🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
195. (في النياحة) على الميت وما جاء فيه
میت پر نوحہ کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 12473 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12473
سنن ترمذی: 1000
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12224 ترقیم الشثری: -- 12473
حدثنا وكيع ، ثنا سعيد بن عبيد ، ومحمد بن قيس الاسدي ، قال: سمعنا من علي بن ربيعة الوالبي ، قال: اول من نيح عليه بالكوفة قرظة بن كعب الانصاري، فقام المغيرة بن شعبة ، فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " من نيح عليه فإنه يعذب في قبره بما نيح عليه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نا).
(٢) زيد في [هـ]: (قال).
(٣) في [ص]: (سمعا)، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (سمعنا).
(٤) في [ص]: (فرطة).
(٥) صحيح، أخرجه مسلم (٩٣٣)، وأحمد (١٨٢٣٧)، وأصله عند البخاري (١٢٩١).

حضرت سعید بن عبید اور حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی بن ربیعہ الوالبی رحمہ اللہ سے سنا کہ کوفہ میں سب سے پہلے جس پر نوحہ کیا گیا وہ قرظہ بن کعب الانصاری تھے، حضرت مغیرہ بن شعبہ کھڑے ہوگئے اور فرمایا: میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: جس پر نوحہ کیا جائے تو اس پر کیے گئے نوحہ کی وجہ سے اس کو قبر میں عذاب دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12473]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1291، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 4، 933، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1000، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7270، 7269، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18427، 18489، 18526، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27938، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6978، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 415، والطبراني فى «الكبير» برقم: 974، 975، 1084، (20/408) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 12224»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1000
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ، فَنِيحَ عَلَيْهِ فَجَاءَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَا بَالُ النَّوْحِ فِي الْإِسْلَامِ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ عُذِّبَ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ ". وَفِي الْبَاب: عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَأَبِي مُوسَى، وَقَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَجُنَادَةَ بْنِ مَالِكٍ، وَأَنَسٍ، وَأُمِّ عَطِيَّةَ، وَسَمُرَةَ، وَأَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ حَدِيثٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
علی بن ربیعہ اسدی کہتے ہیں کہ انصار کا قرظہ بن کعب نامی ایک شخص مر گیا، اس پر نوحہ ۱؎ کیا گیا تو مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ آئے اور منبر پر چڑھے۔ اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر کہا: کیا بات ہے؟ اسلام میں نوحہ ہو رہا ہے۔ سنو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جس پر نوحہ کیا گیا اس پر نوحہ کیے جانے کا عذاب ہو گا“ ۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- مغیرہ کی حدیث غریب حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عمر، علی، ابوموسیٰ، قیس بن عاصم، ابوہریرہ، جنادہ بن مالک، انس، ام عطیہ، سمرہ اور ابو مالک اشعری رضی الله عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1000]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجنائز 33 (1291)، صحیح مسلم/الجنائز 9 (933)، (تحفة الأشراف: 11520)، مسند احمد (4/245، 252)، (بزیادة في السیاق) (صحیح) وانظر: مسند احمد (2/291، 414، 415، 455، 526، 531)»
وضاحت: ۱؎: میت پر اس کی خوبیوں اور کمالات بیان کر کے چلاّ چلاّ کر رونے کو نوحہ کہتے ہیں۔
۲؎: یہ عذاب اس شخص پر ہو گا جو اپنے ورثاء کو اس کی وصیت کر کے گیا ہو، یا اس کا اپنا عمل بھی زندگی میں ایسا ہی رہا ہو اور اس کی پیروی میں اس کے گھر والے بھی اس پر نوحہ کر رہے ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الأحكام (28 - 29)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں