🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الوضوء من المذي
مذی (خارج ہونے) سے وضو کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 6 (کل: 33 مقامات، 13 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 6
صحیح بخاری: 132، 269
صحیح مسلم: 695، 696، 697
سنن نسائی: 157، 193، 194، 437، 438، 441
مشکوۃ المصابیح: 302
مسند احمد: 606، 856، 869، 870، 890، 891، 893، 977، 1026، 1071، 1238
مسند الحمیدی: 39
صحیح ابن خزیمہ: 18
مصنف ابن ابی شیبہ: 972
الفتح الربانی: 455
الجامع الكامل: 1672
السنن الكبرى للبيهقي: 560، 1665، 4129
المعجم الکبیر للطبرانی: 17695
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1665
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الْفَقِيهُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْمُفَضَّلِ الْأَسْفَاطِيُّ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ ثنا زَائِدَةُ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ ⦗٥٢٤⦘ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَ عِنْدِي ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" إِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بہت زیادہ مذی والا تھا اور میری زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی تھی، (اس لیے) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کے متعلق) پوچھنے سے شرم محسوس کی، میں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (مذی کے متعلق) سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو یہ پائے تو اپنی شرم گاہ کو دھو اور وضو کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1665]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4129
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَتْ عِنْدِي ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" إِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بہت زیادہ مذی والا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی میرے نکاح میں تھی، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا تھا۔ میں نے ایک شخص سے سوال کرنے کا کہا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو یہ چیز پائے تو اپنی شرمگاہ کو دھو اور وضو کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4129]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 132-178-269»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17695
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، ثَنَا أَبُو يَعْلَى الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَذْيِ، وَكَانَتِ ابْنَتُهُ تَحْتِي، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: " فِيهِ الْوُضُوءُ.
محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے بارے میں سوال کرتے شرم آتی تھی، کیونکہ ان کی بیٹی میرے نکاح میں تھی، تو میں نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو کہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں وضو ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17695]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 237، حدیث 561»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں