضافی پانی سے اس لئے نہیں روکا جائے گا، کہ اس کے ذریعے گھاس کو روک دیا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6616]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (494/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10039»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف