الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
114. في ثواب من صلى على الجنازة وتبعها حتى تدفن
نماز جنازہ ادا کرنے اور میت کو دفنانے تک ساتھ رہنے کا ثواب
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 11964 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 11964
الفتح الربانی: 3142
ترقیم عوامۃ: 11735 ترقیم الشثری: -- 11964
حدثنا ابن نمير ، عن حجاج ، عن عدي ، عن زر بن حبيش ، عن ابي بن كعب ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من صلى على جنازة فله قيراط، ومن تبعها حتى تدفن فله قيراطان، القيراط: مثل احد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قيس).
(٢) في [أ]: (قيراط).
(٣) في [ب]: (والقيراطان).
(٤) منقطع حكمًا؛ الحجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢١٢٥١)، وابن ماجة (١٥٤١)، والطحاوي في شرح المشكل (١٢٦٧)، والطبراني في الأوسط (٥٥٨)، والضياء في المختارة (١١٦٧).
حضرت ابی بن کعب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو دفنانے تک ساتھ رہا اور انتظار کرتا رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11964]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال بدر الدين العيني: في إسناده الحجاج بن أرطاة وفيه مقال . قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ الحجاج مدلس .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1170، 1167، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21592، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1267، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 554، ترقيم محمد عوامة: 11735»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1170، 1167، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21592، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1267، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 554، ترقيم محمد عوامة: 11735»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3142
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَمَنْ تَبِعَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَهُوَ أَثْقَلُ فِي مِيزَانِهِ مِنْ أُحُدٍ) )
سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جائے (اور اس کے ساتھ ہی رہے) یہاں تک کہ نماز جنازہ اور (تدفین) سے فارغ ہو جائے تو اس کے دو قیراط اجر ہو گا اور جو آدمی اس کے ساتھ جائے، یہاں تک کہ اس پر نماز سے فارغ ہوا جائے، اس کے لیے ایک قیراط اجر ہو گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! یہ قیراط اس شخص کے ترازو میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہو گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، حجاج بن أرطاة قد توبع أخرجه ابن ماجه: 1541، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21201 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21520»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث میں میت کے ساتھ جانے، نماز جنازہ پڑھنے اور تدفین تک ساتھ رہنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے، تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ان احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ نماز جنازہ پڑھ کر واپس آ جانے والے کو اجر و ثواب کا ایک قیراط اور نماز کے بعد تدفین کے مراحل سے فارغ ہونے کے بعد آنے والے کو دو قیراط ملیں گے۔ ”قیراط“ تھوڑی مقدار کے ایک وزن کا نام تھا، جودرہم کے بارہویں حصے کے برابر تھا، اِن احادیث میں مذکورہ قیراط سے مراد یہ نہیں ہے، اس کی مقدار کتنی ہے؟ اس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود وضاحت کر دی ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح